spiritual revelations

شب برات مارچ ۲۰۲۳

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم

بسم الله الرحمن الرحیم۔

ایک عزیزہ کے بے حد اصرار پر یہ پوسٹ و عمل دے رہا ہوں ورنہ نہ وقت تھا اور نہ ہی انرجی۔ لیکن پھر سوچا چلو کچھ عبادتہو جائے گی، اپ لوگوں کو عبادت کرنے کا ثواب مل جائے گا اور مجھے عبادت بتانے کا۔ ویسے تو زیادہ تر لوگ سورہ مزمل اورالوھاب کے اعمال کر رہے ہیں اور اور کچھ کرنے کی ضرورت نہیں لیکن شب برات کے حوالے سے اگر کوئی بندہ کچھ خاصکرنا چاہے تو پھر یہ عمل ایک مرتبہ کر لے۔ لوگوں میں چونکہ شب بیداری کا رجحان بھی ہوتا ہے اسلیے مزمل و وھاب ختم کرنےکے بعد اگر وقت ہو، دل عبادت کی طرف مائل ہو، اور مزید ثواب کمانے کو دل کر رہا ہو تو مندرجہ ذیل عمل آپکو فائدہ و ثوابدونوں کل طور پر دے گا۔

آج چھ مارچ کی رات شائد پاکستان سے باہر شب برات ہے اور کل سات مارچ کی رات پاکستان میں ہے۔ بہرحال میں اتنامصروف ہوں کہ میرے پاس یقینی تواریخ نکالنے کا بھی وقت نہیں۔ اپ لوگ خود شب برات کی تسلی کر کے یہ عمل کر لیجیےگا۔ اور اگر کسی کی شب مس ہو جائے تو بے شک شب کے اگلے دن، صبح یا رات، یہ عمل کر لیا جائے۔

کئی بزرگان دین سے یہ عمل منقول ہے۔ پرانی عملیات کی کتابوں میں بھی لکھا ہے۔

۱۔ شب برات کی رات  پہلے دو رکعت نماز پڑھیے برائے زندگی و بقا۔ سلام کے بعد ایک مرتبہ سورہ یٰس پڑھیے اور اسکے بعدتین مرتبہ یا ایک مرتبہ یہ دعا پڑھیے۔

اللَّهُمَّ اقْسِمْ لَنَا مِنْ خَشْيَتِكَ مَا يَحُولُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ مَعَاصِيكَ ، وَمِنْ طَاعَتِكَ مَا تُبَلِّغُنَا بِهِ جَنَّتَكَ، وَمِنَ اليَقِينِ

مَا تُهَوِّنُ بِهِ عَلَيْنَا مُصِيبَاتِ الدُّنْيَا، وَمَتِّعْنَا بِأَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَقُوَّتِنَا مَا أَحْيَيْتَنَا،وَاجْعَلْهُ الوَارِثَ مِنَّا، وَاجْعَلْ

ثَأْرَنَا عَلَى مَنْ ظَلَمَنَا، وَانْصُرْنَا عَلَى مَنْ عَادَانَا، وَلَا تَجْعَلْ مُصِيبَتَنَا فِي دِينِنَا، وَلَا تَجْعَلِ الدُّنْيَا أَكْبَرَ هَمِّنَا وَلَا

مَبْلَغَ عِلْمِنَا، وَلَا تُسَلِّطْ عَلَيْنَا مَنْ لَا يَرْحَمُنَا

ترجمہ: اے اللہ کریم تو ہميں اپنا ايسا خوف عطا فرما جو كہ ہمارے اور تيرى نافرمانى كے درميان حائل ہو جائے ۔اور ايسىاطاعت عنایت فرما جو ہميں تیری جنت میں پہنچا دے ،اور ايسا يقين مرحمت فرما جس سے تو ہمارى دنيا كى مصيبتوں كوآسان كر دے،اور جب تك تو ہمیں زندہ رکھے تو ہمارے كانوں آنکھوں اور قوتوں سے ہم كو فائدہ پہنچا اور ان ميں سے ہر ايكوصف كو ہمارا وارث بنا ، اور ہمارا انتقام ان سے ضرور لے جنہوں نے ہم پر ظلم كيا ۔اور دشمنوں كے مقابلے ميں ہمارى مددفرما ،اور ہمارے دين ميں مصيبت مت ڈال ، اور دنيا كو ہمارے بڑے غم كى چيز مت بنا اور نہ اس كو ہمارے ہمارے علوم كا محوربنا ،اور نہ ايسے شخص كو ہم پر مسلط فرما جو ہم پر رحم نہ كرے ۔

پھر تین مرتبہ اللھم آمین کہیے۔

۲۔ اب دوبارہ دو رکعت نماز برائے صحت و تندرستی پڑھیے اور سلام کے بعد اسی نیت سے پھر ایک مرتبہ سورہ یٰس کی تلاوتکیجیے اور اُسکے بعد مندرجہ بالا دعا ایک مرتبہ یا تین مرتبہ پڑھیے اور اُسکے بعد تین مرتبہ اللھم آمین کہیے۔

۳۔ اب دوبارہ دو رکعت نماز برائے کثرت رزق و کشادگی پڑھیے گا اور سلام کے بعد اسی نیت سے ایک مرتبہ پھر سورہ یٰسپڑھیے گا اور یٰس پڑھنے کے بعد مندرجہ بالا دعا ایک مرتبہ یا تین مرتبہ پڑھ کر تین مرتبہ اللھم آمین کہہ دیجیے گا۔ لیجیے عملمکمل۔ دعا صرف عربی میں پڑھنی ہے، ترجمہ آپکی سمجھ کے لیے لکھا ہے۔

کتب میں یہ عمل بغیر نماز، دعا اور شمع کے ہے۔ یہ تینوں چیزیں میں اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈال رہا ہوں۔ شمع جوجلانا چاہے اس عمل کے ساتھ، وہ سورہ مزمل کی رزق والی شمع جلا لے کیونکہ یہ عمل بھی رزق ہی کا ہے۔ شمع کے اعدادلکھنے کا وقت نہیں، وہ اپ پچھلی سورہ مزمل کی زکوۃ والی پوسٹ سے دیکھ لیجیے گا۔ جن خواتین کے مخصوص دن چل رہےہوں، وہ نماز نہیں پڑھ سکتیں لیکن غسل یا اچھے طریقے سے نچلے دھڑ کو دھو کر موبائل سے دیکھ کر سورہ یٰس کی تلاوت ودعا پڑھ سکتی ہیں یا جنکو زبانی یاد ہو وہ زبانی پڑھ سکتی ہیں۔ شمع بھی جلا سکتی ہیں، کوئی پابندی نہیں۔ بس یہ سمجھلیجیے کہ حیض والی عورت بس نماز ادا نہیں کرے گی، باقی سب کچھ کرے گی۔ بزرگوں کے مطابق یہ عمل ایک سال کے لیےزندگی، صحت اور رزق حاصل کرنے کا عمل ہے۔

میرے ساتھ منسلک صرف ان لوگوں کو اس عمل کی میری طرف سے خصوصی اجازت ہے جو مجھ سے بغض نہیں رکھتے اورجھوٹے نہیں۔ آپ لوگ اس عمل کو آگے بھی دے سکتے ہیں اور گھر والوں اور دوست احباب سے بھی کروا سکتے ہیں اور یہسب صدقہ جاریہ ہو گا۔ میرے اس عمل کے ساتھ کسی کو کسی قسم کے بکواس کوڈز یا کوئی جنتر منتر پڑھنے کی اجازتنہیں ہے۔ اگر یہ سب کچھ پڑھنا ہے تو پھر میرا عمل نہ کرنے میں بھلائی ہے۔ اسی طرح میرے عمل کے ساتھ صرف میری ہیشمع جلائی جائے، کسی اور کی نہیں ورنہ بعد میں نقصان ہونے پر مجھ سے رابطہ بالکل نہ کیا جائے۔ مارکیٹ کی شمعاتروشن کرنے کا جسے شوق ہو، وہ پھر مارکیٹ ہی کا عمل بھی ساتھ کرے۔

صدق الله العلی العظیم

والله اعلی و اعلم۔

Please follow and like us:
fb-share-icon

Leave a Comment