اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان۔
کل مغرب کی نماز سے شب برات کا آغاز ہے۔ ایک عمل لله الواحد القھار یاجبار یامذل کا پیش خدمت ہے۔ یہ عمل زکوۃ اور فتوحات کا ہے۔ کسی بھی مبارک رات میں کیا جا سکتا ہے۔ ایک ہی دن کا عمل ہے لیکن اگر آپ چاہیں تو پانچ دن تک بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔ عمل کے بعد صدقہ میرے صدقے والی پوسٹ کے مطابق ضرور دلوائیے گا۔
کل مغرب کی نماز کے بعد اس آیت مبارکہ اور اسما الله عزوجل کو 206 مرتبہ پڑھیے یعنی اس عبارت لله الواحد القھار۔ یا جبار یامذل۔ کو 206 مرتبہ پڑھیے اور پڑھنے کے بعد اپنے اوپر اور اپنے پاس موجود عطر کی شیشی کا ڈھکن کھول کر اسکے اوپر دم کر لیں۔
عشا کی نماز کے بعد کسی وقت اس عبارت کو 770 مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر اور عطر پر دم کر لیجیے۔ عشا کے وقت کوشش کریں کہ عمل کی شمع بھی جلا لیں۔ جو نہ جلا سکیں وہ بغیر شمع کے ہی پڑھ لیں۔ پھر جن لوگوں نے رات عبادت کے لیے جاگنا ہو وہ عمل کن فیکون جو چند دن پہلے پوسٹ کیا تھا اسکو چند بار تلاوت کر لیں اور جس نے رات نہیں جاگنی وہ سو جائے بے شک۔
صبح فجر کی نماز کے بعد عبارت عمل لله الواحد القھار یاجبار یامذل کو 306 مرتبہ پڑھ لیجیے اور اپنے اوپر اور عطر پر دم کر لیجیے۔
ظہر کی نماز کے بعد عبارت عمل کو صرف ۱۹ مرتبہ پڑھ لیجیے اور اپنے اوپر اور عطر ہر دم کر لیجیے۔
عصر کی نماز کے بعد عبارت عمل کو 65 مرتبہ پڑھ لیجیے اور اپنے اوپر اور عطر پر دم کر لیجیے۔ عمل ختم ، زکوۃ ادا اور صدقہ دلا دیجیے۔
اگر مزید جاری رکھنا ہو تو اسی ترتیب سے چار دن اور کر لیجیے، ٹوٹل پانچ دن۔
اس عطر کو پھر آپ اپنے روزمرہ کے استعمال میں لے آئیے۔ یہ عطر آپکی حفاظت بھی کرے گا اور لوگوں کے دلوں میں آپکے لیے نرمی و محبت کے جذبات بھی پیدا کرے گا۔ سحر و جنات کے راستے میں بھی یہ عطر بہت بڑی رکاوٹ ثابت ہو گا۔ عطر آپ لوگ اپنی اپنی پسند کا لیجیے لیکن اگر jasmine کا ہو جائے تو بہت بہتر۔ جنکو میری طرح خوشبو سے الرجی ہو وہ صرف دم پر اکتفا کریں۔
شمع کے اعداد یہ ہیں
٧۵۱٤٧٢٦٠٣٠۵
یہ بڑی طاقتور شمع ہے۔
صدق الله العلی العظیم
وَاللّٰه اعلی و اعلم