spiritual revelations

عمل دست غیب حصہ اوّل

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان
حصہ اوّل
وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّهٗ مَخْرَجًا(2) وَّ یَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُؕ-وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗؕ-اِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ اَمْرِهٖؕ-قَدْ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَیْءٍ قَدْرًا(3)
اور جو اللہ سے ڈرے اللہ اس کے لیے نکلنے کا راستہ بنادے گا۔ اور اسے وہاں سے روزی دے گا جہاں اس کا گمان بھی نہ ہو اور جو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اسے کافی ہے بیشک اللہ اپنا کام پورا کرنے والا ہے، بیشک اللہ نے ہر چیز کیلئے ایک اندازہ مقرر کررکھا ہے۔
ان آیات سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ہر مسلمان کو اللّٰہ تعالیٰ پر توکُّل کرنا چاہئے اور اپنے تمام اُمور میں اسی پر بھروسہ کرنا چاہئے ۔توکُّل کے بارے میں
۱۵۔ حضرت عمرفاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’اگرتم اللّٰہ تعالیٰ پراس طرح توکُّل کروجس طرح توکُّل کرنے کاحق ہے توتمہیں اس طرح رزق دیاجائے گاجس طرح پرندوں کورزق دیاجاتاہے ،وہ صبح کوبھوکے نکلتے ہیں اورشام کوپیٹ بھرکرآتے ہیں ۔( ترمذی)
١٦. اور حضرت عبداللّٰہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا:جوشخص فاقہ میں مبتلاہواوروہ لوگوں کے سامنے اپنے فاقہ کوبیان کرے تواللّٰہ تعالیٰ اس کے فاقہ کودورنہیں کرتااورجس شخص کوفاقہ ہواوروہ اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کرے تواللّٰہ تعالیٰ اسے جلد وفات دے کر یا دیر سے رزق عطافرما کر بے نیاز کر دے گا۔( ابوداؤد)
١٧ سیدنا ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ پر اس آیت کی تلاوت کی:{وَمَنْ یَتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَہُ مَخْرَجًا} … جو اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے نکلنے کی جگہ بنا دیتا ہے۔ حتیٰ کہ آیت سے فارغ ہوئے، اور پھر فرمایا: اے ابوذر! اگر تمام لوگ اس آیت کو پکڑ لیں تو یہ ان سب کو کفایت کرے گی۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس آیت کو بار بار دہراتے تھے، یہاں تک کہ مجھے نیند آگئی۔(مسند احمد)
میرے خیال میں اوپر والی تین احادیث سورہ طلاق کی آیت نمبر دو کے آخری حصے اور آیت نمبر تین کی تشریح کے لیے کافی ہیں۔ کچھ ناخلف اور نالائق لوگوں کی وجہ سے میرا چالیس احادیث پیش کرنے کا موضوع بیچ میں ہی رہ گیا تھا۔ آج سے بفضل قھار دوبارہ شروع۔
آجکل مالی حالات سب کے ہی خراب ہیں۔ نوکری پیشہ آدمی کی پوری نہیں پڑتی اور کاروباری کو ہر جگہ نقصان کا سامنا ہے۔ ان حالات میں ایک دست غیب کا عمل پیش خدمت ہے جو ہر ہفتے منگل، بدھ اور جمعرات کو مغرب کے وقت کیا جائے گا۔ گو کہ مجھے اساتذہ سے یہ عمل ایسے ہی ملا ہے لیکن یہاں میں یہ بتاتا چلوں کہ دست غیب کے عملیات مغرب کے بعد کیے جائیں یا عشا کے بعد، اسمیں اساتذہ کا اختلاف رہا ہے ہمیشہ سے۔ کچھ مغرب کے حامی ہیں اور کچھ عشا کے۔ ایک استاد نے بڑی خوبصورت بات کی کہ عشا کے بعد تو سونا ہی ہوتا ہے لیکن عمل اگر مغرب کے بعد کر لیا جائے تو عشا تک رزق کی کوئی نہ کوئی سبیل پیدا ہو سکتی ہے۔ بہرحال آپ لوگ کوشش مغرب کی کریں اور نہ ہو سکے تو عشا کے بعد سے صبح کی نماز سے پہلے پہلے کبھی بھی کر لیں۔ یہ عمل ہر ہفتے تین دن ہو گا۔ کوشش کیجیے ہر ہفتے اس عمل کو تین دن دھرائیں۔ خاص طور پر جس نے یہ عمل چالیس ہفتے کر لیا، وہ لازمی دست غیب پائے گا۔
اب چالیس ہفتے کا سن کر ڈر نہ جائیے گا۔ چالیس ہفتے ایک بات ہے جو استادوں سے ہم تک پہنچی ہے کہ چالیس ہفتے یہ عمل کرنے والے بندے کی طرف رزق ایسے آئے گا جیسے کہ اسکے باغیچے میں پیسوں کا درخت لگا ہو۔ لیکن جو بندہ جتنا بھی عمل کرے گا اُسکو لازمی فائدہ ہو گا۔ کوشش کیجیے ہر ہفتے کر لیجیے۔ اگر کبھی ناغہ ہو جائے تو اگلے ہفتے تین دن کر لیجیے۔ یعنی کسی نہ کسی صورت عمل کو جاری رکھیے۔ آپکو لازماً اسکے فوائد ملیں گے۔ اس عمل کے کرنے سے روپیہ آپکی طرف لازمی آئے گا۔ ہر تنگ دست لازمی یہ عمل کرے۔ ہمیشہ کی طرح اگر خواتین کریں تو حیض کے دنوں میں بھی زبانی یا موبائل سے دیکھ کر عمل کر سکتی ہیں۔ خواتین اپنے شوہروں کے لیے بھی کر سکتی ہیں۔ خواتین چاہیں تو دو ہفتے مہینے میں کر لیں یا تین ہفتے کیونکہ باقی کے دن تو حیض میں گزرتے ہیں۔ لیکن اگر مجھ پر اعتماد ہو اور میرے طریقہ کار سے مطمعن ہوں تو عمل کو حیض میں بھی جاری رکھیں۔ یعنی میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ مرد و خواتین چاہیں تو ہر ہفتے تین دن کر لیں لیکن اگر کسی ہفتے مس ہو جائے تو کوئی بات نہیں، اگلے ہفتے سے پھر شروع کر لیں۔ یہ عمل دست غیب دے نہ دے لیکن رزق کے بہترین اسباب ضرور پیدا کرے گا۔
دست غیب کی بھی تعریف کرتا چلوں۔ کتابوں میں دست غیب کہا گیا ہے کہ عمل کے دوران آپکو اپنے جانماز کے نیچے سے پیسے ملنے شروع ہو جائیں۔ کیا عجب کہ اس عمل سے بھی ایسا ہو جائے لیکن میرے خیال میں دست غیب جو آپکو حاصل ہو گا وہ یہ ہے کہ اتنے پیسے آسانی سے حاصل ہو سکیں جس سے آپکا مناسب گزارہ چل جائے اور آپ لوگ تنگ نہ ہوں کسی صورت۔ پیسوں کے ایسے اسباب بنیں جو آپکے خیال و فہم میں نہ ہوں۔ آپکو کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں۔ یاد رکھیے آجکل یہی دست غیب ہے۔ کتابوں میں دست غیب کی روزانہ کی کمائی کو روزانہ ہی خرچ کرنا ہے۔ اگر آپکو دست غیب حاصل ہو جائے تو میری طرف سے اجازت ہے کہ اپنی کمائی کا 4.5% آپ نے مسجد کی تعمیر یا مسجد کے اخراجات میں دینا ہے اور باقی کو بے شک جمع کر لیں یا جیسے چاہیں خرچیں۔ یاد رکھیے گا مدرسہ کی تعمیر یا مدرسے کے اخراجات نہیں، بلکہ مساجد کی تعمیر اور مساجد کے اخراجات میں آپ نے پیسے دینے ہیں۔ ورنہ آپکا دست غیب بند ہو جائے گا۔ دس ہزار پر 4.5% ، 450 روپے بنتے ہیں۔ اس طرح جب آپ الله کے گھر پر خرچ کریں گے تو الله آپکے گھر پر وہ فضل کرے گا کہ آپکے وہم و گمان میں بھی نہ ہو اور آپکے دست غیب کو چار چاند بھی لگیں گے۔ یاد رکھیے گا آج میرے پاس بھی جو کچھ ہے وہ بھی صرف مسجد کے طفیل ہے اور میرے پاس بہت کچھ ہے۔
آتے ہیں عمل کی طرف۔ عمل کی جگہ اور وقت متعین کر سکیں تو بہت بہتر ورنہ تین دن مغرب یا عشا کے بعد جب موقع ملے کر لیں۔ وقت عمل پر پہلے سورہ قدر ایک مرتبہ پڑھیں اور اوپر آسمان کی طرف پھونک ماریں، پھر ایک مرتبہ سورہ قدر پڑھیں اور نیچے زمین کی طرف پھونک ماریں، پھر ایک مرتبہ پڑھ کر سامنے کی طرف پھونک ماریں، پھر ایک مرتبہ پڑھ کر پیچھے کی طرف پھونک ماریں، پھر ایک مرتبہ پڑھ کر دائیں طرف پھونک ماریں اور پھر ایک مرتبہ پڑھ کر بائیں طرف پھونک ماریں۔ اس طرح چھ مرتبہ سورہ قدر پڑھی جائے گی اور چھ ہی پھونکیں ماری جائیں گی۔
اسکے بعد 114 مرتبہ اوپر دی گئی دو آیات ومن یتق الله سے شئی قدرا تک پڑھیں۔ اسکے بعد دوبارہ چھ مرتبہ سورہ قدر اوپر والی ترتیب کے مطابق پڑھ کر چھ طرف دم کریں اور عمل مکمل ہو گیا۔ بیس سے پچیس منٹ کا عمل ہے۔ عمل کے بعد اوّل و آخر درود شریف کے، تصویر والی دعا نو مرتبہ دھرائیے۔
یہ مکمل عمل ہے جو آج آپکی خدمت میں پیش کر دیا۔ اب اسمیں ایک اضافہ میں نے خود کیا اور اِسکی شمع بھی بنائی۔ آیت مبارکہ اور دعائے مبارکہ کے حسین امتزاج سے بنی یہ شمع عجیب و غریب خصوصیات کی حامل ہے اور عمل کے اثرات کو دوام بخشتی ہے۔ اس شمع کا جس نے بھی تجربہ کیا اُسنے مثبت فیڈ بیک دیا لیکن یہ شمع میں آپکو مفت نہیں دونگا بلکہ اسکا ہدیہ 4500 روپے لونگا۔ البتہ جن لوگوں نے مجھ سے لوح زہرہ اور شمس بنوائیں ہیں، وہ اگر اس عمل کو کرنا چاہیں تو مجھ سے فری شمع لے لیں۔
پھر دھرا دوں کہ مندرجہ بالا دست غیب کا عمل شمع کے بغیر بھی ایک مکمل عمل ہے۔ جو اِسکو کرے گا، محروم نہ رہے گا بفضل قھار۔ اِسکے اندر شمع میری اپنی ایجاد ہے۔ اگر آپ میری ایجاد کردہ شمع، جو کہ میرے بقول عمل کے اثرات کو بڑھاتی ہے اور مزید چار چاند لگاتی ہے، مجھ سے لینا چاہیں تو 4500 روپے اسکا ہدیہ ہے۔ البتہ لوح شمس اور زہرہ کے خریدار خواتین و حضرات کے لیے یہ مفت ہے۔
صدق الله العلی العظیم
وَاللّٰه اعلی و اعلم
Please follow and like us:
fb-share-icon

Leave a Comment