اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان۔
منگل سترہ جنوری ۲۰۲۳ کو اجابت دعا و حاجت کا ایک موثر وقت منگل اور بدھ کی درمیانی رات آٹھ بج کر پینتالیس منٹ سے نو بج کر پچاس منٹ تک ہو گا۔ اس موثر وقت میں آپ اپنی ترقی کے لیے کوئی بھی عمل کر سکتے ہیں۔ چاہے آپ قرآن مجید کی سو آیات کا عمل کر لیجیے جسکا لنک پوسٹ کے اینڈ میں دیا گیا ہو گا۔ یا پھر آپ مندرجہ ذیل عمل بھی کر سکتے ہیں اور چاہیں تو دونوں بھی۔ البتہ اس موثر وقت میں کسی بھی قسم کے بکواس کوڈز یا کوئی بھی جنتر منتر مندرے ڈنکے وغیرہ میرے اعمال کے ساتھ نہ پڑھے جائیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کون شمع جلا کر بیٹھا رہےتو اس ضمن میں آپ سے گزارش ہے کہ اگر آپ بواسیر کے مریض ہیں تو بے شک آپ نہ بیٹھیں بلکہ شمع کے پاس کھڑے ہو کر عمل کر لیں اور اگر کھڑے ہونے کی صلاحیت نہ ہو تو بے شک لیٹ کر عمل کر لیں۔ جب عمل مکمل ہو جائے تو، شمع جلا کر کون اُسکے پاس بیٹھا رہے کا درس دینے والے لوگ، بے شک وہاں سے دفع ہو جائیں اور شمع کو سکون سے ختم ہو لینے دیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جو کسی زمانے میں دوسروں کو شمع بینی کرواتے تھے ( شمع بینی کروا کروا لوگوں کا بیڑہ غرق کر دیا) اور اُس وقت شمع کے پاس بیٹھے رہنا جائز تھا، اب چونکہ انکو خود بواسیر ہو گئی ہے تو لوگوں کو کہتے پھرتے ہیں کہ شمع جلا کر کون اُسکے پاس بیٹھا رہے۔ ایسے لوگوں کی تشریف کو آرام دینے کے لیے اوپر والی سہولیات کا ذکر کیا گیا ہے۔
آتے ہیں عمل کی طرف۔ اور اب جو میں لکھنے جا رہا ہوں اسکو یاد کر لیجیے کیونکہ اب ہر قضائے حاجت کے عمل سے پہلے یہ کیا جائے گا۔ سب سے پہلے آپ یہ آیت نو مرتبہ پڑھیں گے۔
۱۔ لِمَنِ الْمُلْكُ الْیَوْمَؕ-لِلّٰهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ
آج کس کی بادشاہی ہے؟ ایک اللہ کی جو سب پر غا لب ہے۔
اس آیت کے بارے ایک قول یہ ہے کہ قیامت کے دن جب تمام اَوّلین و آخرین حاضر ہوں گے تو ایک ندا کرنے والا ندا کرے گا: آج کس کی بادشاہی ہے ؟ تمام مخلوق جواب دے گی:ایک اللہ کی جو سب پر غا لب ہے۔مومن تو یہ جواب بہت لذت کے ساتھ عرض کریں گے کیونکہ وہ دنیا میں یہی اعتقاد رکھتے تھے ، یہی کہتے تھے اور اسی کی بدولت انہیں مرتبے ملے اور کفار ذِلّت و ندامت کے ساتھ اس کا اقرار کریں گے اور دنیا میں اپنے منکر رہنے پر شرمندہ ہوں گے ۔
ہر عمل سے پہلے اس آیت کو پڑھ کر آپ نے ایک تو رب القھار کے سامنے اپنی بے بسی اور کمتری کا اظہار کر دیا کہ آپ کی ذات کچھ بھی نہیں اور دوسرا رب القھار کی بڑائی و بادشاہی کو تسلیم کر لیا اور تیسرا تمام متکبر، ظالم شیاطین جن و انس کی حیثیت و طاقت کی نفی کر دی۔
۲۔ اللَّهُمَّ یَاجَبَّارُ یَاعَزِیࣿزُ أَعِنَّا عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ
اے اللہ! اے جبار و عزیز، اپنا ذکر کرنے، شکر کرنے اور بہتر انداز میں اپنی عبادت کرنے میں ہماری مدد فرما۔
یہ حدیث (محمد کریم) کی دعا ہے جسکو تین مرتبہ پڑھنا ہے۔ اس دعا کو ہر عمل کے شروع میں تین مرتبہ پڑھنے سے اب آپکی یہ نیت قائم ہو جائے گی کہ آپ جو بھی عمل کرنے لگے ہیں وہ درحقیقت جس بھی مقصد کے لیے ہے، آپ اسکو الله کا ذکر، شکر اور عبادت ہی سمجھتے ہیں۔ بہت سے نیم حکیم خطرہ جان قسم کے مائنڈ سائنسز کے فلاسفر آجکل یہ بکواس کرتے نظر آتے ہیں، نہ صرف فیس بک پر بلکہ اپنی نجی میسنجر کی محافل پر، کہ اپنی ذاتی ضروریات و حاجات کے لیے کیا گیا قرآن و اسما کا کوئی بھی عمل درحقیقت ذکر و عبادت نہیں ہوتا سو حدیث محمد کریم، عملوں کا دارومدار نیتوں پر ہوتا ہے، سے مدد و رہنمائی لیتے ہوئے ہم اب ہر عمل سے پہلے مندرجہ بالا دعا کی پڑھائی سے اپنی نیت و جذبے کا اظہار کریں گے تاکہ ان فلاسفروں کا جھوٹا بکواس پراپوگینڈا اپنی موت خود ہی مر جائے۔ اس دُعا کے پڑھنے سے ہم سنت و حکم رسول کو بھی زندہ کریں گے جسکے نتیجے میں سو شہیدوں کا ثواب تو ویسے ہی حاصل ہو جائے گا۔
حضرت سیّدنا ابوہُریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: مَنْ تَمَسَّکَ بِسُنَّتِی عِنْدَ فَسَادِ اُمَّتِی فَلَہُ اَجرُ مِائَۃِ شَہِیْدٍ ترجمہ: جو فسادِ امّت کے وقت میری سنّت پر عمل کرے گا اسے سو شہیدوں کا ثواب ملے گا۔(مشکاۃ المصابیح)۔ اب فساد امت کا ہی وقت ہے جب ہمیں یہ بتایا جائے کہ قرآن حاجات کے لیے پڑھنے سے ثواب نہیں ہوتا، بلکہ قرآن زیادہ پڑھنے سے اُسکے موکلات غصہ میں آ کر مختلف قسم کی پریشانیوں میں مبتلا کر دیتے ہیں اور پھر کہا جاتا ہے سائنسدان بن کر کہ کوڈز کی پڑھائی کرو۔
رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں: مَنْ اَحْیَا سُنَّۃً مِنْ سُنَّتِی قَدْ اُمِیتَتْ بَعْدِی، فَإِنَّ لَہُ مِنَ الاَجْرِ مِثْلَ مَنْ عَمِلَ بِہَا مِنْ غَیْرِ اَنْ یَنْقُصَ مِنْ اُجُورِہِمْ شَیْئًا ترجمہ: جو میری کوئی سنّت زندہ کرے کہ لوگوں نے میرے بعد چھوڑدی ہو جتنے اس پر عمل کریں سب کے برابر اسے ثواب ملے اور ان کے ثوابوں میں کچھ کمی نہ ہو۔ (ترمذی)
۳۔ اب شروع ہو گا ہمارا قضائے حاجت کا عمل۔
یَافَرࣿدُ یَاجَبَّارُ یَاشَکُوࣿرُ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْن
اسکو ۱۱۱ مرتبہ یا ٣٦٩ مرتبہ پڑھیے۔
شروع کے تین اسمائے الہی سواقط فاتحہ میں سے ہیں اور آخر کی دعا حضرت یونس علیہ السلام کی قرآنی دعا ہے۔ حضرت سعدبن ابی وقاص رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں :ہم نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے قریب بیٹھے ہوئے تھے تو آپ نے ارشاد فرمایا ’’کیا میں تمہیں ایسی چیز کے بارے میں خبر نہ دوں کہ جب تم میں سے کسی شخص پر کوئی مصیبت یا دنیا کی بلاؤں میں سے کوئی بلا نازل ہو اور وہ اس کے ذریعے دعا کرے تو ا س کی مصیبت و بلا دور ہوجائے۔ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے عرض کی گئی :کیوں نہیں !ارشاد فرمایا ’’(وہ چیز) حضرت یونس کی دعا ’’لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ ﳓ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ‘‘ ہے۔(مستدرک)۔
اب یہاں نہایت غور فرمائیے۔ یہ مندرجہ بالا حدیث تمام کوڈز والے فلاسفروں کے منہ پر ایک جوتا ہے جسمیں محمد کریم خود فرما رہے ہیں کہ امت کو اگر کوئی مصیبت درپیش ہو تو وہ قرآن میں سے فلاں چیز پڑھے۔ اب یہاں یہ نکتہ قابل غور ہے کہ کیا حضرت یونس علیہ السلام کی یہ دعا جو قرآن کلام بھی ہے کیا انسانی ضروریات و حاجات میں اسکو پڑھنے سے حاجت پوری ہونے کے ساتھ ساتھ کیا ثواب نہیں ملے گا؟ اسی لیے آپ لوگوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے رہنما و رہبر سوچ سمجھ کر بنائیے کیونکہ بہرحال حقیقت جاننے کے بعد اب آپ لوگ پابند ہیں کہ حق و باطل کا فرق سمجھیں ورنہ دنیا تو آپ اپنی تباہ کریں گے ہی بلکہ روز آخرت بھی جواب دہ ہونگے۔
اس عمل میں یہ شمع استعمال ہو گی۔ جو روشن کر سکیں وہ کر لیں ورنہ خالی عمل ہی کر لیا جائے۔ وقت سے پہلے یہ شمع بنا لی جائے اور اعداد لکھنے کے بعد مندرجہ ذیل آیات قرآنی نو مرتبہ پڑھ کر موم بتی پر دم کر دیا جائے۔
قُلْ رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ
يَحْضُرُونِ
موم بتی کے اعداد یہ ہیں۔ ۹٤١۵٤٧٩٨٣٠
۴۔ اب آپ یہ دعا پڑھیں گے تین مرتبہ۔
اَللّٰھُمَّ ارࣿزُقࣿنَا بِکُلّ ِ حَرࣿفٍ مِّنَ الࣿقُرࣿاٰنِ حَلَاوَةً وَّ بِکُلّ ِ جُزࣿءٍ مِّنَ الࣿقُرࣿاٰن ِ جَزَاءً
اس دعا کے ذریعے آپ الله سے سوال کریں گے کہ آپ نے جو کچھ قرآن مجید سے پڑھا، اُسکی آپکو حلاوت اور جزا عطا کی جائے اور یہ میرا یعنی اظہر حسین صادق کا دعوی ہے کہ آپکو یہ دونوں چیزیں عطا کی جائیں گی۔ اسکے بعد دعا کے طریقہ کار کے مطابق اوّل و آخر درود شریف کے ساتھ اپنی جمیع حاجات کے لیے دعا کر لیجیے گا۔ عمل کے بعد مریخ و شمس کا صدقہ کیجیے گا۔ اُس پوسٹ کا لنک بھی نیچے دیا گیا ہے۔
شق نمبر ایک دو اور چار کو یاد کر لیجیے۔ اب آپ لوگ میرے ساتھ ہر عمل میں یہ تینوں کام کرینگے۔
بعض عقل کے چول یہ دعوی کرتے ہیں کہ دعا تو عبادت ہے اسلیے اسکا تو ثواب ہو گا اگر چہ دعا دنیاوی حاجت کے لیے ہو اور یہ بھول جاتے ہیں نماز و قرآن کا درجہ عبادات میں دعا سے کہیں آگے ہے، تو نماز و قرآن کا دنیاوی حاجات میں پڑھنے سے کیسے ثواب نہ ہو گا۔ میرا آپ لوگوں کو یہ انتباہ ہے کہ ایسے چولوں سے بچیں اور کنارہ کشی اختیار کریں۔ ایسے لوگ آپکو نت نئے سبز باغ دکھا کر یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ وہ آپکو مکمل تبدیل کر دینگے۔ میں بالکل اتفاق کرتا ہوں اس بات سے۔ یہ لوگ آپکو واقعی بدل دینگے، صحیح و متفق علیہ حدیث کا انکار کرنا سکھائیں گے، قرآن مجید کے ثواب سے محروم کریں گے یہ کہہ کر کہ دنیاوی حاجات میں کلام الہی پڑھنے سے ثواب نہیں ہوتا، یہ سکھائنگے کہ قرآن مجید کے پڑھنے سے دنیاوی حاجات تو شائد پوری ہو جائیں لیکن اسکے موکلات غصہ میں آ کر آپکو مختلف دنیاوی پریشانیوں میں مبتلا کر دینگے، یہ بتائیں گی کہ کیا فائدہ لمبے قرآنی عملیات کا جب کہ حاجت کوڈز پڑھنے سے اور نقوش لکھنے سے پوری ہو جاتیں ہیں جبکہ انہی کا خود نقوش لکھ کر بعد میں لوگوں کو پڑھائیاں دینے کا ثبوت میرے پاس موجود ہے، لوگوں کو سگریٹ چھڑانے اور سگریٹ کے مزے والے کوڈز دینگے جبکہ خود اپنا سگریٹ جاری و ساری رہے، جتاتے نظر آئنگے کہ شمع جلا کر کون اُسکے پاس بیٹھا رہے حالنکہ اپنی علمیت جتانے کے لیے خود شمع کے اعمال دیں گے، عورتوں کے ان باکس میں کیسے دن دوپہر شام بسر کرنا ہے اور سازشیں کرنی ہیں کہ کس کو کس کی پوسٹ پر کمنٹ کرنا چاہیے یا نہیں اور یہ کہ کس کو کیسے روکنا ہے، یہ نیم زنانہ مرد واقعی آپکو بدل دینگے۔
ایسا بدلاؤ آپکو مبارک ہو۔
صدق الله العلی العظیم
وَاللّٰه اعلی و اعلم
صدقات والی پوسٹ
سو آیات قرآنی والی پوسٹ
اجابت دعا کے وقت والا سلسلہ بہت اچھا ہے ماشاءاللہ اس کوجاری رہنا چاہیے آپ کا انداز بیان تحریر کو چار چاند لگا دیتا ہے میں ان شاءاللہ کروں گی
جی بالکل جاری رہے گا بفضل قھار
ماشاءاللہ عمل بہت کامیابی سے ہوا۔ شمع بھی بہت اچھی تھی۔ اور سارے عمل میں خوشبو آتی رہی۔۔
زبردست جی