spiritual revelations

سواقط فاتحہ تعارف، قسط اوّل

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم الله الرحمن الرحیم
حروف ظلمانی کے موضوع پر آج جن حروف پر بات ہو گی یہ تعداد میں سات ہیں اور انہیں سواقط فاتحہ بھی کہتے ہیں۔ سواقط فاتحہ کا مطلب یہ ہے کہ یہ حروف، ف، ج، ش،ث، ظ،خ،ز، سورہ فاتحہ میں نہیں ہیں۔ سریانی زبان کے دور قدیم میں کچھ اشکال کو اسم اعظم کہا گیا اور تحفظ کے ہر طرح کے عملیات میں ان اشکال کو نہایت کامیابی سے استعمال کیا گیا۔ آج بھی اہل عرب ان اشکال کو اپنے عملیات و نقوش میں بے تحاشہ استعمال کرتے ہیں اور کچھ تو ایسے ہیں کہ ہر نقش کے چاروں طرف ان اشکال کو برکت کے لیے لکھتے ہیں۔ یہ دراصل انہی حروف، ف، ج، ش، ث، ظ، خ، ز، کی اشکال ہیں۔ علماء قدیم نے ان اشکال حروف کو سات ستاروں سے منسلک کیا ہے جسکا ذکر الگ پوسٹ میں کیا جائے گا۔
ان اشکال کی مندرجہ ذیل خاتم جس شخص کے پاس ہو گی وہ ہر طرح کے وبائی امراض اور حادثات سے محفوظ و مامون رہے گا۔ ہر طرح کے سحری اعمال سے تحفظ ملے گا اور نحوست سیارگان سے بھی محفوظ رہے گا۔ غرض کہ تحفظ کی اعلی قوتیں نصیب ہونگی۔
آج مختصر تعارف کے ساتھ صرف اشکال اور خاتم شئیر کروں گا۔ باقی ان شاء الله اگلی پوسٹ میں۔
وَاللّٰه اعلی و اعلم۔
Please follow and like us:
fb-share-icon

Leave a Comment