spiritual revelations

شمسی و قمری گرہن 2026 (القھار الجبار)

عمل گرہن

اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم

بسم اللہ القھار الجبار۔

سال 2026 کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا، جسے ماہرین نے “رنگ آف فائر” (Ring of Fire) کا نام دیا ہے۔ یہ گرہن مجموعی طور پر پاکستان میں دوپہر 02:56 بجے شروع ہوگا اور رات 07:27 بجے اختتام پذیر ہوگا۔ یہ گرہن پاکستان میں براہِ راست نظر نہیں آئے گا۔

اگلا چاند گرہن 3 مارچ 2026 کو ہوگا۔ یہ ایک “مکمل چاند گرہن” ہوگا جسے “بلڈ مون” (Blood Moon) بھی کہا جاتا ہے، تاہم پاکستان میں یہ صرف جزوی طور پر نظر آئے گا۔  اس گرہن کا وقت شام پانچ پینتالیس پرتقریباً شروع ہو گا اور سات پچیس پر ختم ہو جائے گا۔

سترہ فروری سے تین مارچ تک ہمارا قھار و جبار کا عمل چلے گا۔ سترہ فروری اور تین مارچ کو تو ہمارا عمل گرہن کے اوقات میں ہو گا لیکن باقی کے دنوں میں آپ اپنی مرضی کا وقت رکھ سکتے ہیں۔

ایک گرہن سے دوسرے گرہن تک روحانی اعتبار سے ایک مضبوط اور علامتی دورانیہ سمجھا جاتا ہے۔ اس عمل میں قھار و جبار کی جو تعداد میں نے متعین کی ہے وہ ہے

قرآن پاک میں موت اور حیات (زندگی) دونوں کا 145 مرتبہ ذکر آیا ہے۔ یہ عدد مرکب، معتدل، اور توازن والا عدد ہےیعنی

حیات وَ موت،

آغاز وَ اختتام،

قبض وَ بسط۔

عمل یہ ہے کہ شمع جلا کر آپ یا قَھَّارُ یَا جَبَّارُ کا ورد ایک سو پینتالیس مرتبہ کرینگے اور اسکے بعد یو ٹیوب لنک والی دعا ایک مرتبہ پڑھیں گے۔ پھر دوبارہ یاقھار یاجبار کا ورد ایک سو پینتالیس مرتبہ کریں گے اور ایک مرتبہ لنک والی دعا پڑھیں گے۔ ایسا آپ نے دس مرتبہ کرنا ہے۔ یعنی ہر مرتبہ ایک سو پینتالیس مرتبہ اسمائے الٰہی کا ورد اور اُسکے بعد ایک مرتبہ دعا۔ کل ایک ہزار چار سو پچاس مرتبہ اسمائے الٰہی پڑھے جائیں گے اور دس مرتبہ لنک والی دعا۔

پچھلے دنوں جب میں نے اس دعا کا عمل کرایا تھا تو بہت سے لوگوں نے بہت اعلی فیڈ بیک دیے اور پھر بار بار پوچھنے لگے کہ اس عمل کو دوبارہ کب دھرایا جائے گا۔ اتنی دیر میں گرہن آ گیا اور اب آپکے پاس پندرہ دن ہیں عمل کرنے کے لیے اور رمضان المبارک کے دن بھی ہونگے۔ اس عمل کے فوائد کیا ہیں، اُسکے لیے یہاں میں اس دعا کا ترجمہ لکھ دیتا ہوں۔ یہ ترجمہ ہی اس عمل کے فوائد ہیں۔ اسکو غور سے پڑھ لیجیے گا۔

“اے اللہ اے قھار اے جبار، مجھے تمام شر سے محفوظ رکھ۔ میرے تمام دشمنوں، جنات و انس و شیاطین و ساحرین پر اپنا غضب نازل فرما۔ اور مجھے اُنپر فتح نصیب فرما اور معاملات کو آسان فرما اور تمام رکاوٹوں کو دور فرما۔”

اس دعا میں حفاظت و حصار، دشمنوں کا کڑا بندوبست، فتح و نصرت، آسانیاں اور رکاوٹوں کا خاتمہ ہے۔ اسکی شمع اور نیت کا مندرجہ ذیل ہے۔

مقررہ وقت پر مندرجہ ذیل اعداد آپ اپنے بائیں بازو پر لکھیں گے کسی بھی رنگ کے پین یا مارکر سے۔

۷۵۱۳٤٢٢٨٨٦۵٦٩٦

لکھنا شروع ۷۵ سے کرنا ہے۔ شمع پر بھی کسی نوک دار چیز سے آگ والے حصے سے لکھنا شروع کریں اور نیچے تک لکھتے چلے جائیں۔ شمع جلا دیجیے اور اب نیت یہ کیجیے۔

نَوَيْتُ أَنْ أَقْرَأَ اسْمَائِکَ الْغَلَبَةَ يَا قَهَّارُ يَا جَبَّارُ اِبْتِغَاءَ مَرْضَاتِكَ يَا اللَّهُ لِتَنْكَسِرَ بِقَهَّارِيَّتِكَ كُلُّ ظُلْمٍ وَبَاطِلٍ وَعُقْدَةٍ وَعِنَادٍ وَكُلُّ أَثَرٍ بِغَيْرِ حَقٍّ فِي شَأْنِي وَفِي أَمْرِي وَلِتَقُومَ بِجَبَّارِيَّتِكَ الْخَيْرُ وَالْحَقُّ وَالتَّوَازُنُ وَالصَّلَاحُ وَالِࣿاسْتِقَامَةُ. اللَّهُمَّ اجْعَلْ هَذَا الْعَمَلَ سَبَبًا لِلْعَدْلِ وَالْحِفْظِ وَالْخَيْرِ وَاجْعَلْنِي فِي أَمَانِكَ.

آمِينَ.

ترجمہ

میں نیت کرتا/کرتی ہوں کہ میں تیرے اسمائے غلبہ یا قھّار، یا جبّار صرف تیری رضا کے لیے پڑھوں، اے اللہ! تاکہ تیری صفتِ قھّاریت سے میرے اور میرے معاملے میں موجود ہر ظلم، ہر باطل، ہر گرہ، ہر عناد

اور ہر ناحق اثر ٹوٹ جائے، اور تیری صفتِ جبّاریت سے بھلائی، حق، توازن، درستگی اور استقامت قائم و مضبوط ہو جائے۔ اے اللہ! اس عمل کو عدل، حفاظت اور خیر کا سبب بنا، اور مجھے اپنی امان میں رکھ۔ آمین۔

اب اوپر بتائے گئے ایک سو پینتالیس کے طریقہ پر ورد کر لیجیے۔

اس عمل سے آپ قھار و جبار کی ایک اعلی زکوة کے حامل ہو جائیں گے۔ اس دعا کے بڑے فوائد ہیں، بیان سے باہر ہیں۔ عمل مکمل کرنے کے بعد اسمائے الٰہی کو ایک سو پینتالیس بار اپنے ورد میں رکھیے اور دعا بھی تین مرتبہ۔

صدق اللہ العلی العظیم

واللہ اعلی و اعلم۔

Please follow and like us:
fb-share-icon

Leave a Comment