spiritual revelations

عمل یس شب برأت فروری ٢٠٢٤

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم

انه من سلیمن و انه بسم الله الرحمن الرحیم

بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان۔

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم

بسم الله الرحمن الرحیم۔

ایک عزیزہ ،جو بچھڑ گئی، کے بے حد اصرار پر پچھلے سال یہ عمل دیا تھا۔ اس مرتبہ ارادہ تو نہ تھا لیکن پھر سوچا چلو کچھ عبادتت ہی ہو جائے گی۔ آپ لوگوں کو عبادت کرنے کا ثواب مل جائے گا اور مجھے عبادت بتانے کا۔ شب برات کے حوالے سے اگر کوئی بندہ کچھ خاص کرنا چاہے تو پھر یہ عمل ایک مرتبہ کر لے۔ لوگوں میں چونکہ شب بیداری کا رجحان بھی ہوتا ہے اسلیے اگر یہ عمل مندرجہ ذیل طریقے سے کیا جائے آپکو فائدہ و ثواب دونوں کل طور پر دے گا۔

چھبیس فروری اتوار اور پیر کی درمیانی رات شائد پاکستان میں شب برات ہے۔ بہرحال میں اتنامصروف ہوں کہ میرے پاس یقینی تواریخ نکالنے کا بھی وقت نہیں۔ اپ لوگ خود شب برات کی تسلی کر کے یہ عمل کر لیجیےگا۔ اور اگر کسی کی شب مس ہو جائے تو بے شک شب کے اگلے دن، صبح یا رات، یہ عمل کر لیا جائے۔

کئی بزرگان دین سے یہ عمل منقول ہے۔ پرانی عملیات کی کتابوں میں بھی لکھا ہے۔

۱۔ شب برات کی رات  پہلے دو رکعت نماز پڑھیے برائے زندگی و بقا۔ سلام کے بعد ایک مرتبہ سورہ یٰس پڑھیے اور اسکے بعدتین مرتبہ یا ایک مرتبہ پوسٹ کے آخر میں یو ٹیوب والے لنک کی دعا پڑھیے۔

پھر تین مرتبہ اللھم آمین کہیے۔

۲۔ اب دوبارہ دو رکعت نماز برائے صحت و تندرستی پڑھیے اور سلام کے بعد اسی نیت سے پھر ایک مرتبہ سورہ یٰس کی تلاوتکیجیے اور اُسکے بعد لنک والی دعا ایک مرتبہ یا تین مرتبہ پڑھیے اور اُسکے بعد تین مرتبہ اللھم آمین کہیے۔

۳۔ اب دوبارہ دو رکعت نماز برائے کثرت رزق و کشادگی پڑھیے گا اور سلام کے بعد اسی نیت سے ایک مرتبہ پھر سورہ یٰس پڑھیے گا اور یٰس پڑھنے کے بعد لنک والی دعا ایک مرتبہ یا تین مرتبہ پڑھ کر تین مرتبہ اللھم آمین کہہ دیجیے گا۔ لیجیے عمل مکمل۔

سورہ یس جس طریقے سے پڑھنی ہے وہ فیس بیک پیج اظہر حسین صادق پر تصاویر کی صورت میں کچھ دن پہلے بھی پوسٹ کیا تھا اور اب بھی دوبارہ پوسٹ کر دیا ہے۔

کتب میں یہ عمل بغیر نماز، دعا اور شمع کے ہے۔ یہ تینوں چیزیں میں اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈال رہا ہوں۔ شمع جوجلانا چاہے اس عمل کے ساتھ، وہ  مندرجہ ذیل اعداد پہلے اپنے بائیں بازو پر لکھے پھر شمع پر لکھ کر شمع جلا دے اور پھر نماز و عمل شروع کرے۔

٤٧٣٨۵١١٢۵

آج سے کچھ سال پہلے جب مجھے ان اعداد کو نکالنے میں اتنی مہارت نہ تھی تو یہ اعداد مجھے میری ایک عاملہ بہن نے دیے تھے اور یہ کمال ہی طاقتور اعداد ہیں۔ اگر آپ کے پاس روحانی روشنائی موجود ہو تو عمل سے پہلے یہ اعداد لکھ کر پانی میں گھول لیں اور عمل کے دوران یہ پانی بھی پیجیے۔

جب عمل مکمل ہو جائے اور مزید عبادت کا دل کرے اور اگر ساری رات جاگنے کا منصوبہ ہو تو مندرجہ ذیل ورد تین سو تیرہ کی تعداد میں جتنی مرضی بار چاہیں پڑھیں۔

بسم الله الرحمن الرحم سلام قولا من رب رحیم۔

ایک مرتبہ جب ورد تین سو تیرہ کا ہو جائے تو جو چاہے حاجت مانگیں۔ پھر وقت ہو تو دوبارہ تین سو تیرہ مرتبہ پڑھ کر جو مرضی حاجت مانگیں۔ اور جب تک دل کرے اسی طرح جاری رکھیں۔ اگر زیادہ شمع جلانا چاہیں تو زیادہ بھی جلا سکتے ہیں۔ جو خواتین مخصوص دنوں میں ہوں تو وہ بھی نماز چھوڑ کر باقی سارا عمل کر سکتیں ہیں۔ اس عمل کی باقی ساری تفصیلات کبھی پھر شئیر کرونگا۔ ابھی کے لیے اتنا کافی ہے۔

پھر بتا دوں کہ جن خواتین کے مخصوص دن چل رہےہوں، وہ نماز نہیں پڑھ سکتیں لیکن غسل یا اچھے طریقے سے نچلے دھڑ کو دھو کر موبائل سے دیکھ کر سورہ یٰس کی تلاوت ودعا پڑھ سکتی ہیں یا جنکو زبانی یاد ہو وہ زبانی پڑھ سکتی ہیں۔ شمع بھی جلا سکتی ہیں، کوئی پابندی نہیں۔ بس یہ سمجھ لیجیے کہ حیض والی عورت بس نماز ادا نہیں کرے گی، باقی سب کچھ کرے گی۔ بزرگوں کے مطابق یہ عمل ایک سال کے لیےزندگی، صحت اور رزق حاصل کرنے کا عمل ہے۔ سورہ یس کے کسی بھی عمل میں مندرجہ بالا شمع استعمال کی جا سکتی ہے۔

میرے ساتھ منسلک صرف ان لوگوں کو اس عمل کی میری طرف سے خصوصی اجازت ہے جو مجھ سے بغض نہیں رکھتے اورجھوٹے نہیں۔ آپ لوگ اس عمل کو آگے بھی دے سکتے ہیں اور گھر والوں اور دوست احباب سے بھی کروا سکتے ہیں اور یہ سب صدقہ جاریہ ہو گا۔ میرے اس عمل کے ساتھ کسی کو کسی قسم کے بکواس کوڈز یا کوئی جنتر منتر پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر یہ سب کچھ پڑھنا ہے تو پھر میرا عمل نہ کرنے میں بھلائی ہے۔ اسی طرح میرے عمل کے ساتھ صرف میری ہیشمع جلائی جائے، کسی اور کی نہیں ورنہ بعد میں نقصان ہونے پر مجھ سے رابطہ بالکل نہ کیا جائے۔ مارکیٹ کی شمع روشن کرنے کا جسے شوق ہو، وہ پھر مارکیٹ ہی کا عمل بھی ساتھ کرے۔

یاد رکھیے کہ آپ قران و اسما الٰہی کا ورد اپنی کسی بھی مخصوص حاجت کے لیے کر سکتے ہیں اور ایسا کرنے میں کوئی گناہ، شرم یا عار نہ ہے۔ اپنی دینی و دنیاوی جائز حاجت کے لیے قران و اسما کا ورد کرنے سے کبھی رجعت نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی موکل اس وجہ سے غصے میں آتا ہے کہ آپ قران الله کے لیے نہیں بلکہ اپنی حاجت کے لیے پڑھ رہے ہیں۔ یہ سب بکواسیات ہیں جو آپکو قران و اسما سے دور کرنے کے لیے گھڑی گئی ہیں۔ الله کو الله کے لیے یاد کریں یا اپنی دینی و دنیاوی حاجات کے لیے یاد کریں، آپکو ہر حالت میں قران و اسما کی تلاوت کا ثواب حاصل ہو گا اور ملائکہ آپکی طرف رجوع کرینگے اور آپکو قران و اسما کی برکات حاصل ہونگی۔

باقی کچھ باتیں پچھلی پوسٹ کی دوبارہ شامل کر رہا ہوں۔

ردا فاطمہ صاحبہ نے  سورہ یس کی مبین در مبین کا طریقہ مجھ سے پوچھا تھا۔ میں نے کبھی اس ترکیب سے سورہ یس پڑھی نہیں۔ البتہ جس ترکیب سے پڑھی ہے وہ پیش خدمت ہے۔ یہ ایک قدیم عربی کتاب سے لی گئی ترکیب و طریقہ ہے۔ مجھے نیٹ سے ملی تھی سو میں اپنے استعمال میں لے آیا اور بیمیثال پایا۔ جو لوگ سورہ یس کو بطور وظیفہ پڑھنا چاہتے ہیں وہ ایسے پڑھ سکتے ہیں۔ (ثلاثا کا مطلب تین مرتبہ پڑھنا ہے اور جہاں مَرَّتان لکھا ہے اسکو بھی تین مرتبہ ہی پڑھ لیا جائے۔)

دن یا رات میں ایک مرتبہ سورہ یس اس طریق سے پڑھنا کافی ہے۔ باقی آپکی مرضی۔

سورہ شریف کی زکوۃ کا طریقہ بھی پوچھا گیا۔ سب سے آسان زکوۃ یہ ہے کہ روزانہ سات مرتبہ پڑھ کر دس دنوں میں ستر مرتبہ سورہ یس پڑھ لی جائے۔ زکوۃ ادا ہو جائے گی۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ سورہ یس کو ۱۳۳ کی تعداد میں مکمل کرنا ہے۔ سو روزانہ سات مرتبہ پڑھ کر انیس دنوں میں زکوۃ ادا کر لی جائے۔

تیسرا طریقہ یہ ہے ۲۸۰ کی تعداد میں سورہ یس کو مکمل کیا جائے۔ یہ چالیس دن کی زکوۃ ہے روزانہ سات مرتبہ۔ خواتین بیس اکیس دن ایک مہینہ کر لیں، پھر اپنے مخصوص دن گزاریں اور پھر باقی دن پورے کر لیں۔مخصوص دنوں میں بھی ایک مرتبہ زبانی یا موبائل سے دیکھ کر سورہ یس پڑھ لی جائے تو اچھی بات ہے۔

اب آتے ہیں اصل نکتے کی طرف۔ جونسی بھی زکوۃ دی جائے اُتنے دن سات نمازیں پڑھی جائیں گی۔ پانچ تو فرض ہیں۔ ایک چاشت کی کر لیں اور ایک یا تو مغرب کے بعد اوابین والی پڑھ لیں یا تہجد پڑھ لیں۔ ہر نماز کے بعد ستر مرتبہ سورہ یس کی یہ آیات پڑھی جائیں گی۔ یٰسؔ والقرآن الحکیم۔

اگر کوئی نماز قضا ہو جائے تو اُسکی قضا ادا کر کے اُسکے بعد آیت پڑھ لی جائے۔ زکوۃ کا طریقہ اپنی آسانی کے مطابق منتخب کریں، جوش میں نہیں ہوش میں رہ کر۔

https://youtu.be/gg8j2vrtLe0?si=DXVaJ-2CJlk2Ol3-

صدق الله العلی العظیم

والله اعلی و اعلم۔

 

Please follow and like us:
fb-share-icon

Leave a Comment