اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
انه من سلیمن و انه بسم الله الرحمن الرحیم
بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان۔
سترہ جنوری ۲۰۲۳ بروز بدھ مغرب یا عشا کے بعد سے لے کر بیس جنوری بروز ہفتہ تک کچھ خاص ساعات ہونگی جو برائے حل المشکلات اور برائے ترقی علوم و کاروبار، نوکری میں برکت کے لیے مفید ہونگی۔ یہ عمل شروع کر لیجیے۔ ہر طرح کی بندشوں کا علاج ہے یہ عمل۔ سترہ جنوری مغرب یا عشا سے شروع کر لیجیے اور بیس جنوری مغرب یا عشا تک ختم کر لیں۔ جو زیادہ کرنا چاہیں وہ بے شک اپنی مرضی کے دنوں کی تعداد کا تعین کر لیں، کوئی پابندی نہیں۔ ایک کلیہ یہ ہے کہ جنھوں نے نئے سال کا عمل کیا ہے اُنکے لیے تو بس چار دن کافی ہے اور جنھوں نے نہیں کیا وہ نو دن کر لیں۔
سترہ جنوری کو مقررہ وقت پر شمع پر یہ اعداد لکھ لیجیے اور یہی اعداد اپنے بائیں بازو پر بھی لکھ لیجیے۔ ۳۴۱۴۰۵۳۵۸۱۴۸۸
شمع جلا کر یہ آیت 306 مرتبہ پڑھیں۔
قُلِ اللَّهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ وَهُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ
تم فرماواللہ ہر چیز کا بنانے والا ہے اور وہ اکیلا سب پر غالب ہے۔
اور اس آیت کے ترجمے کے عین مطابق حقیقت یہی ہے کہ ہر شے کا خالق اللّٰہ رب القھار ہے اور وہی سب پر غالب ہے اورسب کچھ اسی کی قدرت اور اختیار میں ہے۔ دنیا و آخرت میں جو کچھ کسی کے پاس ہے یا ہوگا وہ سب اللّٰہ رب القھار کے دینے سے ہے اور ہوگا۔ جیسے فرشتوں کی عظیم قوتیں ، انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور اولیاء رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِم کی عظیم طاقتیں ، معجزات و کرامات اور یونہی دنیا میں لوگوں کی بادشاہتیں ، مِلکِیَّتیں ، حکومتیں وغیرہا سب اللّٰہ رب القھار کے دینے سے ہے۔ اللّٰہ رب القھار کے ارادے کے بغیر کوئی ایک ذرے کا بھی مالک و مختار نہیں بن سکتا۔
ورد ایسے کرنا ہے کہ پہلے دس مرتبہ یَا وَاحِدُ یَا اِلٰهُ اَغِثࣿنِیࣿ دس مرتبہ پڑھیں۔ پھر چھ مرتبہ آیت پڑھ کر وڈیو والی دعا ایک مرتبہ۔ پھر ہر سو مرتبہ آیت کے بعد وڈیو والی دعا ایک مرتبہ۔ آخر میں یَا وَاحِدُ یَا اِلٰهُ آمین، نو مرتبہ۔
اگر آیت تین سو چھ مرتبہ نہ پڑھ سکیں تو ۲۳۴ دو سو چونتیس مرتبہ پڑھ لیں۔ ایسے کہ پہلے یَا وَاحِدُ یَا اِلٰهُ اغثنی دس مرتبہ پھر چار مرتبہ آیت پڑھنے کے بعد ایک مرتبہ دعا، پھر تیس مرتبہ آیت کے بعد ایک مرتبہ دعا، پھر ہر سو مرتبہ آیت کے بعد ایک مرتبہ دعا اور آخر میں یَا وَاحِدُ یَا اِلٰهُ آمین نو مرتبہ۔ یہ ۲۳۴ والا عدد بھی نوٹ کر لیں ۳۶۹ کی طرح یہ بھی ایک نہایت پر تاثیر عدد ہے۔
اگر اتنا بھی نہ پڑھ سکیں تو بس آیت سو مرتبہ اور اسکے بعد دعا نو مرتبہ پڑھ لیں۔
انیس جنوری ۲۰۲۳ کو فجر کی نماز کے فورا بعد زعفرانی سیاہی یا ہلدی والی سیاہی یا کسی بھی پیلی سیاہی سے یہ طلسم ایک مکمل سفید کاغذ پر لکھ لیں۔
واحد
۴۴۴۷
۴۵۵۶۰۰۷۰۰۳۲۴
اله
طلسم لکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ طلوع آفتاب کے فورا بعد انیس مرتبہ یا وَاحِدُ یا اِلٰهُ پڑھ کر اپنے کاغذ پر دم کریں۔ پھر پہلے چار سے شروع کر کے یہ لائن لکھیے ۴۴۴۷۔ پھر نیچے والے اعداد پینتالیس سے شروع کر کے لکھیے۔ پھر سب سے اوپر وَاحِدُ لکھیے اور پھر سب سے نیچے اِلٰهُ لکھ دیجیے۔ اب دوبارہ انیس مرتبہ یاواحد یا اله پڑھ کر اپنے لکھے ہوئے پر دم کر لیجیے اور اُسکے بعد اول و آخر درود شریف کے اور اس طلسم کے وسیلے سے رب الواحد القھار سے رزق میں ترقی مانگیے۔ چاہیں تو وڈیو والی دعا بھی پڑھ سکتے ہیں۔ اب اس کاغذ کے ٹکڑے کو پیلی ٹیپ میں لپیٹ لیجیے، تھوڑی خوشبو لگائیے اور اپنے پرس میں رکھ لیں۔ چاہے تو دو بنا کر ایک پہن لیں اور ایک پرس میں رکھ لیں۔ پھر ہر جمعہ کو اس طلسم کو خوشبو لگائیے اور یا واحد یا اله سو مرتبہ پڑھ کر اسپر دم کر دیا کیجیے۔
شمع والا عمل آپ جتنے بھی دن جاری رکھیں وہ آپکی مرضی ہے لیکن جب آپ عمل بند کر دیں تو اُسکے بعد روزانہ آیت مبارکہ انیس مرتبہ یا سو مرتبہ اپنی زندگی کا حصہ بنا لیجیے گا۔ یہ آیت توحید کا اقرار بھی ہے اور خصوصاً اختیار رب القھار سے وابستہ ہے۔ اس آیت کے لاتعداد فوائد ہیں۔ جب آپ کلی اختیار رب القھار کے ہاتھ میں دے دیتے ہیں اور اسکا اقرار قرآن کے خوبصورت الفاظ و انداز میں کرتے ہیں تو عجیب فوائد ظاہر ہوتے ہیں۔
اگر اس آیت کو ۹۹۹ مرتبہ روزانہ انتیس دن پڑھا جائے اور تیسویں دن ۱۰۲۹ مرتبہ پڑھ کر تیس ہزار کی تعداد مکمل کر لی جائے تو اس آیت کی ایک عمدہ زکوۃ ادا ہو جاتی ہے۔ اس زکوۃ کے دوران بھی مندرجہ بالا شمع ہی جلائی جائے۔ یہ زکوۃ کا طریقہ صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو زکوۃ کے شوقین ہوتے ہیں۔ چونکہ یہ آیت اختیار سے متعلق ہے اس لیے ہر ایسا کام جسمیں کوئی اختیار کا مسلہ ہو، اُسمیں اس آیت سے مدد لی جا سکتی ہے۔ اس ایک جملے میں اہل عقل کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں۔
صدق الله العلی العظیم
والله اعلی و اعلم۔
دعا کا لنک یہ ہے