اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان۔
سال ۲۰۲۲ کا آخری سورج گرہن پچیس اکتوبر کو بروز منگل دوپہر کے دو بجے شروع ہو گا اور شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔ یہ پاکستانی وقت ہو گا۔ دوسرے ممالک کے لوگوں کے لیے عمل کا وقت مختلف ہو گا۔ جب پاکستان میں بروز منگل دوپہر کے دو بجیں گے، اُس وقت آپکے ملک میں جو وقت ہو گا وہ وقت عمل ہو گا۔ سورج گرہن کا دورانیہ چار گھنٹے کا ہو گا۔ پاکستان کے رہنے والے ظہر کی نماز گرہن کے اوقات میں ادا کریں تو زیادہ بہتر ہو گا۔ نماز کے بعد مندرجہ ذیل پوسٹ کے مطابق سواقط فاتحہ کا عمل کر لیا جائے۔ جھوٹوں اور دغا بازوں کے علاوہ اس عمل کی اجازت سب کو ہے۔
سواقط فاتحہ حکمران حروف ہیں اور انکا عامل ہمیشہ پناہ میں رہتا ہے۔ بہت بڑے بڑے سو کالڈ عاملین نے مجھ پر بڑے بڑے عمل چلائے لیکن بال بھی بیکا نہیں کر سکے، اِسکی ایک بہت بڑی وجہ ان سواقط فاتحہ والے اسمائے الہی کی مداومت ہے جو کچھ فضول پیروں کے کہنے میں آ کر میں نے چھوڑ دی تھی لیکن الله کی توفیق و انعامات کے نتیجے میں توبہ کے بعد دوبارہ سے ورد کی سعادت حاصل ہوئی اور میں الله واحد القھار سے ہر اُس بکواس فلسفے و بکواس فیض سے پناہ طلب کرتا ہوں جو اسما و قرآن کے ذکر سے روک دے۔ میں اسما الہی و قرآن مجید کو اپنی دنیاوی ضروریات میں بھی بھرپور استعمال کرتا ہوں اور انکے ورد سے آخرت کے دن بھی بہتر نتائج کا متمنی ہوں۔
جو شمع اس سورج گرہن میں جلائی جائے گی وہ تو مندرجہ ذیل پوسٹ کے مطابق ہی ہو گی لیکن اس شمع پر اعداد لکھنے کے بعد شمع کے دوسری طرف یہ طلسم بھی لکھا جائے گا
٧٣٣١١٠٤
اور یہی طلسم بائیں بازو پر شمع کے اعداد پہلے لکھ کر ، ان اعداد کے نیچے لکھا جائے گا کسی بھی قسم کے پین یا مارکر سے۔ یعنی بازو پر پہلے شمع کے اعداد لکھنے ہیں اور پھر اُنکے نیچے ۷۳۳۱۱۰٤ والے اعداد لکھ لیں۔ شمع پر بھی ایک طرف تو شمع کے اعداد ہی آئیں گے اور دوسری طرف ۷۳۳۱۱۰٤ والے اعداد لکھے جائیں گے۔
اب یہاں شمع جلانے والے ایک چیز غور سے سن لیں۔ پہلے دن گرہن میں بوقت عمل کوشش کریں کہ تین موم بتیاں اکھٹی جلائیں۔ اعداد ایک ہی رہیں گے سب موم بتیوں پر۔ ویسے تو گرہن میں عمل مکمل ہو جائے گا لیکن جو لوگ سات دن جاری رکھنا چاہیں وہ جاری رکھیں۔ گرہن میں تین موم بتیاں اور باقی کے چھ دن ایک ہی موم بتی کافی ہے۔ گرہن کے اگلے دن سے جو لوگ سات سو کی تعداد جاری رکھ سکیں وہ سات سو ہی کریں۔ جو لوگ نہ کر سکیں وہ تین سو تیرہ مرتبہ اسما کی پڑھائی اور آخر میں سات مرتبہ تصویر والی دعا پڑھ لیں۔ اس عمل کو آپ چودہ دن تک بھی کر سکتے ہیں۔ اس عمل کی مداومت بھی ہے۔ عمل کے بعد سب اسمائے الہی کو روزانہ ستر مرتبہ پڑھ لیں اور بعد میں دعا سات مرتبہ۔ اگر اتنا نہ پڑھ سکیں تو اسما صرف پچیس مرتبہ اور دعا سات مرتبہ پڑھ لیں۔
یہ عمل گرہن کے علاوہ بھی ہر مہینے کیا جا سکتا ہے۔ ایک بات ذہن میں رکھیے کہ کچھ لوگوں کے معاملات بہت بگڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ سالوں سے گھر کے حالات خراب اور آپس کے تعلقات کشیدہ ہوتے ہیں۔ ایسے گھروں میں کچھ دن زکر و عمل کر کے چھوڑ دینا بے وقوفی ہوتی ہے اور عمل کو لگاتار جاری رکھنا چاہیے۔ کچھ نام نہاد عاملین و فنکار جنکو خود نہیں پتہ وہ کیا ہیں، یہ پرچار کرتے نظر آتے ہیں کہ اوّل تو عمل پڑھو ہی نہ کہ اسکے موکلات آپکے پیچھے پڑ جاتے ہیں اور اگر پڑھ بھی لیا تو بس ایک مرتبہ کافی ہے کہ عمل کا فیض اب تاحیات ملے گا بغیر مداومت کے ہی۔ یاد رکھیے یہ دونوں باتیں بے بنیاد اور جہالت پر مبنی ہیں۔ نہ تو کسی قرآنی عمل کا موکل کبھی آپکو نقصان پہنچاتا ہے اور عمل کا فیض اُسکی مداومت میں چھپا ہوتا ہے۔ جتنی مداومت لگاتار کسی بھی عمل کی ہو گی، اتنا ہی اُسکا فیض زیادہ ہو گا۔ عمل کے روحانی موکلین آپکی مداومت کی وجہ سے آپ سے زیادہ سے زیادہ مانوس ہونگے اور آپکے بگڑے ہوئے کاموں کو درست کرنے میں معاون ثابت ہونگے بفضل قھار۔ ان روحانی موکلین کی موجودگی سے شیطانی مخلوقات ، جن و انس، بھی آپ سے دور رہنے پر مجبور ہونگی لیکن یہ سب کچھ لگاتار ذکر اور مداومت سے ہی ممکن ہوتا ہے۔
یہ گرہن کا عمل اور پھر اسکی مداومت گھروں کے جملہ مسائل کا حل ہے، چاہے وہ جناتی ہوں، جادو ٹونے پر مبنی ہوں یا انسانی حسد سے انکا تعلق ہو۔ جس گھر میں بیماریاں ہوں، یہ عمل اُسکے لیے بھی بہت بہترین ہے۔
اس عمل کو پینے اور چھڑکاو کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جسکے بھی بہت بہترین نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ لکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے شمع کے اعداد ،بائیں سے دائیں ، کاغذ پر لکھیں۔ ان اعداد کے اوپر یہ والے اعداد لکھیے ۷۳۳۱۱۰٤. پھر یہی اعداد شمع کے اعداد کے بائیں طرف لکھیے، پھر نیچے لکھیے اور پھر دائیں طرف لکھ دیجیے۔ پھر نیچے پوری دعا تصویر والی لکھ دیجیے۔ اسکو گھر میں لٹکانے کے لیے بھی بنایا جا سکتا ہے اور گھر کے پینے کے پانی میں حل کر کے لگاتار سب گھر والے وہ پانی پئییں۔ اسی پانی میں عرق گلاب ملا کر پورے گھر میں، باتھ رومز کے علاوہ چھڑکاو بھی کرنا چاہیے۔ چھڑکاو ہمیشہ ایسے کریں کہ پانی زمین پر نہ گرے۔ انگلیوں سے دیواروں اور دروازوں اور کپڑوں اور بستروں پر چھینٹے مارے جائیں۔
صدق الله العلی العظیم
وَاللّٰه اعلی و اعلم
Please follow and like us: