اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان۔
شمع کا یہ حفاظت کا عمل شمع کی ایک خاص جہت ہے جو آج سے پہلے آپ نے نہ کبھی دیکھی نہ سنی اور نہ پڑھی ہو
گیاور آج سے پہلے دنیا کی کسی کتاب میں بھی نہیں ملے گی۔ کھلا چیلنج ہے سب نام نہاد شمع میکرز کو، جنکو بہت
تکلیفہوتی ہے اور سوج جاتی ہے جب میں اپنے آپکو شمع کا بانی کہتا ہوں، کہ اگر ہے تو ثابت کر کے دکھائیں۔
اکثر لوگوں کا حصار بہت کمزور ہوتا ہے۔ خاص طور پر جادو جنات کے مریضوں کو یہ مشکل درپیش ہوتی ہے۔ حصار نہ
ہونےکی وجہ سے ان لوگوں پر ریگولر سحر و جنات کے کامیاب حملے ہوتے ہیں۔ اسکے علاوہ بھی حصار کا عمل بہت ساری
دنیاویمصیبتوں اور پریشانیوں سے بچاتا ہے۔ نظر بد سے محفوظ رکھتا ہے، انسانوں اور جنات کے حسد سے محفوظ رکھتا ہے
اورظالمین، جن و انس، سے حفاظت کرتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ عمل رحمت و کامیابی کا ماحول بھی پیدا کرتا ہے۔ اس عمل
میںمندرجہ ذیل آیات استعمال کی گئی ہیں۔ ویسے تو کچھ لوگوں سے اگر شمع یا طلسم کی آیات و اسمائے الہی پوچھ لیے
جائیںتو انہیں بتاتے ہوئے موت پڑ جاتی ہے لیکن میرے کیس میں چونکہ ورد بہت اہمیت کا حامل ہے اسلیے بتانا پڑے گا۔
۱۔ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الۡحَـىُّ الۡقَيُّوۡمُۚ لَا تَاۡخُذُهٗ سِنَةٌ وَّلَا نَوۡمٌؕ لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِؕ مَنۡ ذَا الَّذِىۡ يَشۡفَعُ عِنۡدَهٗۤ اِلَّا بِاِذۡنِهٖؕ يَعۡلَمُ مَابَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡۚ وَلَا يُحِيۡطُوۡنَ بِشَىۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِهٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ كُرۡسِيُّهُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَۚ وَلَا يَـــُٔوۡدُهٗ حِفۡظُهُمَا ۚ وَ هُوَ الۡعَلِىُّالۡعَظِيۡمُ
اللہ وہ معبود برحق ہے جس کے سوا کوئی الٰہ نہیں وہ زندہ ہے نہ اس کو اونگھ آتی ہے نہ نیند. سب کا قائم رکھنے والا ہے جوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے کون ہے وہ جو شفاعت کرسکے اس کے پاس کسی کی مگر اس کی اجازت سے! وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے سامنے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے اور وہ احاطہ نہیں کرسکتے اللہ کے علم میں سے کسیشے کا بھی سوائے اس کے جو اللہ چاہے اس کی کرسی تمام آسمانوں اور زمین کو محیط ہے اور اس پر گراں نہیں گزرتی اندونوں کی حفاظت اور وہ بلند وبالا (اور) بڑی عظمت والا ہے۔
شمع کے اعداد۔ ۱۸۷۹۷۶۵۳۷۵۰
۲۔ قُلْ رَّبِّ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ هَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِۙ(۹۷)وَ اَعُوْذُ بِكَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ(۹۸) سورہ المومنون۔
اور تم عرض کرو کہ اے میرے رب تیری پناہ شیاطین کے وسوسو ں سےاور اے میرے رب تیری پناہ کہ وہ میرے پاس آئیں۔
شمع کے اعداد۔ ۹۴۱۵۴۷۹۸۳۰
۳۔ فَاللّٰهُ خَیْرٌ حٰفِظًا۪–وَّ هُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ (۶۴) سورہ یوسف
تو اللہ سب سے بہتر نگہبان اور وہ ہر مہربان سے بڑھ کر مہربان۔
شمع کے اعداد۔ ۷۵۷۵۵۸۰۶۲۰
۴۔ اِنَّ رَبِّیْ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَفِیْظٌ(۵۷) سورہ ھود
بیشک میرا رب ہر شے پر نگہبان ہے۔
شمع کے اعداد۔ ۶۷۴۹۹۹۷۷۶۰
عزیمت اس عمل کی یہ ہے۔
اَللّٰھُمَّ احّفَظࣿنِیࣿ مِنࣿ شَیَاطِیࣿنِ الࣿاِنࣿسِ وَالࣿجِنࣿ ِ وَاعࣿفُوࣿ عَنِࣿیࣿ وَالرّحَمࣿنِیࣿ بِرَحࣿمَتِکَ فَ اَنࣿتَ خَیࣿرُ الرَّاحِمِیࣿن۔
عمل کو اب خوب غور سے سمجھیے۔ اس عمل میں اصولاً تو وہ موم بتی استعمال ہونی چاہیے جو گول ہونے کی بجائے
سائڈوںسے چوکور ہو۔ لیکن ایسی موم بتی ہمارے ہاں ملتی نئیں۔ تو یا تو آپ لوگ گول موٹی موم بتی لے کر اسکو چاروں طرف
سےپریس کر کے چار چوکور سائڈز بنا لیجیے یا پھر مجبوراً گول موم بتی پر ہی اعداد لکھ لیجیے۔ سب سے پہلے آیت آل
کرسیوالے اعداد لکھے جائیں گے اور اسکے بعد باقی ترتیب وار ہر سائڈ پر۔ جب موم بتی جلانی ہے تو آیت الکرسی والی شمع
کیسائڈ کا رخ اپ خانہ کعبہ کی طرف یعنی مغرب کی طرف کر دیں گے۔ جب آپ ایسا کریں گے تو باقی تمام سائڈز و اعداد
پھرباقی سمتوں کی طرف منہ کریں گی یعنی شمال جنوب اور مغرب۔ آپ نے بس ایک خیال رکھنا ہے کہ آیت الکرسی والے
اعدادجس سائڈ پر لکھے ہیں اسکا منہ مغرب یعنی خانہ کعبہ کی طرف ہو۔ باقی اعداد والی سائڈز خودبخود دوسری سمتوں
کیطرف آ جائیں گی۔ لیکن ایک بات کا خاص خیال رکھیے کہ پہلے دن جو اعداد جس سمت میں آپ مقرر کریں عمل کے آخر تک
وہاعداد اسی سمت میں رکھے جائیں گے۔ ایسا نہ ہو کہ ایک دن آیت نمبر دو کا رخ مشرق کی طرف ہو تو دوسرے دن آیت
نمبرتین کا رخ مشرق کی طرف ہو جائے۔
شمع جلا کر پہلے آیت الکرسی پینتالیس مرتبہ پڑھی جائے اور پھر باقی آیات ترتیب وار پینتالیس پینتالیس بار پڑھی جائیں۔
ہرآیت کے پڑھنے کے بعد عزیمت کو نو مرتبہ دھرایا جائے یا پھر کم از کم تین مرتبہ۔ اگر زیادہ پڑھنا چاہیں تو تمام
آیاتچھیاسٹھ چھیاسٹھ مرتبہ پڑھ لی جائیں۔ جس دن تھکے ہوں اُس دن شمع جلا کر صرف نو نو مرتبہ ہی آیات پڑھ لی
جائیں۔
یہ عمل کامل حفاظت کا عمل ہے۔ اور چہار اطراف سے نازل شدہ مصیبتوں و پریشانیوں کو دور کرے گا۔ اس عمل کا اثر
ہرسمت میں ظاہر ہوگا۔ اور ہر سمت میں ملائکہ و خدام آپکی حفاظت کے لیے تعینات ہونگے۔ خیر و برکت ہر طرف سے اپکی
طرفمتوجہ ہو گی۔ بعض لوگ پوچھتے ہیں کہ عمل کتنے دن کیا جائے تو عرض ہے کہ جب تک حفاظت مطلوب ہو پڑھا جائے۔
مزے کیبات ہے آپکا جادوگر تھکتا نہیں شیطانی حرکتوں سے لیکن آپ لوگ ذکر سے تھک جاتے ہیں۔ بہرحال اگر کسی نے
دنوں کیتعداد لازمی پوری کرنی ہی ہے تو کم از کم نو دن یا اٹھارہ دن یا ستائیس دن یا چھتیس دن یا پینتالیس دن کر لیا
جائے۔ اگرکوئی پینتالیس دن کر لے گا تو ان تمام آیات کا عامل گنا جائے گا۔ بس یہ عمل بوقت ضرورت کبھی بھی کیا جا سکتا
ہے۔ بفضلقھار ہر طرح کی حفاظت ہو گی اور خیر و برکت آپکو حاصل ہو گی۔ آیت الکرسی کے علاوہ آیت نمبر تین کا عزیمت
کے ساتھایک خصوصی تعلق ہے سو آیت نمبر تین کا کھلا ورد رکھنا بھی آپکو بہت فائدہ دے گا۔
عمل کے علاوہ دن میں جب کبھی آپکو اپنی حفاظت مطلوب ہو تو ہر آیت نو مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں اور پھر ایک
مرتبہعزیمت پڑھ لیں۔ یہ عزیمت ایک بہت بڑی دعا بھی ہے جو نمازوں میں بھی آپ لوگ مانگ سکتے ہیں۔ اس دعا کا کھلا ورد
بھیکر سکتے ہیں۔ یعنی کسی بھی طریقے سے چاہیں ورد کریں، اس عمل کی برکات ملیں گی۔
سمتوں والی شمع کی اور بھی بہت خصوصیات ہیں جو وقتا فوقتا لکھتا رہونگا۔
صدق الله العلی العظیم
والله اعلی و اعلم۔
اسلام علیکم بہت شکریہ اللہ پاک آپ کو اور آپ کی فیملی کو بہت زیادہ دیں_ جزاک اللہ
اللہ حافظ
بہت شکریہ جی