spiritual revelations

ستائیسویں

اعوذ بالله السمیع العلیم من الشیطن الرجیم
بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان۔
آج ستائیسویں کی رات دس سے بارہ بجے کے درمیان یہ عمل ہو گا جو کہ ایک مخصوص قضائے حاجت کا وقت ہے۔ میں رات گیارہ بجے اپنی شمع روشن کرونگا۔ آپ لوگوں کو اختیار ہے کہ دس بجے کے بعد اور بارہ بجے سے پہلے کبھی بھی روشن کر لیں۔
یہ عمل کسی بھی حاجت کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک موم بتی پر یہ اعداد اردو یا عربی ہندسوں میں لکھیے آگ والے حصے سے شروع کر کے نیچے کی طرف۔ اور ان اعداد کے اوپر یا نیچے موم بتی پر اپنے مطلب کی عزیمت لکھ دیجیے۔ مثلاً اظہر حسین کی اچھی نوکری کا بندوبست ہو۔ اظہر حسین کی شادی ہو جائے۔ اظہر حسین کو چاند جیسی دو تین دلہنیں مل جائیں۔ اظہر حسین کے اوپر سے سحر و جادو ختم ہو جائے وغیرہ۔ فلاں بن فلاں پیسے واپس کر دے اظہر حسین کے۔ اظہر حسین کے دشمن ذلیل و خوار ہوں۔ جو بھی لکھنا چاہیں لکھ سکتے ہیں۔ اگر اپنے لیے عمل کر رہے ہوں تو اپنی ماں کا نام عزیمت میں لکھنا ضروری نہیں۔ کسی اور کے لیے کریں تو نام بن والدہ استعمال کیجیے۔
اعداد یہ ہیں، ۲۸۱٦٠٢٨٤٠٢٤٢٠٢٤
ان اعداد کو بائیں بازو پر بھی لکھ لیا جائے کسی بھی رنگ کے پین یا مارکر سے۔ پھر شمع روشن کر کے اوّل ۹۹ مرتبہ یا قَھَّارُ پڑھیں پھر ۹۹ مرتبہ سورہ تکویر پڑھنی ہے اس طرح کے پہلے نو مرتبہ سورہ تکویر پڑھنے کے بعد ایک مرتبہ سورہ طارق پڑھی جائے۔ پھر ہر دس مرتبہ سورہ تکویر پڑھنے کے بعد ایک مرتبہ سورہ طارق پڑھی جائے۔ اس طرح دس مرتبہ سورہ طارق پڑھی جائے گی۔ ساتھ ساتھ اپنے اوپر دم بھی کرتے جائیے گا۔ عمل مکمل کر کے پھر ۹۹ مرتبہ یاقھار پڑھ لیجیے۔ اسکے بعد اپنے مطلب کی دعا کر لیجیے گا۔ ایک سے زیادہ مطلب بھی موم بتی پر لکھے جا سکتے ہیں۔ یہ پڑھائی تقریباً ڈیڑھ گھنٹے سے دو گھنٹے کی ہو گی سو شمع ایسی لیجیے گا جو زیادہ سے زیادہ دیر جلے۔
اگر آپکو یہ تعداد زیادہ لگے تو دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ اوّل و آخر 45 مرتبہ یاقھار کے سورہ تکویر کی پڑھائی پینتالیس 45 مرتبہ کر لیجیے ایسے کہ پہلے پانچ مرتبہ سورہ تکویر کے بعد ایک مرتبہ سورہ طارق اور پھر ہر دس مرتبہ سورہ تکویر کے بعد ایک مرتبہ سورہ طارق۔ چونکہ ستائیسویں کی رات عام طور پر لوگ جاگتے ہی ہیں اسلیے ۹۹ کی تعداد زیادہ نہیں لگنی چاہیے لیکن پھر بھی 45 مرتبہ کی سہولت دے دی ہے۔ اگر چاہیں تو پوری رات میں دو مرتبہ بھی 45 مرتبہ کی تعداد کو دھرایا جا سکتا ہے۔
اگر آپ لوگ اس شمع کو مزید قوی کرنا چاہیں اور طاقت کئی گنا بڑھانا چاہیں تو اس شمع کے ساتھ ایک اور شمع روشن کیجیے جسکے اعداد یہ ہیں۔ انکو بازو پر لکھنے کی ضرورت نہین۔
٢٦۵۹۷٤٠٤٨٠
جب آپ سورہ تکویر و طارق کی پڑھائی کریں گے تو پہلی شمع تو قضائے حاجت کا کام کرے گی اور یہ دوسری شمع اس حاجت میں رکاوٹ ڈالنے والے سحر و جنات کا خاتمہ۔ یہ دوسری شمع روشن کرنا لازم نہیں۔ اگر آپکو اپنے عمل کی قوت مطلوب ہے تو کیجیے گا ورنہ پہلی شمع ہی کافی ہے۔
شمع کی تصویروں پر اعداد بالکل پاس پاس لکھے ہیں۔ آپ لوگ آگ والے حصے سے لکھنا شروع کیجیے گا اور نیچے شمع کی base تک لکھتے جائیں۔
صدق الله العلی العظیم
وَاللّٰه اعلی و اعلم۔
Please follow and like us:
fb-share-icon

Leave a Comment