spiritual revelations

اجابت دعا

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم

بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان

توکلت علی القھار رب العرش العظیم۔

پانچ ستمبر ۲۰۲۳ کو شام چھ بج کر دس منٹ سے شام سات بج کر پچاس منٹ تک ایک اجابت دعا کا وقت ہے، یعنی ایک ایساوقت ہے جسمیں کیے گئے عمل کی کامیابی کے چانسز زیادہ ہیں اور مانگی گئی دعا کی قبولیت جلد ظہور پذیر ہو سکتی ہے۔مختصر دو عمل پیش کر رہا ہوں۔ دونوں بھی ہو سکتے ہیں اور کوئی ایک بھی۔ اپنی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل کاانتخاب کیجیے گا کیونکہ آپ لوگ آیت الکرسی و اسما کا عمل بھی کر رہے ہیں۔ یہ عمل بس قبولیت دعا کے لیے ہو گا۔ کسیبھی مقصد کے لیے دعا کی جا سکتی ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اس وقت میں، پچھلی پوسٹ میں دیا گیا آیت الکرسی کی سانسکی مشق والا عمل بھی کسی کھلی جگہ دھرایا جا سکتا ہے۔ مزہ آئے گا۔

عمل نمبر ایک:

یَا اَللّٰہُ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ یَا مُنْزِلَ التَّوْرَاۃِ وَ الࣿاِنࣿجِیࣿلِ  وَالْقُرْآنِ الْعَظِیْمِ یَا مَنْ لَایَخْفٰی عَلَیْہِ شَئٌ فِی الْاَرْضِ وَلاَ فِی

السَّمَاءِ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَالْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ وَیَارَبِّ یَا جَامِعَ النَّاسِ لِیَوْمِ لاَّرَیْبَ فِیْہِ یَامَنْ لَایُخْلِفُ الْمِیْعَادَ یَا مَنْ

شَھِدَ لِنَفْسِہٖ وَشَھِدَتْ لَہُ الْمَلَآئِکَۃُ وَاُوْلُواالْعِلْمِ قَائِمًا عَلیٰ خَلْقِہٖ بِالْقِسْطِ لَآاِلٰہَ اِلاَّ ھُوَالْعَزِیْزُ الْحَکِیْمِ یَا اَللّٰہُ

یَا اَللّٰہُ یَا مَالِکَ الْمُلْکِ یَا مَنْ تُؤْتِی الْمُلْکَ مَنْ تَشَآءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْکَ مِمَّنْ تَشَآءُ وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآءُُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآءُُ

ط بِیَدِکَ الْخَیْرُ ط اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْرٌ یَا مَنْ یُوْلِجُ اللَّیْلَ فِی النَّھَارِ وَیُوْلِجُ النَّھَارَ فِی اللَّیْلِ وَ یُخْرِجُ

الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ

اس دعا کو ستر مرتبہ پڑھا جائے اور اپنے مقصد کی دعا کر لی جائے۔ اگر ستر مرتبہ نہ پڑھا جا سکے تو بس پچیس مرتبہپڑھ لیجیے۔

عمل نمبر دو:

اسم پاک یَا جَبَّارُ کو ۲۵۲۰ مرتبہ پڑھنا ہے۔ پہلے بیس مرتبہ جبار پڑھنے کے بعد یہ دعا ایک مرتبہ،

اللَّهُمَّ إِنِࣿیࣿ اَسْاَلُکَ بِنُوْرِ وَجْهِكَ الࣿکَرِیࣿمِ الَࣿذِیࣿ أشْرَقَتْ لَهُ السَّمَوَاتُ وَالࣿاَرࣿضِ وَ بِاسࣿمِکَ الࣿعَظِیࣿمِ أنْ تَقْبَلَنِیࣿ فِیࣿ

هَذِهِ السَّاعَةِ وتَرْضَى عَنِّیࣿ رِضًا لَّا سَخَطَ بَعْدَهُ أبَدًا.

پھر اسم پاک جبار کو پانچ سو مرتبہ پڑھنے کے بعد یہ دعا ایک مرتبہ پڑھیے۔ پھر اسم پاک جبار دو ہزار مرتبہ پڑھنے کے بعدیہ دعا ایک مرتبہ پڑھ لیجیے۔ اسکے بعد اپنے مقصد کی دعا کر لیجیے گا۔ کوشش کیجیے گا کہ دماغ کو حاضر رکھ کر جبارکو ۲۵۲۰ مرتبہ پڑھیں اور تعداد آگے پیچھے نہ ہو۔ کیونکہ اس عدد میں ایک خاص راز ہے۔ لیکن پھر آگے پیچھے ہو جائے تعدادتو کوئی بات نہیں، جیسے بھی ہو عمل مکمل کر لیں۔ اگر اسم پاک جبار کو اپ نے ۲۵۲۰ مرتبہ پڑھ لیا تو یہ اسکی زکوۃ بھیتصور ہو گی۔ اگے چل کر میں آپکی خدمت میں کچھ ایسا علم پیش کرنے والا ہوں، جسمیں جبار کی یہ زکوۃ آپکے کام آئےگی۔

عمل نمبر تین:

یہ عمل صرف عاملین کے لیے ہو گا۔ اگر اسمائے الہی یَافَرࣿدُ یَاجَبَّارُ یَاشَکُورُ یَاثَابِتُ یَاظہِیࣿرُ یَاخَبِیࣿرُ یَازَکِیُّ کو الگ الگ۲۵۲۰ کی تعداد میں مکمل کر لیا جائے تو عمدہ زکوۃ ادا ہو جائے گی سواقط فاتحہ کی۔ آئندہ آگے چل کر یہ زکوۃ آپکے بہتکام آئے گی۔ عمل شروع شام چھ بجے کریں اور مکمل جب مرضی ہو۔ مجھے امید ہے کہ آپکو تقریباً تین گھنٹے اس زکوۃ میںلگ جائیں گے لیکن تاحیات دوبارہ کسی زکوۃ کی ضرورت نہ پڑے گی۔ زکوۃ کے بعد بس سات مرتبہ یا پچیس مرتبہ یا سترمرتبہ ان اسما کو اپنے ورد میں رکھیں۔

اوپر والے تمام اعمال میں جو بندہ شمع جلانا چاہے تو وہ میرے استاد محترم کی تحفہ کردہ ایک شمع

۱۶۱۲۷۶۹۳۱۷۳۵۴۹۴۴

جلائے اور یہی اعداد بائیں بازو پر بھی لکھ لے۔ میری طرف سے اس شمع کی اجازت صرف ایک دن کے لیے ہے۔ جنھوں نےلمبی ریاضت کرنی ہو وہ لمبی موم بتی جلائیں اور جنھوں نے مختصر ریاضت کرنی ہو وہ چھوٹی موم بتی لے لیں۔ شمع اناعمال میں ضروری نہیں البتہ شمع کا جلانا جن روحانی قوتوں کو بیدار کرتا ہے وہ عمل کی کامیابی میں معاون ثابت ہوتیہیں۔

باقی عمل کے دوران آپکو کیا حالات پیش آتے ہیں وہ مجھے تفصیلا پوسٹ پر میسج کیا کیجیے۔ جن میاں بیوی کی اولاد نہیںہوتی، تو اس وقت میں عمل کرنے کے بعد دونوں ہم بستر ضرور ہوں۔ امید قوی ہے کہ حمل ٹھر جائے گا۔ اور اگر شمع روشن کیہوئی ہو تو اسکو کمرے سے باہر رکھ دیں اور پھر ہم بستر ہوں لیکن بجھائیں مت۔

صدق الله العلی العظیم

والله اعلی و اعلم۔

Please follow and like us:
fb-share-icon

Leave a Comment