spiritual revelations

سواقط فاتحہ قسط سوم

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم الله الرحمن الرحیم
حروف سواقط فاتحہ کے
اسمائے الہی کے اعداد میں مختلف طریقوں سے درج کر رہا ہوں۔
فرد۔ 852 654
جبار۔ 824. 1152
شکور 526. 1250
ثابت 903. 640
ظھیر 1115. 1990
خبیر 812. 1019
زکی 999. 1420
ایک اور نکتہ جو اس پورے عمل کی جان ہے اور جسکا خاص خیال رکھا جائے گا وہ اشکال میں پہلی شکل ستارے کی شیپ ہے۔ نیچے دی گئی تصویر سے آپکو بخوبی اندازہ ہو جائے گا کہ آپ نے ستارے کی کونسی شکل بنانی ہے۔ اور یہ وہ شکل ہو گی جو الہیت کی طرف اشارہ کرتی ہے، جسکا اوپر والا کونہ بالکل سیدھا ہو گا۔ حضرت داؤد کے ستارے کے عملیات فرق ہیں اور اس ستارے کا حرف ف سے کوئی تعلق نہیں۔ اور غلطی اور بے دھیانی سے بھی تیسرے کی طرف رجوع نہ کیجیے گا۔ یہ تیسرا ستارہ شیطانیت کی علامت ہے اور سحری اعمال میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی شکل غور سے دیکھ لیں۔ اکثر کتابوں میں حروف سواقط فاتحہ کے اشکال کے نقوش میں یہ ستارہ استعمال ہوا ہے جو کہ شدید لاعلمی یا غفلت کی دلیل ہے۔
شبیر بھائی کے کہنے پر ان سات سیارگان کے صدقات بھی تحریر کر رہا ہوں۔
اتوار۔ شمس۔ گندم یا گڑ یا کوئی بھی سنہرا یا اورنج کپڑا
پیر۔ قمر۔ آٹا، چاول، انڈے، دودھ، دھی یا کوئی بھی سفید کپڑا
منگل۔ مریخ۔ گوشت، سرخ مسور کی دال، چکندر یا کوئی بھی سرخ کپڑا
بدھ۔ عطارد۔ سبزیاں، سبز دال، سبز ٹافیاں حشرات الرض کے لیے یا بچوں کے لیے یا کوئی بھی سبز کپڑا
جمعرات۔مشتری۔ چنے کی دال، زرد حلوہ یا زردہ، شکر یا کوئی بھی زرد کپڑا
جمعہ۔ زہرہ۔ چاول، دودھ، دھی یا کوئی بھی سفید کپڑا
ہفتہ۔ زحل۔ کالے ماش، کالے تل یا کوئی بھی کالا کپڑا یا جوتا
صدقات دینے کیسے ہیں یہ میں اگلی پوسٹ میں لکھوں گا۔
وَاللّٰه اعلی و اعلم
Please follow and like us:
fb-share-icon

1 thought on “سواقط فاتحہ قسط سوم”

Leave a Comment