spiritual revelations

شرف زھرہ

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم

انه من سلیمن و انه بسم الله الرحمن الرحیم

بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان۔

پہلی اپریل دو ہزار چوبیس سے سیارہ زھرہ اپنے شرفی برج میں جا رہا ہے۔ جیسا کہ بہت سارے لوگ رمضان القدر میں سورہ القدر کی ریاضت میں مصروف ہیں اور سورہ القدر کا طلسم لکھ کر پی بھی رہے ہیں۔ تو اسی طلسم کا ایک عمل سیارہ زھرہ کے شرفی اوقات میں بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس مرتبہ نقوش کو چھوڑ کر ایک نہایت آسان طلسم ،جسکو آپ سب بخوبی جانتے ہیں، کا عمل دے رہا ہوں۔ یہ میرے اساتذہ کا طلسم ہے اور مجھے بہت محبوب ہے۔ اس طلسم کو ہر سیارے کے شرف و اوج کے وقت لکھا جا سکتا ہے۔ بس عزیمت کا فرق ہوتا ہے۔

سیارہ زھرہ محبت و عشق اور خواتین سے منسلک ہے۔ زہرہ کے سعد اوقات میں لکھے گئے نقوش و طلسمات تسخیر خلق اور عوام الناس میں مقبول و معروف ہونے کے لیے ایک سعد طاقت و اثر بہم پہنچاتے ہیں۔ سیارہ زہرہ ذرائع آمدن سے بھی منسلک ہے اور ذرائع آمدن میں ترقی کے اسباب پیدا کرتا ہے۔ جو بھی خواتین و حضرات خلقت میں مقبول و معروف ہونا چاہتے ہیں وہ یہ طلسم ضرور لکھیں۔ مقبولیت و فتوحات اور شادی کے لیے یہ عمل بہت اچھا ہے۔

مزید ساری تفصیلات وڈیو میں ہیں۔

Please follow and like us:
fb-share-icon

Leave a Comment