spiritual revelations

عمل دست غیب حصہ دوم

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان
عمل دست غیب حصہ دوم
جن لوگوں نے شمع کا ہدیہ اس عمل میں دیا ہے اور وہ لوگ جنہوں نے پہلے مجھ سے شمس اور زہرہ کے نقوش بنوائے تھے، انکے لیے چند گزارشات۔ یہ پوسٹ صرف اُنھی کے لیے ہے۔
ایک تو مجھے ان باکس ایک ایک میسج کر دیجیے تاکہ اگر کوئی رہ گیا ہو تو میں اسکو بھی شمع کے اعداد بھجوا دوں۔
شمع کے بغیر عمل تو قسط اوّل کے مطابق ہی ہو گا ہفتے میں تین دن۔ لیکن شمع کے ساتھ عمل تھوڑا فرق ہو گیا ہے جسکے لیے میں معزرت خواہ ہوں۔ پرانی شمع کو جب میں نے ایک اور دعا اور تین اسمائے الہی سے قوی کرنے کی کوشش کی تو مجھے حکم ملا کہ جو لوگ شمع جلائیں وہ عمل کم از کم گیارہ دن یا اکیس دن لگاتار کریں اور شمع جلائیں۔ ان گیارہ یا اکیس دنوں کے بعد پھر شمع جلانے والے لوگ ہفتے میں تین دن والی روٹین پر واپس آ جائیں اور پھر صرف تین دن ہی شمع جلائیں۔ یعنی ہر ہفتے تین دن عمل اور تین دن شمع۔
پورا عمل، سورہ قدر چھ مرتبہ آیت 114 مرتبہ سورہ قدر چھ مرتبہ، کے بعد جو دعا نو مرتبہ آپ لوگوں نے اوّل و آخر درود پڑھنی ہے وہ یہ ہے۔
اَللّٰھُمَّ ارࣿزُقࣿنَا طَیِࣿبَ الࣿمَعَاشِ مَعَ الصِّحَّةِ وَالࣿعَافِیَةِ یَا رَزَّاقُ یَا فَتَّاحُ
اَللّٰھُمَّ یَا غَنِیُّ اَغࣿنِنَا مِنَ الࣿفَقࣿرِ
اللھم آمین۔ آخر میں ایک مرتبہ یعنی نو مرتبہ مندرجہ بالا دعا پڑھنے کے بعد آخر میں اللھم آمین پڑھ لیجیے۔
ان تین اسمائے الہی عزوجل کی وجہ سے عمل تھوڑا مشکل ہو گیا لیکن روحانی طور پر جو حکم آ گیا سو آ گیا۔ اسمیں لازماً بہت بہتری ہو گی۔
اس عمل کا ایک طلسم بھی ہے جو آپ لوگوں نے پہلے دن یا عمل کے دوران کبھی بھی لکھ کر گلے میں ڈال لینا ہے۔ طلسم وہی شمع والا ہو گا۔ باقی نیچے تصویر موجود ہے۔
جو لوگ نماز کے پابند ہیں وہ ہر نماز کے بعد اور جو پابند نہیں ہیں، وہ جو بھی نماز پڑھیں، اسکے بعد تین مرتبہ یہ مندرجہ ذیل درود و آیت و دعا پڑھنا اپنا معمول بنا لیں۔ اسی میں سب کچھ پوشیدہ ہے۔ کوشش کریں کہ ہر جمعہ کو جمعہ کی پہلی آذان سے دوسری آذان کے درمیانی وقفے میں یہ درود و آیت و دعا ستر مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ یہ لازمی نہیں بس جس جمعہ موقع ملے کر لیں۔
درود و آیت و دعا:
اَللّٰھُمَّ صَلّ ِ وَ سَلِّمࣿ وَ بَارِکࣿ عَلَی مُحَمَّدٍ وَّ آلِهِ وَ صَحࣿبِهِ اَجࣿمَعِیࣿن
وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یَجْعَلْ لَّهٗ مَخْرَجًا۔ وَّ یَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُؕ-وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗؕ-اِنَّ اللّٰهَ بَالِغُ اَمْرِهٖؕ-قَدْ جَعَلَ اللّٰهُ لِكُلِّ شَیْءٍ قَدْرًا
اَللّٰھُمَّ ارࣿزُقࣿنَا طَیِࣿبَ الࣿمَعَاشِ مَعَ الصِّحَّةِ وَالࣿعَافِیَةِ یَا رَزَّاقُ یَا فَتَّاحُ
اَللّٰھُمَّ یَا غَنِیُّ اَغࣿنِنَا مِنَ الࣿفَقࣿرِ
اگر آپ لوگ غور کریں تو یہ مندرجہ بالا درود و آیت و دعا، ہر نماز یا کسی بھی نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھنے سے، اور جمعہ کو ستر مرتبہ پڑھنے سے ہمیں اکھٹے تین فائدے ہو رہے ہیں جو کہ بے مثل ہیں۔ ایک درود پاک پڑھنے کا فائدہ، ایک تلاوت قرآن مجید کا فائدہ جو آیت کی صورت میں ہے، اور ایک آخر والی دعا کا فائدہ جو کہ خود ایک عبادت ہے کیونکہ قھار عالی شان عزوجل کا فرمان ہے کہ جو دعا نہیں کرتا میں اُس سے ناراض ہو جاتا ہوں، دنیا کی وہ واحد ہستی جسکو ہمارا مانگنا پسند ہے
Please follow and like us:
fb-share-icon

Leave a Comment