spiritual revelations

فراخی رزق، یاقھار یاوھاب

اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم

انه من سلیمن و انه بسم اللہ الرحمن الرحیم

بہت سے لوگ جو کہ نئے آئے ہیں وہ کوئی نہ کوئی رزق کا عمل چاہتے ہیں۔ اور بہت سارے پرانے لوگوں کو بھی چاہیے۔ لوگ نئے ہوں یا پرانے، سرچ کرنے کی عادت کسی میں بھی نہیں۔ حالنکہ پورا فیس بک پیج، خصوصا ویب سائٹ ان اعمال سے بھری ہوئی ہے۔ یہ ویب سائٹ آپکے لیے ہی بنائی گئی تھی اور ہر سال مجھے اسکے پیسے اپنی جیب سے بھرنے پڑتے ہیں۔ اس سال بھی ساٹھ ہزار بھرا۔ مجھے تو سراسر نقصان ہے، افسوس آپکو بھی کوئی فائدہ نہیں۔ اس ویب سائٹ اور میں نے ہمیشہ نہیں رہنا۔ اسلیے جو چیز اچھی لگے اُسکو اچھی طرح سیو کر لیجیے کیونکہ میرے مرنے کے کچھ عرصہ بعد ویسے ہی ویب سائڈ نے بند ہو جانا ہے۔ رئیس فروغ نے بھی کیا خوب بات کہی۔

لوگ اچھے ہیں بہت دل میں اتر جاتے ہیں

اک برائی ہے تو بس یہ ہے کہ مر جاتے ہیں

اسم الٰہی وھاب رزق کے لیے اور کسی بھی چیز کو حاصل کرنے کے لیے لاجواب اسم ہے۔ اسکے ساتھ قھار ملانے سے اسکے اثرات بہت بڑھ جاتے ہیں کیونکہ قھار جیسا غلبہ کسی کا نہیں۔ اگر ہم قھار وھاب کو ملائیں تو مطلب کچھ ایسا بنے گا کہ ایسی قوت اللہ عزوجل جو اپنے غلبہ کے ساتھ ہر چیز دینے پر قادر ہو۔

جو وڈیو یو ٹیوب کی میں نے شئیر کی ہے اسپر ان اسمائے الٰہی کا ایک رزق کا عمل دیا گیا۔ اور اس عمل میں جس آیت سے مدد لی گئی ہے وہ آیت بھی سلطنت حاصل کرنے اور بادشاہت قائم کرنے کے لیے ہے۔ وڈیو کے علاوہ اس پوسٹ میں کچھ اور طرائق بھی ورد کے لکھ رہا ہوں۔

کسی بھی اسلامی یا انگریزی مہینے کی چودہ تاریخ وھاب کے عملیات کے لیے اچھی ہوتی ہے۔ ویسے اللہ کا ذکر تو کبھی بھی ہو سکتا ہے اور آپ لوگ جب چاہیں عمل شروع کر سکتے ہیں۔ باقی جو تواریخ میں لکھتا ہوں وہ تو بس حسابی قواعد ہوتے ہیں۔ پابندی کر لی جائے تو بہتر ورنہ کوئی فرق نہیں پڑتا۔

آجکل حالات بہت خراب ہیں۔ ہر بندے کو رزق کی کمی ہے۔ جب عمران خان کا دور تھا تو بے تحاشہ رزق تھا لیکن کوئی خوش نہ تھا۔ پھر عمران خان چلا گیا تو آہستہ آہستہ سب کچھ چلا گیا جسمیں رزق بھی تھا۔ ہر کاروبار، ہر صنعت، ہر کام عمران خان کے دور میں چل رہا تھا لیکن فلوسفر یہی کہتے تھے کہ بیڑہ غرق ہو گیا۔ آج وہ سارے فلوسفر کھوتے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ہیں اور ہاتھ لگا لگا کر چیک کر رہے ہیں کہ کہاں کہاں سے وج رہی ہے۔ تو عرض یہ ہے کہ جتنا مشکل وقت ہو گا اُتنا ہی مشکل رزق کا حصول بھی ہو گا۔ کچھ لوگ لاء آف اٹریکشن کے بڑے حامی تھے اچھے زمانے میں۔ آج وہ مجھ سے نظریں جھکا کر ملتے ہیں اور کچھ تو ملتے ہی نہیں۔ کیونکہ میں بے عزت ہی بہت کرتا ہوں۔ ایک لڑکی بڑا لا آف اٹریکشن اٹریکشن کرتی پھرتی تھی۔ زمانہ اچھا ہوتا ہے تو ہر چیز ٹھیک لگتی ہے۔ نیوز چینل میں کام کرتی تھی اور دن دوپہر شام عمران خان پر تنقید اور لا آف اٹریکشن کے قصیدے کہ ہم جیسا سوچتے ہیں ویسا ہی ہوتا ہے ہمارے ساتھ۔ پھر یہ ہوا کہ عمران خان چلا گیا، حالات ڈاؤن سائزنگ والے آ گئے۔ چینل نے نکال دیا، آگے نوکری نہیں ملی۔ تین مہینے میں زیر کھانے کے پیسے نہ رہے تو پھر ایک میسج ان باکس آیا سر کوئی رزق کا وظیفہ بتائیے۔ پہلے دس میسیجز پر تو میں ہنستا رہا، پھر معافیاں تلافیاں۔ ہفتے بعد میں نے ترس کھا کر عمل دے دیا۔ مہینے میں نوکری لگ گئی۔ کہنے کا مقصد یہ ہے ذکر الٰہی سے کبھی دور نہیں رہنا چاہیے، حالات کتنے ہی اچھے کیوں نہ ہوں۔ ذکر الٰہی کرتے رہو، اچھے برے درمیانے ہر قسم کے حالات میں۔ ایک اور خاتون مجھ سے رزق کا وظیفہ لے کر کر رہی تھی لیکن ہر وقت کا رونا کہ پوری نہیں پڑتی، یہ نہیں ہوتا، وہ نہیں ہوتا۔ کیا فائدہ ان عملیات کا جب رزق بڑھنا ہی نہیں۔ تنگ آنکر میں نے اُسکو کہا کہ چھوڑ دو اسمائے الٰہی جو تم پڑھ رہی ہو اور خود بھی جواب دینا چھوڑ دیا۔ اب ہوا کیا، غور سے پڑھیے گا۔

اس خاتون کے دو مکان تھے۔ ایک میں وہ خود رہتی تھی اور دوسرا  کرائے پر چڑھا ہوا تھا۔ جب اُس نے عمل چھوڑا تو کچھ عرصے بعد مکان کے کرایہ دار چلے گئے۔ اب مکان دوبارہ کرایہ پر چڑھانے کی کوششیں کی گئیں لیکن سب کچھ بے سود۔ مکان کرایہ پر نہ چڑھا۔ ماجرا یہ تھا کہ مکان کے ساتھ ایک اور مکان تھا جسکے رہنے والے خاتون کا مکان خریدنا چاہتے تھے۔ انھوں نے جادو کے ذریعے ایسی بندش لگائی کہ مکان خالی بھی ہو گیا اور کرایہ پر بھی نہ چڑھا۔ اُن میں سے کسی نے خاتون کو رابطہ کیا اور کہا کہ گھر اُنکو بیچ دیا جائے کیونکہ کرایہ پر تو وہ اب چڑھے گا نہیں ایسا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ کئی مہینے گزر گئے اور مکان کرایہ پر نہ چڑھا۔ خاتون کا روتے پیٹتے مجھے فون آ گیا۔ غصہ تو مجھے بڙا تھا لیکن میں نے کہا کہ وہ رزق کا عمل جو چھوڑا تھا وہی اُسی مکان میں کرو۔ جس مہینے وہ عمل شروع ہوا اُسی مہینے مکان کرایہ پر دوبارہ چڑھ گیا۔ اب یہاں غور کیجیے کہ رزق کا عمل بیشک اُس خاتون کی چاہت کے مطابق اُسکے رزق میں اضافہ نہ کر سکا لیکن اُس عمل نے رزق کے نقصان سے اُس عورت کو بچا کر رکھا ہوا تھا۔ کیونکہ پڑوسی تو بہت دیر سے پیچھے لگے ہوئے تھے۔ اس لیے میں اکثر عرض کرتا رہتا ہوں کہ عمل سے آپکی مرضی و منشا کا نتیجہ نہ بھی نکلے تو عمل کچھ نہ کچھ کر ضرور رہا ہوتا ہے جسکا آپکو پتہ نہیں ہوتا۔ عمل چھوڑنے کی صورت میں آپ اپنے آپکو اس بدصورت لا آف اٹریکشن والی بدصورت کائنات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں اور یہ بدصورت کسی پر رحم نہیں کھاتی۔

ایک بات ہمیشہ یاد رکھیے گا۔ مخلوق کے رزق میں فراخی، وسعت، کشادگی، تنگ دستی، خوش حالی، بدحالی اور کمی بیشی کے جملہ اختیارات صرف رب القھار کے ہاتھ میں ہیں۔ وہ جِسے، جب، جس قدر اور جیسے چاہیں رزق دیتا ہے۔ جِسے چاہے ظاہری اسباب کے نہ ہونے کے باوجود بلاحساب روزی دیتا ہے اور جِسے چاہے، بظاہر رزق کے اسباب ہونے کے باوجود، تنگ دست رکھتا ہے۔ جب چاہے، صاحبِ ثروت لوگوں کو فاقہ کشی پر لے آتا ہے اور جب چاہے، بوریا نشینوں کو محلات کا مالک بنا دیتا ہے۔

اور رزق کی تعریف بھی میں ہر رزق کی پوسٹ میں لکھتا ہوں۔ عربی زبان میں رزق کا لفظ جہاں روزی روپے پیسے کے معنی میں آتا ہے وہاں ہر طرح کی رب کی عنایات کے لے بھی آتا ہے۔ چنانچہ قرآن مجید میں بھی یہ مال و دولت کے لیے بھی ہے، متاع حیات کے لیے بھی آیا ہے اور ہدایت و معرفت کے لیے بھی استعمال ہوا ہے ۔ مختصرا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ رزق کا لفظ اللہ تعالی کی طرف سے بندوں کو عطا ہونے والی ہر نعمت کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔

اب جو طریقہ عمل میں درج کر رہا ہوں یہ وڈیو والے طریقہ سے الگ ہے۔ آپ چاہیں تو وڈیو والے طریقہ کار کے مطابق کر لیجیے۔ چاہیں تو مندرجہ ذیل جو تین عمل کی صورتیں بتانے والا ہوں، اُسکے مطابق کر لیں۔ یہ عمل نئے لوگوں کے لیے۔ پرانے اگر کوئی دھرانا چاہیں تو دھرا سکتے ہیں لیکن پرانے لوگوں کو میں کچھ اور کروانا چاہ رہا ہوں اسلیے وہ تھوڑا صبر کریں۔ جسکو رزق کا مسلہ ہو شدید وہ جمعرات کے دن یا چودہ تاریخ سے عمل شروع کر سکتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ عمل ویسے کسی بھی تاریخ سے شروع ہو سکتا ہے بشرطیکہ اُس دن جمعرات ہو۔ اور عمل کرنے کے بعد ہر مہینے چار جمعراتوں کو اور چودہ تاریخ کو دھرایا بھی جا سکتا ہے۔ اس طرح پورے مہینہ میں عمل بھی پانچ مرتبہ ہو جائے گا۔ یعنی چار جمعراتیں اور ایک چودہ تاریخ۔ جو لوگ ویسے ہی یہ عمل پہلے کر چُکے ہیں وہ ہر جمعرات یا چودہ تاریخ کو عمل کرنے کی اجازت کے حق دار ہیں۔ جو نئے ہیں وہ پہلے چودہ دن یہ عمل کرینگے اور اُسکے بعد پھر ہر جمعرات یا چودہ تاریخ کو کرنے کے اھل ہونگے۔

پہلا درجہ۔

آیت مبارکہ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَهَبْ لِیْ مُلْكًا لَّا یَنْۢبَغِیْ لِاَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِیْۚ-اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ۔ سورہ ص

ترجمہ: عرض کی: اے میرے رب !مجھے بخش دے اور مجھے ایسی سلطنت عطا فرماجو میرے بعد کسی کو لائق نہ ہوبیشک تو ہی بہت عطا فرمانے والا ہے۔

کوئی سا درود پڑھ کر شمع جلا کر اس آیت کو چودہ مرتبہ پڑھیے۔ پھر  یَا قَھَّارُ یَا وَھَّابُ ۱۱۱ مرتبہ پڑھیں اور پھر اُسکے بعد ایک مرتبہ یہ دعا۔

اللھم یا قھار یا وھاب ھب لی من الرزق والفتوحات و نعمة الدنیا والاخرہ۔

پھر ۲۲۲ مرتبہ یا قھار یا وھاب پڑھیں اور پھر اُسکے بعد ایک مرتبہ دعا۔

پھر ۳۳۳ مرتبہ یاقھار یا وھاب پڑھیں اور پھر اُسکے بعد ایک مرتبہ دعا۔

اب پھر چودہ مرتبہ اوپر والی آیت پڑھ کر ایک مرتبہ درود پڑھیں اور آخر میں تین مرتبہ اللھم آمین۔

اس عمل کو چودہ دن جاری رکھا جائے اور جو نماز پڑھتے ہیں وہ لوگ نماز کے بعد بھی چودہ مرتبہ مندرجہ بالا آیت پڑھتے رہیں۔

دوسرا درجہ اعداد 444, 555, 666 کے ساتھ کیا جائے۔

تیسرا درجہ 777, 888, 999 کے ساتھ کیا جائے۔

جو بندہ جتنی تلاوت کر سکے آسانی سے، وہ اُس درجے کا انتخاب کرے۔

جب چودہ دن مکمل ہو جائیں تو نماز کے بعد چودہ مرتبہ آیت کا ورد جاری رکھا جائے اور جب بھی دعا کریں تو اوّل و آخر درود شریف یہ دعا پڑھیں، اللھم یا قھار یا وھاب ھب لی من الرزق والفتوحات و نعمة الدنیا والاخرہ۔

اور ہر جمعرات کو اور چودہ تاریخ کو کسی بھی درجے کے اعداد کے مطابق پڑھائی کر لیں۔  اس عمل کو کچھ عرصہ، کچھ مہینے جاری رکھیں۔  آپکو قھار وھاب سے بہت فائدہ ہو گا۔

اس عمل کی شمع خاصی طاقتور ہے۔ اسکو محبوب رکھیے۔

صدق اللہ العلی العظیم

والله اعلی و اعلم۔

Please follow and like us:
fb-share-icon

Leave a Comment