spiritual revelations

اعمال ستائیس رجب، سورہ مزمل

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم

بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان

اٹھارہ اور انیس فروری ۲۰۲۳ کی درمیانی رات یعنی ہفتہ و اتوار کی درمیانی رات پاکستان میں ستائیس رجب ہو گی۔ اسرات کے فضائل سے آپ آگاہ ہونگے۔ اذکار القھار پیج پر آج صاحب پیج نے ایک کمال پوسٹ شب معراج پر کی ہے۔ وہاں پڑھیجا سکتی ہے۔ میرے پاس وقت کم ہے۔ اسلیے عمل کی طرف آتے ہیں۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی مغرب کے بعد سے لے کر اگلےدن کی مغرب تک اپ اس عمل کو کبھی بھی کر سکتے ہیں اپنی آسانی و سہولت کے مطابق۔

یہ عمل فروانی رزق کے لیے ہے۔ اپنے پچھلے مضمون میں میں نے لکھا تھا کہ رزق کیا ہوتا ہے۔ عربی میں رزق کے معنی عطاکے ہیں چاہے عطا دنیا میں ہو یا آخرت میں۔ رزق رب القھار کی ہر عطا کردہ چیز کو کہا جاتا ہے۔ دولت، طاقت، علم، بیوی،شوہر وغیرہ سب نعمتیں رزق کی تعریف میں داخل ہیں۔ اور یہ عمل آپ ہر چیز کے حصول کے لیے استعمال کر سکتے ہیں چاہےوہ نیک رشتہ ہو یا روٹی ہو، گاہک ہو یا زمین ہو، بیوی ہو یا شوہر ہو وغیرہ۔

وقت عمل یہ اعداد اپنے بائیں بازو پر کسی بھی رنگ کے پین یا مارکر سے لکھ لیجیے گا اور شمع پر کسی نوک دار چیز مثلاًکسی خالی بال پوانٹ یا انک پین سے۔ پھر اعداد کے اوپر یہ لکھیے گا، رزق واسع الی، اور پھر اعداد کے نیچے اپنا نام لکھدیجیے گا۔ یعنی اس طرح،

رزق واسع الی

۹۶۹۹۹۹۹۹۹۹۹۱۶

اپنا پورا نام

یہ اساتذہ کی شمع ہے قدر کیجیے گا۔ اسکے بعد شمع جلا کر پاس بیٹھ کر ستائیس مرتبہ سورہ مزمل پڑھیے گا۔ اور اُسکے بعد نہایت دھیان و توجہ سے یہ مندرجہذیل دعا ستائیس مرتبہ ہی یا صرف نو مرتبہ پڑھ لیجیے گا۔

اَللّٰھُمَّ وَسِّعࣿ رِزࣿقِیࣿ وُسࣿعَةَ الَّا اَحࣿتَاجُ اِلٰی اَحَدٍ مِࣿنࣿ خَلࣿقِکَ۔ اسکے بعد اوّل و آخر درود شریف کے اپنے مقصد کی دعا کرلیجیے گا۔ اس عمل میں تقریباً چالیس منٹ لگیں گے۔ خواتین اگر اپنے مخصوص دنوں میں ہوں تو بھی مندرجہ بالا عمل کرسکتی ہیں، بس یہ خیال رہے کہ سورہ مزمل یا تو زبانی پڑھی جائے گی یا موبائل سے دیکھ کر۔ کچھ سو کالڈ مائنڈ سائنسزکے فالورز کو اپنی بواسیر کے پیش نظر شمع کے پاس اتنی دیر بیٹھنا عذاب لگتا ہے۔ ایسوں کے لیے عرض ہے کہ وہ کھڑے ہوکر عمل کر لیں بے شک یا لیٹ کر بھی ہو سکتا ہے۔ عمل کے بعد صدقہ ضرور دیں۔ اسکے لیے ویب سائٹ پر میری صدقے والیپوسٹ دیکھ لیں۔ صدقہ ہفتے کا ادا کیا جائے گا۔

بس ایک رات یا دن کا عمل ہے۔ وہ لوگ جو سورہ مزمل کی ایک قوی زکوۃ ادا کرنا چاہیں وہ ستائیس رجب کے بعد پورےستائیس دن روزانہ ستائیس مرتبہ سورہ مزمل پڑھ لیں اس شمع کے ساتھ ہی۔ ایک مرتبہ تو آپکی سب بندشیں کھل جائیں گیاور سورہ مزمل کی ایک عظیم زکوۃ و عمل کے آپ حامل ہو جائیں گے۔ لیکن یہ اُن لوگوں کے لیے ہے جو باقاعدہ سورہ مزمل کیزکوۃ ادا کرنا چاہیں۔ اس عمل و زکوۃ کے بے پناہ فوائد رزق کے معاملات میں ظاہر ہونگے بفضل قھار۔ اس عمل و شمع سےسورہ مزمل کے جمیع موکلات آپ سے بے تحاشہ مانوس ہوں گے اور سامنے بھی آ سکتے ہیں۔ اگر سامنے آ جائیں تو انکوایسے سلام پیش کیجیے گا۔ (آپکو میرے اور اظہر حسین صادق کی طرف سے السلام علیکم)۔

ایک بات یاد رکھیے کہ اس عمل میں موکلات لازمی حاضر ہوتے ہیں لیکن سب کو نظر نہیں آئیں گے۔ دیکھ صرف وہی سکے گاجس کی تیسری آنکھ بیدار ہو اور اُسمیں کشف کی صلاحیت ہو۔ خیر جسکو نظر آ جائیں وہ صرف سلام ہی پیش کرے گا۔خبردار کوئی بھی انکو قابو کرنے یا مسخر کرنے کا قطعا نہ سوچے اور نہ ایسی کوشش کرے ورنہ میرے ہاتھوں شدید ذلیل ہوگا۔ بس وہ موکلات آپ سے محبت کریں گے اور آپ اُن سے۔ کوئی تسخیر، عہد و پیمان کا معاملہ نہ ہو گا۔ اور میری مرادموکلات سے جنات نہیں بلکہ ملائکہ ہیں۔ یہ قوم ہمیشہ ہنستی مسکراتی آتی ہے اور ذاکر سے محبت سے پیش آتی ہے سو ڈرنےکی ضرورت نہیں۔ یہ خوبصورت عظیم ملائکہ خواب میں بھی دیدار دے سکتے ہیں۔ ہر بندے کی اہلیت کے مطابق حاضر ہوتےہیں۔ اور حاضر نہ بھی ہوں تو آپکے اردگرد ہی رہتے ہیں۔ اور چونکہ آپ لوگ میری اجازت سے عمل کر رہے ہیں اسلیے سوال ہیپیدا نہیں ہوتا کہ کوئی چیز آپکو ڈرائے۔

منافقین اور مجھ سے بغض رکھنے والوں کو قطعا اجازت نہ ہے ہمیشہ کی طرح۔ ایسا منافق میرا عمل کرے، اگر نقصان نہاٹھائے تو میرا نام بدل دے۔

صدق الله العلی العظیم

والله اعلی و اعلم۔

Please follow and like us:
fb-share-icon

2 thoughts on “اعمال ستائیس رجب، سورہ مزمل”

  1. السلام علیکم ورحمتہ اللّٰه وبرکاتہ ♥️۔
    اللّٰہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں اور ہر شریر و حاسد کے شر سے اپنی پناہ میں رکھیں۔آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم ۔
    ایک سوال عرض کرنا چاہوں گا کچھ لوگ شیاطین کے ناموں سے مختلف کام لیتے ہیں ان سے متعلق کیا احکامات ہیں ۔ جبکہ ہمارے پاس قرآن کریم اور مسنون دعائیں بھی ہیں۔ اس نکتہ پر قلم کشائی کیجئے گا ۔
    اللّٰہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو

    1. وعلیکم السلام۔ جی ہمارے ہاں یہ خاصہ رواج رہا ہے بلکہ ابھی بھی ہے کہ ان شیاطین کے ناموں سے مختلف عملیات کیے جاتے ہیں خصوصا فتیلے کے اعمال میں
      لیکن کوئی بھی اعمال ہوں، میں انکو درست نہیں جانتا۔ میرا ایک ہی موقف ہے کہ جب ہمارے پاس ایک برتر سائنس قرآن و اسما کی شکل میں موجود ہے تو ہم ایک گھٹیا سائنس کی طرف رجوع کیوں کریں۔ میں تمام جنتر منتر، کوڈز، شیاطین کے ناموں والے نقوش و اعمال کے شدید خلاف ہوں کیونکہ ہمارے قرآن و اسما کے سامنے انکی کوئی حیثیت نہیں۔ ویسے بھی بے وقوفوں کی طرح نقش کو چھتر مارنے سے بہتر ہے کہ نقش ہی نہ لکھا جائے۔ اگر لکھا جائے تو قرآنی آیات و اسما سے مزین نقش لکھا جائے۔
      یہ میسج میں نے جلدی میں لکھا ہے۔ بس قصہ مختصر یہ ہے کہ میں ایسے اعمال نہ کرتا ہوں اور نہ کسی کو کرنے کی ترغیب دیتا ہوں۔ ویسے بھی یہ جناتی اعمال ہوتے ہیں اور ہمارا جنات سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ہم تو ملائکہ کے پیچھے ہیں

Leave a Comment