اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان۔
ستائیس جنوری ۲۰۲۳، جمعہ کے دن، جمعہ کی پہلی آذان سے دوسری آذان کے بیچ میں یہ قضائے حاجت کا عمل ہو گا۔ آپ اس عمل کو کاپی پیسٹ بھی سمجھ سکتے ہیں جیسا کہ کچھ بڑوے دعوا کرتے ہیں۔ جمعہ کی دونوں آذانوں کا وقت اپنی قریبی جامعہ مسجد سے کنفرم کر لیجیے گا۔ ان دو آذانوں کے درمیانی وقت میں کبھی بھی عمل ہو سکتا ہے۔ جو لوگ میرا رجب کا عمل کر رہے ہیں وہ بالخصوص اور باقی لوگ بالعموم اس عمل کو کر سکتے ہیں۔ قضائے حاجت کا یہ عمل اپنے کسی مسلے میں اپ آپ غیبی امداد پانے کے لیے، فتح و نصرت کے لیے کر سکتے ہیں۔ اس عمل کو خوب غور سے نوٹ کر لیجیے گا کہ یہ تاحیات والا عمل ہے۔
اس عمل میں تین آیات کا ورد کیا جائے گا۔
۱۔ اِنْ تَسْتَفْتِحُوْا فَقَدْ جَآءَكُمُ الْفَتْحُۚ-وَ اِنْ تَنْتَهُوْا فَهُوَ خَیْرٌ لَّكُمْۚ-وَ اِنْ تَعُوْدُوْا نَعُدْۚ-وَ لَنْ تُغْنِیَ عَنْكُمْ فِئَتُكُمْ شَیْــٴًـا وَّ لَوْ كَثُرَتْۙ-وَ اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُؤْمِنِیْنَ۠(۱۹) سورہ انفال
ترجمہ:
اے کافرو اگر تم فیصلہ مانگتے ہو تو یہ فیصلہ تم پر آچکا اور اگر باز آؤ تو تمہارا بھلا ہے اور اگر تم پھر شرارت کرو تو ہم پھر سزا دیں گے اور تمہارا جتھا (گروہ)تمہیں کچھ کام نہ دے گا چاہے کتنا ہی بہت ہو اور اس کے ساتھ یہ ہے کہ اللہ مسلمانوں کے ساتھ ہے۔
۲۔ اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِیْنًا: سورہ الفتح
ترجمہ: بیشک ہم نے تمہارے لیے روشن فتح کافیصلہ فرمادیا۔
اس آیت میں محمد کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے خطاب فرمایا گیا ہے کہ اے محمد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، بے شک ہم نے آپ کے لئے ایسی فتح کا فیصلہ فرما دیاہے جو انتہائی عظیم ،روشن اور ظاہر ہے۔
۳۔ وَ اُخْرٰى تُحِبُّوْنَهَاؕ-نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَتْحٌ قَرِیْبٌؕ-وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ(۱۳) سورہ الصف
ترجمہ:
اور ایک نعمت تمہیں اور دے گا جو تمہیں پیاری ہے اللہ کی مدد اور جلد آنے والی فتح اور اے محبوب مسلمانوں کو خوشی سنادو۔
جمعہ کی نماز کی پہلی آذان کے بعد دو رکعت نماز برائے فتح و نصرت پڑھی جائے گی جسمیں پہلی اور دوسری رکعت دونوں میں الحمد شریف کی تلاوت کے بعد مندرجہ بالا تینوں آیات ایک ایک مرتبہ تلاوت کی جائیں گی۔ نماز کے بعد تینوں آیات الگ الگ پینتالیس ۴۵ مرتبہ یا بہتر ٧٢ مرتبہ تلاوت کی جائیں گی اس طرح کہ ہر آیت کی مقررہ تعداد میں تلاوت کے بعد تصویر والی دعا تین مرتبہ پڑھی جائے گی یعنی پہلی آیت مثلاً آپ نے بہتر مرتبہ پڑھی تو اُسکے بعد دعا تین مرتبہ، ہھر دوسری آیت بہتر مرتبہ اور دعا تین مرتبہ اور اسی طرح پھر تیسری آیت بہتر مرتبہ اور دعا تین مرتبہ۔ یاد رکھیے گا کہ تعداد تلاوت بہتر یا پینتالیس مرتبہ آپ اپنی مرضی و منشا سے کریں گے۔ دعا نو مرتبہ ٹوٹل پڑھی جائے گی۔ اور اُسکے بعد اپنے مقصد کی دعا کر لیجیے گا۔ اس پورے عمل کو ایک مرتبہ سے تین مرتبہ تک دھرایا جا سکتا ہے۔ مختلف حاجات کے لیے بھی عمل دھرایا جا سکتا ہے اور کسی ایک مقصد کے لیے بھی عمل دھرایا جا سکتا ہے۔ جو خواتین نماز پڑھنے کی پوزیشن میں نہ ہوں وہ صرف موبائل سے دیکھ کر ان آیات و دعا کو طریقہ کار کے مطابق پڑھ کر دعا کر لیں۔
اس عمل میں وہی شمع استعمال ہو گی جو پہلی رجب کے عمل میں دی گئی ہے۔ اس مضمون کا لنک دیا گیا ہے، وہاں سے دیکھ لیجیے گا۔
کل کے دن میں کچھ مرتبہ آیات کی پریکٹس کر لیجیے گا تاکہ وقت پر دشواری نہ ہو اور آیات آپکی زبان پر چڑھی ہوں۔ نماز کے دوران آیات لکھ کر کاغذ پر جانماز پر بھی رکھی جا سکتی ہیں اور ہاتھ میں تھام کر بھی نماز پڑھ سکتے ہیں۔ ہر جمعہ کو یہ عمل نماز یا نماز کے بغیر دھرایا جا سکتا ہے۔ یعنی جو خواتین مخصوص ایام میں ہونگی صرف وہ نماز نہیں پڑھیں گی، باقی سب لوگ نماز کے ساتھ ہی عمل کرینگے۔
صدق الله علی العظیم
والله اعلی و اعلم
مرشدِ کامل
اسلام علیکم
محمد وقار آفتاب احمد پاکپتن
جمعہ کا یہ عمل ماشاءاللہ نہایت ہی عمدہ ہے۔ اللہ آپ کو مزید کامیابیاں عطا کرے۔آمین ثم آمین
جمعہ کے دن عصر سے مغرب کے درمیان کر سکتے ہیں یہ عمل نوافل کے بغیر۔آیات اور دعا پڑھ لی جائے؟ یا جمعہ کی دو اذان کے درمیان ہی پڑھ سکتے ہیں ابھی
، سے آپ کے جواب کی منتظر ہوں
جزاک اللہ
جی کر سکتے ہیں