spiritual revelations

عمل برائے رد نحوسات سیارگان و حصول البرکات

‎اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
‎بسم الله الرحمن الرحیم

یہ پوسٹ سن ۲۰۲۱ کی ہے۔ ایک عمل ان باکس کروایا تھا جسکے بہت فیڈ بیک آئے تھے۔ یہ عمل بہت پہلے میرے اساتذہ نے بھی مجھے کروایا تھا۔ اس عمل کے بہت سے فوائد ہیں۔ اب یہ عمل اوپن کر رہا ہوں۔ جو چاہے کر سکتا ہے سوائے آستین کے سانپوں کے

یہ عمل اب اکتیس دسمبر دو ہزار چوبیس سے شروع ہو گا اور دس جنوری دو ہزار پچیس صبح پانچ بجے ختم ہو گا

‎نئے سال کی آمد آمد ہے اور مارکیٹ میں جنتریوں کی بھی بھرمار ہے جسمیں ہر سیارے والے کے پورے
‎سال کے حالات لکھے ہوئے ہیں۔ پہلے میں انکو بہت فالو کرتا تھا لیکن اگر غور سے مطالعہ کیا جائے تو آپکو محسوس ہو گا کہ ہر طرف نحوست ہی نحوست ہے۔ سیاروں کے سالانہ حالات کم و پیش ایک محتاط اندازے کے مطابق ستر سے پچھتر پرسنٹ تک منحوس ہی ہیں اور جن بیچاروں کی میری طرح ساڑھ ستّی چلی آ رہی ہے انکے تو پچانوے پرسنٹ ہی بری سو کالڈ prediction ہے اور یہی لوگ، بشمول میرے، صحیح مظلوم ہیں۔ ہم جیسوں کا تو پورا سال ہی منحوس ہے، جائیں تو کدھر جائیں۔ بہرحال علم نجوم کی تکذیب کرنا یہاں مقصد نہیں کیونکہ میرے نزدیک یہ پورا ایک علم ہے لیکن ایک عام بندہ اپنے سالانہ حالات پڑھ کر مایوس ہی ہوتا ہے۔ میرے تو زائچے میں بھی شدید نحوست ہے لیکن دو گھر دو گاڑیوں، دو موٹر سائیکلوں کا مالک ہونے ( بس دو بیویوں کی کمی ہے) کے بعد میرا اندازہ ہے کہ اگر میں نحوست سے بچ سکتا ہوں تو باقی لوگ بھی بچ سکتے ہیں۔ طریقہ ایک ہی ہے، ذکر الہی۔ سیاروں کی نحوست کا انکار نہیں لیکن کلام الہی کے آگے اس نحوست کی کوئی اوقات نہیں۔

‎ایک مرتبہ، جب کہ میں زحل کے کسی سونے یا چاندی کے پائے والی نحوست کا شکار تھا، مجھے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ کسی مخالف نے میرے خلاف ایک بہت جاندار دہشت گردی کی دفعات والا پرچہ درج کروایا ہوا تھا جسکا مجھے علم ہی نہ تھا۔ بہانے سے مجھے کہیں بلایا اور گرفتار کروا دیا۔ اب پولیس نے ہتھکڑیاں لگا کر گاڑی میں بٹھا لیا اور پیر صاحب بیٹھ گئے۔ دل میں میں یہی سوچوں کہ جتنا برا پرچہ ہے یہ تو عمر قید کی سزا ہونی ہے۔ خیر تھانے کی طرف چل پڑے اور میں مایوسی میں آدھے دل کے ساتھ الف الله کا ایک وظیفہ پڑھتا گیا، اسلیے نہیں کہ میں چھوٹ جاؤں کیونکہ وہ تو میرے خیال میں ممکن ہی نہ تھا بلکہ اس لیے کہ راستہ بہت لمبا تھا۔ اور پھر دنیا گواہ ہوئی کہ جب میں تین گھنٹے کے اندر اندر چھوٹ گیا اور کیا معجزانہ حالات و واقعات پیش آئے کہ مدعی کے ساتھ ساتھ مجھے گرفتار کرنے والی ٹیم بھی حیران و پریشان رہ گئی۔ جب میں تھانے سے باہر نکل رہا تھا تو جس نے مجھے ہتھکڑی پہنائی تھی اس سے مدبھیڑ ہو گئی۔ کہنے لگا تجھے کسی پیر کی دعا ہے جو بچ گیا۔ میں نے آگے سے جواب دیا، بیٹے ہماری ڈائریکٹ اپنے رب عزوجل سے لائن سیٹ ہے، ہم پیروں کے محتاج نہیں۔

‎خیر بتانے کا مقصد یہ ہے کہ سیارگان کی نحوست اپنی جگہ درست لیکن ذکر الہی سے اپنے آپ کو مشکلات اور کٹھن حالات سے نکالا جا سکتا ہے۔ یہ عمل اکتیس دسمبر سے شروع کر لیں اور نو دن تک کیجیے۔ اٹھارہ دن کر لیں تو ذہن نشین کر لیں کہ ایک عظیم روحانی قوت کے مالک بن گئے۔ یاد رہے کہ یہ عمل صبح اور شام اور رات تین اوقات میں ہو گا اور پڑھائی صرف پانچ دس منٹ کی ہو گی لیکن رات کو شمع ضرور جلائی جائے گی۔ جو رات کو شمع نہ جلا سکے وہ عمل نہ کرے۔ یہ عمل سیاروں کی نحوست کا خاتمہ کرے گا اور نئے سال کو آپکے لیے خوشیوں بھرا اور مبارک بنانے میں کردار ادا کرے گا۔ اس عمل کے بعد نئے سال میں آپ لوگوں کے لیے ترقی کے مواقع کھلیں گے، اور بہت سارے غیبی فوائد حاصل ہونگے۔ سیارگان کی نحوست سے نجات ملے گی اور ترقی و برکات حاصل ہونگی۔ جس بندے کا جو بھی کام ہو گا اُسمیں اُسکو روحانی امداد لازماً حاصل ہو گی۔ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی قسم کی رجعت کا شکار ہیں وہ لازمی اس عمل کو کر کے پھر رجعت کو بھول جائیں۔

اکتیس دسمبر کو دوپہر عین تین بجے یہ پانچ سورہ تین تین بار پڑھیے گا۔ پھر اکتیس دسمبر کو شام چھ بجے یہ پانچ سورہ چھ چھ مرتبہ پڑھ لیجیے گا۔ پھر اکتیس دسمبر کو رات نو بجے یہ پانچ سورہ نو نو بار پڑھ لیجیے گا۔ اسی طرح ہر روز کرنا ہے۔ رات کو شمع لازماً جلانی ہے۔ اب چاہیں تو رات نو بجے ہی پڑھائی کے ساتھ جلا لیں۔ چاہے تو رات کو نو بجے کے بعد صبح فجر سے پہلے پہلے کبھی بھی جلا لیں۔ لیکن سورہ رات نو بجے ہی پڑھنی ہیں۔ اس عمل میں وقت کی پابندی حد درجہ لازم ہے۔ اپنے موبائل پر دوپہر تین بجے، شام چھ بجے اور رات نو بجے کے تین الارم لگا لیں تاکہ بھولنے کا سوال ہی پیدا نہ ہو۔ چاہے پانچ پانچ منٹ پہلے کا الارم لگا لیں اور عین تین بجے، چھ بجے اور نو بجے مندرجہ ذیل سورتیں پڑھ لیں۔

سورہ الفاتحہ
سورہ القدر
سورہ الاخلاص
سورہ الفلق
سورہ التکاثر

رات کو نو بجے یا نو بجے کے بعد جب بھی موم بتی جلائیں تو پہلے مندرجہ ذیل اعداد کسی بھی رنگ کے پین یا مارکر سے بائیں بازو پر لکھیے۔ اسکے بعد کسی نوک دار چیز سے شمع پر آگ والے حصے کی طرف سے کندہ کیجیے۔ اور پھر موم بتی جلا دیجیے۔ پڑھنے کے بعد موم بتی کے پاس بیٹھنا ضروری نہیں۔ البتہ پاس بیٹھ کر کوئی بھی ذکر کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی اور موم بتی کا عمل کر رہے ہوں تو دو یا تین موم بتیوں کو اکھٹا بھی روشن کر سکتے ہیں۔ کوشش کیجیے کہ بڑی موم بتی کا انتخاب کیجیے اور ایسی جگہ رکھیے جہاں گرنے کی صورت میں آگ لگنے کا کوئی خطرہ نہ ہو۔ اس مقصد کے لیے کسی گہرے برتن کا انتخاب کیجیے۔ باقی اگر کوئی مجبوری ہو تو چھوٹی موم بتی بھی چل جائے گی۔

اعداد یہ ہیں۔

8424074530368

یاد رکھنے کہ اعداد ہمیشہ اردو یا عربی گنتی میں لکھیں بازو پر بھی اور شمع پر بھی۔ آٹھ چار سے لکھنا شروع کیجیے اور چھ آٹھ پر ختم کیجیے۔ عمل کے دوران اگر کوئی مسلۂ یا فیڈبیک ہو تو میری آئی ڈی پر سوال کریں۔ اپنے بہن بھائیوں ، اولاد اور والدین کو کروا سکتے ہیں۔ اگر ایک گھر میں بہت سارے لوگ کریں تو رات کو شمع ایک ہی کافی ہے۔

دس جنوری کو صبح کے پانچ بجے ایک ایسا وقت ہو گا جو قضائے حاجات کے لیے بہت بہترین ہو گا۔ عین پانچ بجے یہی موم بتی دوبارہ جلائی جائے اور ساری سورتیں نو مرتبہ یا اٹھارہ مرتبہ دوبارہ سے پڑھ کر اللہ رب القھار سے جو چاہے مانگ لیجیے۔ امید ہے کہ اس عمل سے سال دوہزار پچیس میں آپکی مانگی ہوئی خواہش پوری ہو جائے گی۔ اگر آپ صبح کے پانچ بجے تھکے ہوئے نہ ہوں تو ساری سورہ پینتالیس پینتالیس مرتبہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ کمال کا عمل ہو جائے گا۔

 

‎صدق الله العلی العظیم۔ 

   ‎وَاللّٰه اعلی و اعلم۔

Please follow and like us:
fb-share-icon

Leave a Comment