spiritual revelations

شرف شمس برائے فتوحات اور جمیع امور میں آسانی و سہولت

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم

انه من سلیمن و انه بسم الله الرحمن الرحیم

بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان۔

سال دو ہزار چوبیس میں سات اپریل بروز اتوار شرف شمس کا موقع آ رہا ہے۔ ویسے تو اس موقع پر عاملین کی طرف سے نقوش کا انبار لگ جاتا ہے سو اسلیے سوچا کہ اس مرتبہ کوئی ایسی چیز پیش کی جائے جو سب لکھ اور بنا سکیں کیونکہ نقوش لکھنا تو ہر بندے کے بس کی بات نہیں۔ عمل آپ نے اتوار کو فجر کی نماز کے فورا بعد بنا لینا ہے۔ گو شرف کا وقت تو بعد میں شروع ہو گا لیکن فکر نہ کیجیے گا فجر کے وقت بھی شمس نہایت سعد حالت میں ہو گا اور ساعت بھی شمس ہی کی ہو گی۔

اس عمل میں یہ آیات استعمال ہونگی۔

۱۔ قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ۔

کہہ دے اے اللہ! بادشاہی کے مالک! تو جسے چاہے بادشاہی دیتا ہے اور جس سے چاہے بادشاہی چھین لیتا ہے اور جسے چاہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہے ذلیل کر دیتا ہے، تیرے ہی ہاتھ میں ہر بھلائی ہے، بے شک تو ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔

۲۔ قُلْنَا لَا تَخَفْ اِنَّكَ اَنْتَ الْاَعْلٰى۔

ہم نے فرمایا کچھ خوف نہ کر یقیناً تو ہی غالب اور برتر رہے گا ۔

۳۔ وَّ رَفَعْنٰهُ مَكَانًا عَلِیًّا۔

اور ہم نے اسے ایک بلند مکان پر اٹھالیا۔

۴۔ اِنَّمَاۤ اَمْرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْــٴًـا اَنْ یَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ۔

اس کا کام تو یہی ہے کہ جب کسی چیز کا ارادہ فرماتا ہے تو اس سے فرماتا ہے ، ’’ ہو جا‘‘ تو وہ ہوجاتی ہے۔

شرف شمس کا وقت سات اپریل دو ہزار چوبیس دوپہر ایک بج کر دس منٹ پر شروع ہو گا اور خاتمہ آٹھ اپریل دوپہر ایک بج کر تیس منٹ پر ہو گا۔ یہ اوقات آپکے لیے اس لیے لکھ رہا ہوں کہ آپ نے اگر کچھ اور کرنا ہو تو سہولت رہے ورنہ طلسم تو اتوار کو طلوع آفتاب کے فورا بعد ہی لکھا جائے گا یعنی فجر کی نماز کے بعد۔ یہ طلسم جب بھی شمس برج الاسد میں داخل ہو تو کسی سعد ساعت میں بنایا جا سکتا ہے یا جب قمر برج الاسد میں آئے۔ یہ وقت ہر مہینے آتا ہے۔ سو یہ طلسم ہر مہینے لکھا جا سکتا ہے۔

طلسم لکھنے کے طریقہ کے لیے وڈیو ملاحضہ فرمائیے۔

صدق الله العلی العظیم

والله اعلی و اعلم۔

Please follow and like us:
fb-share-icon

Leave a Comment