spiritual revelations

عمل برائے جمیع حاجات

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم

بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان۔

رمضان الکریم میں آپ لوگوں کے لیے بہت کچھ سوچ رکھا تھا لیکن عمران خان کے ساتھ ناسوروں کے

معاملات کی وجہ سے سب کچھ رہ گیا۔ لیکن خیر بڑی کامیابی کے ساتھ اور آپ لوگوں کے تعاون کے

ساتھ ابھی تک تو ناسور ذلت و ہزیمت کا شکار ہیں۔ پچیس مارچ کے مینار پاکستان کے خان کے جلسے میں جس قدر بڑیتعداد میں لوگوں نے شرکت کی، ہر طرح کی پابندیوں کے باوجود، وہ غیرت مند کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ وتعز منتشا وتذل من تشا۔ کل سے پھر سے اسلام آباد میں عدالتوں کے پھیرے شروع ہونے والے ہیں اسلیے ٹی وی پر نظر رکھیے گا اورگرفتاری والی شمع عدالت میں حاضری سے پہلے روشن کر دیجیے گا۔ جو شمع نہ روشن کر سکے وہ بازو پر اعداد لکھ کرپڑھائی کر لے بس۔

میں نے کہا تھا کہ میرے وہ ساتھی جو خان کے عمل میں میرے ساتھ ہیں، انکے لیے میں کچھ خاص شئیر کرونگا۔ سو یہ عملاُن لوگوں کے لیے ہے۔ باقیوں کو اسکی اجازت نہیں۔ باقی لوگ میرا سورہ مزمل کا کوئی بھی عمل کر لیں رمضان المبارک میںخصوصا نوافل والا۔

کل رات اور کل رات کے بعد سے کسی بھی رات رمضان المبارک میں یہ عمل ہو سکتا ہے۔ اس عمل کو نو دن کیجیے، اٹھارہ دنکیجیے یا ستائیس دن کیجیے۔ وقت عمل لال رنگ کے پین یا مارکر یا پوانٹر سے تصویر میں دیے گئے اعداد ۱ سے شروع کر کے۸ تک اپنے بائیں بازو پر لکھیے اور یہی اعداد کسی نوک دار چیز مثلاً کسی پینسل یا خالی بال پوانٹ سے شمع کے اوپر کندہکریں۔ آگ والے حصے کی طرف سے لکھنا شروع کریں اور نیچے تک لکھتے چلے جائیں۔ اُسکے بعد شمع جلا دیجیے اور پاسبیٹھ کر یا لیٹ کر، اپنی سہولت کے مطابق، مندرجہ ذیل سورہ قرآنی کی دی گئی ترتیب کے مطابق تلاوت کیجیے۔

سورہ الفاتحہ

سورہ یٰس

سورہ الانعام

سورہ الفتح

سورہ المزمل

سورہ الفلق

سورہ الناس

سورہ الکوثر

سورہ الاخلاص

اسکے بعد آیات کن فیکون اس ترتیب سے پڑھیے،

{ بَدِيعُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَإِذَا قَضَى أَمْراً فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ } البقرة‭117‬

{ قَالَتْ رَبِّ أَنَّى يَكُونُ لِي وَلَدٌ وَلَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ قَالَ كَذَلِكِ اللّهُ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ إِذَا قَضَى أَمْراً فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ } آل عمران47

{ إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِندَ اللّهِ كَمَثَلِ آدَمَ خَلَقَهُ مِن تُرَابٍ ثِمَّ قَالَ لَهُ كُن فَيَكُونُ } آل عمران59

{ وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ بِالْحَقِّ وَيَوْمَ يَقُولُ كُن فَيَكُونُ قَوْلُهُ الْحَقُّ وَلَهُ الْمُلْكُ يَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّوَرِ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ وَهُوَالْحَكِيمُ الْخَبِيرُ } الأنعام73

{ إِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَيْءٍ إِذَا أَرَدْنَاهُ أَن نَّقُولَ لَهُ كُن فَيَكُونُ } النحل40

{ مَا كَانَ لِلَّهِ أَن يَتَّخِذَ مِن وَلَدٍ سُبْحَانَهُ إِذَا قَضَى أَمْراً فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ } مريم35

{ إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئاً أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ } يس82

{ هُوَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ فَإِذَا قَضَى أَمْراً فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ } غافر68

ان آیات کے ورد کے بعد پینتالیس مرتبہ کن فیکون نہایت دھیان سے آنکھیں بند کر کے پڑھیں۔

پھر مندرجہ ذیل دعا ایک یا تین مرتبہ پڑھیں۔

اَللّٰھُمَّ اِنِْیࣿ اَسࣿاَلُکَ بِوَجࣿھِکَ الࣿکَرِیࣿمِ وَ بِاسࣿمِکَ الࣿعَظِیࣿمِ الࣿاَعࣿظَمِ وَ بِرَسُولِکَ نَࣿبِیّ ِ الرَّحࣿمَةِ وَاَسࣿاَلُکَ ( کہ میری

فلاں حاجت پوری فرما، یہاں اپنی کوئی بھی حاجت یا حاجتیں بیان کیجیے) إِنَّمَا أَمْرُهُ

إِذَا أَرَادَ شَيْئاً أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ یَا سَرِیࣿعُ یَا قَرِیࣿبُ یَا مُجِیࣿبُ وَ صَلی اللّٰهُ عَلَی مُحَمَّدٍ وَّ عَلَی آلِهِ وَ صَحّبِهِ

وَ سَلَࣿمࣿ

اوپر والی عزیمت میں جہاں بریکٹ میں دعا مانگنے کا کہا گیا ہے وہاں آپ یہ دعا بھی کر سکتے ہیں کہ، کلام الہی کی برکتسے میری زندگی سے ہر طرح کی نحوستوں، پریشانیوں، شیطانی اثرات اور بندشوں کا خاتمہ ہو جائے۔

لیجیے عمل مکمل ہو گیا۔ یہ عمل جمیع حاجت و خیر و برکت کے لیے ہے۔ رمضان میں چونکہ ہر بندے کا تلاوت پر زور ہوتا ہے اسلیے اس عمل کا انتخاب کیا گیا ہے۔ خواتین اپنے مخصوص ایام میں بھی عمل جاری رکھ سکتی ہیں بس قرآن کی تلاوت موبائلفون سے کی جائے یا پھر زبانی۔ جو لوگ اپنا قرآن ختم کر رہے ہیں وہ بھی اس شمع کو اپنی تلاوت کے ساتھ جلا سکتے ہیں۔یاد رکھیے کہ یہ عمل شمع کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ جو شمع نہ جلا سکے وہ پھر میری ویب سائٹ سے رمضان کا کوئی اورعمل دیکھ لے۔ ایک اور بات یاد رہے کہ میرے کسی بھی عمل میں اپ لوگ کوئی بھی خوشبو لگا کر عمل نہ کریں ورنہ عمل کےروحانیان کی خوشبو آپکو محسوس نہ ہو گی۔ میرے عملیات میں پاکی و طہارت کافی جزو ہیں۔ اگر بتیاں، بخور اور خوشبویاتکی قطعا کوئی ضرورت نہیں۔

شمع کے اعداد یہ ہیں۔

1035950404608

صدق الله العلی العظیم

وَاللّٰه اعلی و اعلم

Please follow and like us:
fb-share-icon

Leave a Comment