اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم اللہ المذل القھار لکل عدو و شیطان۔
۱۔ فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا ٥ ۙ اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا (الم نشرح)
(پس حقیقت یہ ہے کہ تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے، بیشک تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے)
اس آیت میں ان مع العسر یسراً کے تکرار سے محدثین کرام رحمۃ الله نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ ایک ہی عسر و مشکل کے لئے دوآسانیوں کا وعدہ ہے اور دو سے مراد بھی خاص دو کا عدد نہیں بلکہ متعدد ہونا مراد ہے۔ مطلب یہ ہوا کہ ایک عسر یعنی تنگیاور مشکل جو آپ کو پیش آئے گی۔ اس کے ساتھ بہت سی آسانیاں آپ کو دی جائیں گی۔– ان آیات کی تفسیر میں یہ حدیثبیان کی گئی ہے کہ ایک دن حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسکراتے ہوئے باہر تشریف لائے۔– آپ (صلی اللہ علیہ وآلہوسلم) فرما رہے تھے (لن یغلب عسر یسرین، لن یغلب عسر یسرین ان مع العسریسرا۔ ایک تنگی دو فراخی پر غالب نہیں آسکتی،ایک تنگی دو فراخی پر غالب نہیں آسکتی۔ بیشک تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے)۔
۲۔ يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ [ البقرة 185]
خدا تمہارے حق میں آسانی چاہتا ہے ۔ اور سختی نہیں چاہتا ۔
۳۔ وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مِنْ أَمْرِهِ يُسْرًا [الطلاق: 4]
اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرے گا اللہ اس کے (ہر) کام میں آسانی کر دے گا۔
۴۔ سَيَجْعَلُ اللَّهُ بَعْدَ عُسْرٍ يُسْراً [ الطلاق 7]
خدا عنقریب تنگی کے بعد کشائش بخشے گا ۔
یہ کچھ آیات قرآن مجید سے میں نے جمع کی ہیں۔ پہلی جنوری ۲۰۲۳ بروز اتوار ایک عمل شروع کریں گے آپ سب لوگ، جو ہرسال کے شروع میں کیا جاتا ہے تاکہ ایک تو سال کی شروعات ذکر قھار سے ہو اور دوسرا یہ عمل تنگیوں کو دور کرتا ہے اورزندگی میں نئے اسباب لاتا ہے۔ آپکا کوئی بھی مسلۂ ہوا جو حل نہ ہو رہا ہوا، تو یہ عمل ان شاالله تنگی سے نجات اور نئیآپشنز پیدا کرے گا۔ مجھے تو اس عمل پر پورا یقین ہے اور ہزاروں لوگ اس سے فیض یاب ہو چکے ہیں۔ دارمی کی ایک حدیثہے کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرمایا کرتے تھے کہ بیشک یہ قرآن اللہ تعالیٰ کا دستر خوان ہے، پسجو اس دستر خوان میں شامل ہوگیا اسے امن نصیب ہو گیا۔ سو میں اور مجھے فالو کرنے والے سب لوگ نئے سال کا آغاز قرآنکریم کے ایک عمل سے کریں گے۔
ترمذی و طبرانی کی ایک حدیث ہے حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہوسلم نے فرمایا: اﷲ تعالیٰ بندے کی کوئی چیز اتنے غور (و محبت) سے نہیں سنتا جتنے غور سے اس کی دو رکعت نماز سنتاہے۔ بندہ جب تک نماز میں رہتا ہے نیکی اس بندے کے سر پر سایہ فگن رہتی ہے؛ اور بندے کسی عمل سے اتنا قربِ الٰہی نہیں پاسکتے جتنا قرب کلامِ الٰہی یعنی قرآن کے ذریعہ سے پا سکتے ہیں۔“
الحاکم کی ایک حدیث ہے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت اُسید بن حضیر رضی اللہ عنہ ایک راتکھجوروں کے کھلیان میں قرآن پاک پڑھ رہے تھے کہ اچانک ان کا گھوڑا (جو ایک جانب بندھا ہوا تھا) کودنے لگا۔ (وہ تلاوتسے رک گئے تو گھوڑا بھی رک گیا) وہ پھر پڑھنے لگے تو گھوڑا پھر کودنے لگا۔ اسی طرح انہوں نے پھر پڑھا تو گھوڑا پھرکودنے لگا۔ حضرت اُسید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے ڈر ہوا کہیں یہ یحییٰ (ان کے بیٹے تھے جو ایک جانب گھوڑے کےپاس ہی سو رہے تھے) کو کچل نہ دے۔ میں اٹھ کر گھوڑے کے پاس گیا تو اچانک کیا دیکھتا ہوں کہ میرے سر کے اوپر ایکسائبان سا ہے جس میں بہت سے چراغ جل رہے ہیں، (میرے دیکھتے ہی دیکھتے) وہ فضا میں اوپر کو بلند ہوگیا یہاں تک کہمیری نظروں سے اوجھل ہوگیا۔ فرمایا: میں نے صبح حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوکر عرض کیا: یارسول اﷲ! آج آدھی رات کے وقت میں اپنے کھجوروں کے کھلیان میں تلاوت کر رہا تھا کہ اچانک میرا گھوڑابدکنے لگا۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابن حضیر! تم پڑھتے رہتے۔ عرض کیا: میں نے پڑھا توگھوڑا کودنے لگا۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابن حضیر! تمہیں پڑھتے رہنا چاہئے تھا۔ انہوں نےعرض کیا: میں نے پڑھا تو گھوڑا پھر کودنے لگا۔ پھر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے حضیر کے بیٹے! تم پھر بھی پڑھتے رہتے، (تمہیں تلاوت قرآن موقوف نہ کرنی چاہئے تھی)۔ عرض کرنے لگے: میں نے تلاوت موقوف کر دی کیونکہیحییٰ گھوڑے کے قریب سو رہا تھا، مجھے خوف ہوا کہ کہیں گھوڑا اسے کچل نہ دے۔ پھر میں نے ایک سائبان سا دیکھا جسمیں چراغ سے روشن تھے۔ وہ فضا میں بلند ہوگیا یہاں تک کہ پھر مجھے نظر نہ آیا۔ اس پر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہوسلم نے فرمایا: یہ ملائکہ تھے جو تمہاری تلاوت سننے آئے تھے اور اگر تم پڑھتے رہتے تو صبح کے وقت لوگ انہیں اپنیآنکھوں سے دیکھتے ان میں سے کوئی فرشتہ پوشیدہ نہ رہتا۔
اب یہاں تلاوت قرآن کے نتیجے میں میرے یا آپ کے ساتھ کوئی ایسی حرکت ہو جائے تو ہمیں کہا جاتا ہے رجعت ہو گئی رجعتہو گئی، جنات آ گئے، چھوڑو چھوڑو پڑھنا قرآن بس درود پڑھا کرو حالنکہ درود پڑھنا ایک الگ عبادت ہے اور قرآن پڑھنا ایکالگ۔ کچھ نئے سائنس دان دونوں کو رد کرتے ہوئے اعداد کی پڑھائیوں پر زور دیتے نظر آئیں گے اور ساتھ کائنات کو پیار کیلہریں بھیجنے اور وصول کرنے کی ترغیبات دیتے۔ جان لیجیے کہ یہ سب محروم لوگ ہیں، قرآن کے فیض سے محروم اور حدیثسے نابلد، جو اپنی دنیاوی فیس اور اغراض و مقاصد کے لیے آپکو قرآن اور قرآنی عملیات سے منع کر دیتے ہیں کیونکہ اگر آپاپنی حاجات قرآن پڑھ کر پوری کر لیں گے تو اِنکا پریم و اعداد و رجعت کا چورن کیسے بکے گا۔ بہرحال یہ یاد رکھیے گا کہ آجبھی قرآنی عملیات کے ذریعے ملائکہ کو بلایا جا سکتا ہے، انکا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے اور ان سے تعلق بنایا جا سکتا ہےبشرطیکہ آپ لوگ اپنے منہ اہل علم سو کالڈ لوو گروز کے چکروں سے باہر آ جائیں۔ کیونکہ جس طرح ایک میان میں دو تلواریںنہیں رہ سکتیں، اُسی طرح قرآن و اسما کو چھوڑ کر کوڈز کا ورد کرنے والا یا کسی بھی اور انسانی کلام کا ورد کرنے والا،کس طرح قران سے فیض یاب ہو گا جب کہ اُس نے ایک اعلی چیز کو چھوڑ کر ایک گھٹیا چیز کا انتخاب کر لیا۔
بہرحال عمل کی طرف آتے ہیں۔ نو دن کا عمل ہے، کوشش کر کے اٹھارہ دن کر لیجیے گا۔
اتوار کی صبح فجر سے لے کر ظہر تک کسی بھی وقت یہ پانچ سورہ نو بار پڑھیے۔
۱۔ سورہ الفاتحہ
۲۔ سورہ القدر
۳۔ سورہ الاخلاص
۴۔ سورہ الفلق
۵۔ سورہ التکاثر
پھر مغرب کی نماز پڑھ کر اسی طرح ان پانچ سورہ کو نو نو مرتبہ پڑھ لیجیے۔ سورہ کی تلاوت کے بیچ میں اگر بات کرنی پڑجائے تو بے شک کر لیں۔
رات کو عشا کی نماز کے بعد جب بھی موم بتی جلائیں تو پہلے مندرجہ ذیل اعداد کسی بھی رنگ کے پین یا مارکر سے بائیںبازو پر لکھیے۔ اسکے بعد کسی نوک دار چیز سے شمع پر آگ والے حصے کی طرف سے کندہ کیجیے۔ اور پھر موم بتی جلادیجیے موم بتی کے پاس وہ چار آیات جو پوسٹ کے شروع میں لکھی ہیں، پینتالیس پینتالیس بار پڑھی جائیں گی۔ تلاوت کے بعداپنے جمیع مقاصد میں آسانی کی دعا کر لیجیے گا۔ دعا کے بعد موم بتی کے پاس بیٹھنا ضروری نہیں۔ اگر کوئی اور موم بتیکا عمل کر رہے ہوں تو دو یا تین موم بتیوں کو اکھٹا بھی روشن کر سکتے ہیں۔ موم بتی ایسی جگہ رکھیے جہاں گرنے کیصورت میں آگ لگنے کا کوئی خطرہ نہ ہو۔ اس مقصد کے لیے کسی گہرے مٹی یا لوہے کے برتن کا انتخاب کیجیے۔
اعداد یہ ہیں۔
8424074530368
٨٤٢٤٠٧٤۵۳۰۳٦٨
یہ اساتذہ کی شمع ہے۔ قدر کیجیے گا۔ یاد رکھنے کہ اعداد ہمیشہ اردو یا عربی گنتی/ہندسوں میں لکھیں بازو پر بھی اور شمع پر بھی۔ ۸٤٢ سے لکھنا شروع کیجیےاور ٦٨ پر ختم کیجیے۔ انگلش میں اعداد صرف اس لیے لکھے ہیں کہ آپ لوگوں کو کوئی کنفیوژن نہ ہو۔ اپنے بہن بھائیوں ،اولاد اور والدین کو بھی کروا سکتے ہیں۔ اگر ایک گھر میں بہت سارے لوگ کریں تو رات کو شمع ایک ہی کافی ہے۔ لیکن اگرباقی لوگ اپنی اپنی شمع جلانا چاہیں تو وہ بھی جلا سکتے ہیں۔ زیادہ شمع جلانے سے عمل مزید قوی ہو جاتا ہے۔
اس عمل کا عورتوں کے مخصوص دنوں سے کوئی تعلق نہیں۔ خواتین اپنے مخصوص دنوں میں بلا خوف و خطر عمل جاریرکھیں۔ چونکہ آجکل سردیاں بہت زیادہ ہیں اسلیے اگر بوقت عمل وضو کرنا مشکل ہو تو بے شک بغیر وضو کے عمل کر لیاجائے۔ کوئی حرج واقع نہ ہو گا۔ یہ میرے اساتذہ کا عمل ہے، جو میں خود بھی کرتا ہوں۔ قدر کیجیے گا۔ اس عمل کے دوران اگرمیرا کوئی عمل کر رہے ہیں تو وہ جاری رکھیے گا بے شک لیکن اگر کسی اور کا کوئی عمل کر رہے ہوں تو وہ لازمی چھوڑدیجیے گا۔ ان نو دنوں یا اٹھارہ دنوں میں اپ لوگ کوئی کوڈ، منتر یا کسی قسم کا کوئی انسانی کلام نہیں پڑھیں گے، نہ ہیکسی اور بندے کا کوئی بھی عمل کریں گے، اور نہ ہی کوئی نقش لکھیں گے ورنہ میرے عمل کی اجازت نہیں۔
چونکہ آجکل میں بھی لوو گُرو بن رہا ہوں اسلیے صرف مجھ سے پیار کرنے والوں کو اس عمل کی اجازت ہے نہ کہ بغض/بھسبھرے لوگوں کو جنکا محبوب مشغلہ ان باکسز میں میسیجز ایکسچینج کرنا ہے۔
صدق الله العلی العظیم
وَاللّٰه اعلی و اعلم۔
الحمدللہ رب العالمین
السلام علیکم کیا حال ہیں
بھائی آپ نے آیت قطب کی ریاضت کروائی تھی تجلیات گروپ میں تب سے میں وہ پڑھ رہا ہوں ہو برائے مہربانی مجھے اس آیت کے شمع پر لکھنے والے کوڈ تو بتا دیں تاکہ جب میں پڑھو تو ساتھ شمع بھی جلا لیا کرو کرو بہت بہت شکریہ
آپکو ان باکس شمع بھیج دی ہے