spiritual revelations

سواقط فاتحہ قسط دوم

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم الله الرحمن الرحیم
اللھم صل علی النبی محمد
آج کی پوسٹ میں حروف سواقط فاتحہ کی مدد سے ستاروں کی نحوست سے بچاو کا ایک مجرب عمل شئیر کروں گا۔ ستاروں کی سعادت و نحوست ہماری زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے۔ اکثر و بیشتر اس نحوست کو کم علمی کی بنیاد پر نظر بد یا جادو ٹونہ سمجھا جاتا ہے۔ اور سالوں علاج کے بعد بھی متعلقہ نحوست دور نہیں ہوتی جسکی بنیاد پر علم پر بےاعتباری اور نفرت پیدا ہوتی ہے۔
اسلام بڑا پیارہ اور لطیف مذہب ہے۔ اسلام میں صدقات کا نظام اور سنت نبوی پر مشتمل روزمرہ کی دعائیں ہر طرح کی نحوست، نظر بد، جادو جنات کا شافی و کافی علاج ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ صدقہ دینے میں دکھاوہ اور مال کی محبت آڑے آ جاتی ہے اور دعائیں ایک آدھی کے علاوہ کسی کو یاد نہیں۔ محمد کریم صل الله علیه وسلم سے محبت کے دعویدار تو ہم سب ہیں لیکن محمد کریم کی کتنی سنتیں ہماری زندگی میں ہیں اسکی کسی کو کوئی فکر نہیں۔ یاد رہے کہ محمد کریم کے نام پر جھومنے کو عشق نبی نہیں کہا جائے گا بلکہ حقیقی عشق نبی یہ ہے کہ ہم نبی کریم کی تعلیمات کو کیسے اپنی زندگیوں میں لاتے ہیں اور کیسے نبی کریم کی سنتوں کو زندہ کرتے ہیں۔ اگر کوئی بندہ درست تلفظ کے ساتھ احادیث نبویہ میں موجود دعاوں کو ورد جان بنا لے تو اور کسی چیز کی کوئی ضرورت نہیں لیکن اب یہ ہو کیسے!
یاد رکھیں کہ حدیث اور قرآن کے علاوہ تمام اعمال دراصل علمی تحقیقات ہیں اور دین سے انکا صرف اتنا تعلق ہے کہ انکے لوازمات
قرآن و حدیث سے لیے گئے اور یکجا کرنے کی تراکیب ہر دور میں مسلمان اساتذہ اور بزرگوں نے خود بنائیں۔ ان اعمال کو دین میں نئی ایجاد قرار دے کر بدعت کے زمرے میں داخل کرنا ایک عظیم الشان غلطی ہے۔ اب میرے اس مضمون میں حرف ف کا تعلق اسم الہی فَرْدُ سے جوڑا گیا ہے جو لازمی طور پر علمی تحقیق ہے ناکہ بدعت۔
حروف سواقط فاتحہ اور انکی اشکال کو اسمائے الہی، سات ستاروں اور ہفتے کے دنوں کے ساتھ منسوب کیا گیا ہے۔ انکے موکلات بھی ہیں لیکن انکے نام فی الحال حذف کر رہا ہوں کیونکہ یار لوگوں کو پتہ ہے مجھے موکلات سے ڈر لگتا ہے۔
ف ج ش ث ظ خ ز
فرد جبار شكور ثابت ظهير خبير زکی
شمس قمر مريخ عطارد مشتري زهرہ زحل
اتوار پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ھفتہ
اگر زائچہ پیدائش موجود ہو اور معلوم ہو کہ کس ستارے کی نحوست پیدائشی ہے تو مندرجہ ذیل نقش لکھ کی گلے میں پہن لیں اور اس ستارے سے منسوب اسم الہی کو اعداد کے مطابق ورد کریں۔ باقی سب اسمائے الہی کو 66 مرتبہ معمول میں رکھیں۔ صبح تمام اسمائے الہی کو چھیاسٹھ مرتبہ پڑھ لیں اور رات کو نحوست سے متعلقہ اسم الہی کو اسکے اعداد کے مطابق پڑھ لیں۔ اسی طرح زندگی میں جب بھی کسے ستارے کے نحس اثرات کا سامنا ہو تو یہی طریقہ کار اختیار کریں۔ کوشش کریں کہ متعلقہ ستارے کا صدقہ ضرور ادا کریں۔ میں نے تو صرف ستاروں سے متعلقہ صدقات ادا کر کے اور کروا کے ہی بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اگر زائچہ پیدائش موجود نہ ہو تو صرف صبح شام چھیاسٹھ چھیاسٹھ مرتبہ اسمائے الہی کا ورد جاری کر لیں۔ ان شا الله ہر طرح کی نحوست کا ازالہ ہو گا۔ یہ عمل صرف نحوست سیارگان کے لیے نہیں ہے بلکہ جمیع مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔ ایک مرتبہ یہ جاری ہو جائے تو کسی اور عمل کی حاجت نہیں رہتی۔ اپنے فہم کو استعمال کرتے ہوئے عمل کیجیے، کبھی ناکام نہیں رہیں گے۔
یہ حروف اور ان سے وابستہ اشکال کے اثرات کا احاطہ کرنا ناممکن ہے۔ یہ نقش تو آپکو مختلف کتابوں میں مل جائے گا لیکن یہ عمل آپکو کسی کتاب میں نہیں ملے گا اور یہ ایک ایسی ہستی کا تعلیم کردہ ہے جن کی عملیاتی زندگی کا دارومدار صرف اسی ایک عمل پر تھا۔ اسکے ساتھ ساتھ ایک ایسا نقطہ بھی آپکی خدمت میں حاضر ہے جسکے بغیر بڑی آسانی سے لاعلمی میں پورے کا پورا نقش ہی غلط ہو جائے گا اور یہ لاعلمی بندے کے ایمان پر بھی اثر انداز ہو گی۔ یہی وجہ ہے کہ بعض علما نے ایسے عملیات کو شدید ناپسند کیا ہے جسمیں پتہ نہ ہو کہ بندہ لکھ اور پڑھ کیا رہا ہے اور پڑھنے اور لکھنے کی زبان سے بندہ نابلد ہو۔ بہرحال بات بہت لمبی ہو گئی۔ یہ نکتہ اگلی قسط میں بیان کروں گا۔
اللھم صل علی النبی محمد
وَاللّٰه اعلی و اعلم
Please follow and like us:
fb-share-icon

Leave a Comment