spiritual revelations

حروف نورانی

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان
اَللّٰھُمَّ اِنِّیࣿ اَسࣿئَلُکَ بِحَقّ ِ آلٓمٓ وَ آلٓمٓ وَ آلٓمٓصٓ وَ آلٓرٰ وَ آلٓرٰ وَ آلٓمٓرٰ وَ آلٓمٓرٰ وَ آلٓرٰ وَ آلٓرٰ وَ كٓهـٰيٰعٓصٓ وَ طٰهٰ وَ طٰسٓمٓ
وَ طٰسٓ وَ طٰسٓمٓ وَ آلٓمٓ وَ آلٓمٓ وَ آلٓمٓ وَ آلٓمٓ وَ يٰسٓ وَ صٓ وَ حٰمٓ وَ حٰمٓ وَ حٰمٓعٓسٓقٓ وَ حٰمٓ وَ حٰمٓ وَ حٰمٓ وَ حٰمٓ وَ قٓ
وَ نٓ یَا مَنࣿ ھُوَ ھُوَ یَا مَنࣿ لَّا اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ اِغࣿفِرࣿلِیࣿ وَانࣿصُرࣿنِیࣿ اِنَّکَ عَلٰی کُلّ ِ شَیࣿ ءٍ قَدِیࣿر۔
آنے والی بدھ یا جمعرات کی رات سے حروف نورانی کا یہ عمل شروع ہو گا جو چودہ دن کا ہے۔ اس عمل کو رمضان کے علاوہ بھی اور مہینوں میں کیا جا سکتا ہے لیکن رمضان میں چونکہ اجتماعی موڈ و رجحان عبادت کی طرف مائل ہوتا ہے اور بندے کے اندر ایک روحانیت بیدار ہوتی ہے جسکی وجہ سے کلمات مقطعات قرآنی اور انمیں موجود حروف نورانی کی نورانیت سے رابطہ آسان ہو جاتا ہے۔ آپ لوگ جب یہ عمل کریں گے تو جاگتے یا خواب میں لازمی نورانیت کا مشاہدہ ہو گا۔ کیف و سرور حاصل ہو گا
عملیات کی دنیا میں کلمات مقطعات قرآنی، عمل کے دوران، روحانی کیف و سرور کے لیے مشہور ہیں۔ یہ ایک نہایت عمدہ حصار بھی ہیں۔ کچھ عاملین اور بزرگوں نے تو یہاں تک کہا ہے کہ الله عزوجل کی ذات نے قرآن حکیم کا حصار بھی انہی کلمات مقطعات قرآنی سے کیا ہے جسکی وجہ سے چودہ سو سال سے آج تک اس مقدس کتاب قرآن حکیم کا ایک لفظ بھی تبدیل نہیں کیا جا سکا اور نہ قیامت تک کیا جا سکے گا۔ کلمات مقطعات قرآنی اپنے اندر ایک عجیب طرح کی طاقت رکھتے ہیں۔ عائلی نقشبندی ان کے بارے لکھتے ہیں کہ کالے جادو کا ماہر سے ماہر عامل ہو یا عامل جنات، ہر دو حضرات کی اس عمل نورانیه کے عامل کو دیکھتے ہی سٹی گم ہو جاتی ہے۔ گو کہ انکا اشارہ ایک خاص زکوۃ کی طرف ہے لیکن زکوۃ ہے تو کلمات مقطعات قرآنی کی ہی۔ واضح رہے کہ ان کلمات مقطعات قرآنی کی زکوۃ کی طرف سب سے پہلے اشارہ حضرت کاش البرنی رحمتہ الله نے کیا تھا اور زکوۃ کا طریقہ بھی متعین کیا تھا جو شائد رجب میں ادا کی جاتی تھی۔ اسکے بعد عاملین نے زیادہ تو کاش البرنی صاحب کو ہی کاپی کیا۔ شائد ہی کسی نے انکے بعد زکوۃ کا کوئی قابل ذکر طریقہ لکھا ہو سوائے عائلی نقشبندی رحمتہ الله کے۔ لیکن ایک مسلۂ ان اصحاب کے طریقے میں یہ تھا کہ خلوت اختیار کرنی پڑتی تھی اور وقت ورد بہت زیادہ تھا۔ اس سلسلے میں آج آپ لوگوں کی خدمت میں ایک آسان طریقہ نئے دور کے عین مطابق پیش کر رہا ہوں۔ جسمیں دن اور وقت کم لگے گا لیکن ایک مرتبہ آپکو محسوس ہو گا کہ آپ نے کچھ کیا ہے۔ اس عمل کی نورانیت ہر بندہ محسوس کرے بفضل یٰسٓ۔ حصار و دفع و حفاظت دشمنان کے لیے یہ عمل بہت پرتاثیر ثابت ہو گا۔ اس عمل سے روحانی و دنیاوی ترقی مدارج بھی حاصل ہو گی۔ ترقی کے لیے تو یہ عمل بہت ہی خاص ثابت ہو گا۔
عمل یہ ہے کہ کلمات مقطعات قرآنی تلخیص شدہ جنمیں تمام حروف نورانی شامل ہیں، یعنی
آلٓرٰ كٓهـٰيٰعٓصٓ طٰسٓ حٰمٓ قٓ نٓ
کو آپ 369 مرتبہ فجر کے بعد یا عصر سے مغرب کے درمیانی وقت، یا عشا یا تہجد میں وقت مقررہ پر پڑھیں گے۔ تینوں وقت نہیں پڑھنا بلکہ کسی ایک وقت کو متعین کر کے پڑھنا ہے۔ پڑھنے کا طریقہ یہ ہو گا کہ اوّل و آخر چودہ مرتبہ بسم الله الرحمن الرحیم سَلٰمٌ قَوࣿلَا مِࣿن رَࣿبِّ رَࣿحِیࣿم پڑھا جائے گا اور بیچ میں الر کھیعص طس حم ق ن کو پہلے تین سو مرتبہ پڑھ کر تین مرتبہ پوسٹ کے شروع میں دی گئی اللھم والی دعا پڑھیں گے۔
پھر الر کھیعص طس حم ق ن کو ساٹھ مرتبہ پڑھ کر پھر چھ مرتبہ پوسٹ کے شروع میں دی گئی دعا پڑھیں گے۔
پھر الر کھیعص طس حم ق ن کو نو مرتبہ پڑھنے کے بعد پوسٹ کے شروع والی دعا نو مرتبہ پڑھیں گے۔ یہ اللھم والی دعا فتوحات اور دشمنوں کے لیے خاص ہے
یہ چودہ دن کا عمل ہے۔ کوشش کیجیے کہ ان دنوں نماز کی پابندی کیجیے اور ہر نماز کے بعد چودہ مرتبہ بسم الله الرحمن الرحیم سلم قولا من رب رحیم ضرور پڑھ کر اپنے اوپر دم کیجیے۔ عمل کے دوران بھی آپ اپنے اوپر دم کر سکتے ہیں وقتا فوقتاً۔ عمل کے دوران یہ اعداد اپنے بائیں بازو پر بھی لکھیے اور انکی شمع بھی جلائیے۔ یاد رکھیے شمع جلانے سے عمل کے اثرات دوچند ہو جاتے ہیں لیکن بمجبوری کوئی نہ جلا سکے تو پھر بغیر شمع ہی عمل کر لیں۔ لیکن اعداد بازو پر لازمی لکھ لیں۔
٤٧٣٨۵۱۱۲۵۔ انہی اعداد کو لکھ کر ایک ڈیڑھ لیٹر پانی کی بوتل میں حل کر لیجیے اور پورا دن یہ پانی پیجیے۔ فوڈ کلر یا زردے کے رنگ سے لکھ کر پانی میں گھولا جائے گا۔ اس عمل کے دوران آپکو بیماریوں میں بھی آفاقہ محسوس ہو گا اور شفا حاصل ہو گی۔ یہ شمع بڑی قیمتی شمع ہے، اسکی قدر کیجیے گا۔
خواتین کوشش کریں کہ یہ عمل تب شروع کریں جب انکے حیض کے دن ختم ہوں تاکہ وہ ایک دورانیہ میں پورا عمل مکمل کر سکیں۔ اس سلسلے میں اگر کچھ خواتین کو رک کر تھوڑا لیٹ بھی عمل شروع کرنا پڑے تو بے شک عمل میں عید کے دن بھی شامل کر لیں۔ ویسے میری نظر اور تحقیق کے مطابق چونکہ عورت مخصوص دنوں میں عمل کر سکتی ہے اسلیے اگر کوئی عمل شروع کرے اور بیچ میں مخصوص دن شروع ہو جائیں تو عمل روکے مت اور بے شک مندرجہ بالا طریقے کے مطابق جاری رکھے۔
یہ عمل ایسا بیش قیمت عمل تھا کہ اسکا ہدیہ مجھے لازمی لینا چاہیے تھا۔ لیکن آپ لوگوں کی محبت میں ایسا نہ کیا۔ اور ساتھ یہ اجازت بھی ہے کہ آپ لوگ اپنے ساتھ اپنے گھر والوں، دوستوں کو بھی کروا سکتے ہیں۔ اس عمل میں جتنا روحانی سکون آپ لوگوں کو محسوس ہو گا، میرا دعوی ہے کہ کہیں سے بھی اسکے متبادل عمل کلمات مقطعات قرآنی کا نہ ملے گا۔ لیکن اس عمل کا ایک پارٹ ٹو بھی ہو گا جسکا ہدیہ سات ہزار ہو گا۔ جو بھی بندہ مندرجہ بالا عمل کرے گا اور اسکی برکات و نورانیت کو محسوس کرے گا، صرف وہی عمل پارٹ ٹو کا حقدار ہو گا اور صرف اُسی کو ہدیہ کے عوض عمل ان باکس بھیجا جائے گا۔ ان باکس میں بھیجا گیا عمل اگر آپ نے کر لیا تو نہ صرف یہ کہ کلمات مقطعات قرآنی کی ایک نہایت طاقتور زکوۃ ادا ہو گی بلکہ حروف نورانی کی زکوۃ بھی ساتھ ساتھ ادا ہو جائے گی اور آپ لوگ حروف نورانی کا کوئی بھی، کسی کا بھی نقش لکھنے کے اہل ہو جائیں گے اور کسی قسم کی اجازت کی ضرورت کبھی بھی ، کلمات مقطعات قرآنی اور انسے وابستہ نقوش میں، نہ پڑے گی۔ یہ اظہر حسین صادق کا دعوی ہے بفضل طه و یٰسٓ۔ آپ لوگوں کا دم بہت طاقتور ہو جائے گا چاہے اپنے اوپر کریں چاہے کسی اور کے اوپر۔
آخر میں دھرا دوں کہ مندرجہ بالا عمل ہر بندہ کر سکتا ہے۔ عمل کرنے کے بعد ہی آپکو پتا چلے گا کہ یہ عمل کیا چیز ہے۔ سو اس عمل کو محسوس کرنے کے بعد اگر آپکو لگے کہ اس عمل کا پارٹ ٹو بھی کرنا چاہیے، جو کہ لازمی بات ہے ستر گنا زیادہ پر تاثیر ہو گا تو اسکا ہدیہ سات ہزار 7000 ہو گا۔
صدق الله العلی العظیم
وَاللّٰه اعلی و اعلم
Please follow and like us:
fb-share-icon

Leave a Comment