اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان۔
سال ۲۰۲۲، اتوار پچیس دسمبر کو دوپہر پاکستان کے وقت کے مطابق ۱۲۵۵ سے ۱۳۵۰ تک ایک سعد وقت حاصل ہو گا۔ اسسعد وقت میں آپ قبولیت دعا کا کوئی بھی میرا پچھلا عمل کر سکتے ہیں جو قبولیت دعا کے عنوان سے ویب سائٹ پر موجودہیں۔ قرآن کی سو آیات والا عمل بھی کیا جا سکتا ہے۔ میرے دو تین عمل اکھٹے بھی ہو سکتے ہیں۔ یعنی آپ لوگ میرا سرکھانے کی بجائے اپنی عقل استعمال کرتے ہوئے جو فیصلہ بھی کریں گے، بفضل قھار اُسکا مثبت نتیجہ برآمد ہو گا۔ سوائے انجھوٹے اور میرے بارے بغض بھرے لوگوں/منافقین کے لیے جن کے لیے میں اپنے اعمال کی اجازتیں ختم کر چکا ہوں۔
ایک طلسم بھی اس وقت کے لیے میں شئیر کر رہا ہوں۔ یہ مجھے میرے ایک عربی دوست سے اجازت کے ساتھ ملا تھا۔ گو کہمجھے تو کسی عمل کی اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن پھر بھی اگر کوئی اجازت دے تو میں خندہ پیشانی سے اُسکیاجازت قبول کر لیتا ہوں۔ اور عربی ویسے بھی اچھے لوگ ہیں۔ اپنا علم کھلے دل سے شئیر کرتے ہیں اور لوکل سو کالڈ اپنے منہاہل علم کی طرح ہر وقت موڈ موڈ کی رٹ لگا کر دوسروں کے موڈ کی واٹ نہیں لگاتے۔
بازار سے سنہرے رنگ یا اورنج رنگ کا فوڈ کلر خرید لیجیے لیکوئڈ فارم میں۔ اسکو انک پین میں بھرکراس سے طلسم لکھا جائےگا۔ یا ہلدی والی سیاہی سے لکھ لیجیے گا۔ طلسم بالکل ایک سفید کاغذ، بغیر لائنوں والے، پر لکھا جائے گا۔ طلسم یہ ہے۔
١٤٧٤٩١٦٤٨٨٠
یہ طلسم ۱ سے لکھنا شروع کریں گے اور صفر پر ختم۔ صفر کی بابت یہ سمجھ لیجیے، کہ اکثر لوگ صفر لکھتے ہوئے غلطیکر جاتے ہیں، کہ اردو عربی میں صفر ایک نکتہ ہوتا ہے ناکہ انگریزی کی طرح گول دائرہ۔ سو صفر کی جگہ نکتہ لگائیے گاناکہ گول دائرہ۔ یہ طلسم لکھ کر اس کے اوپر کہیں سے بھی یہ عزیمت لکھنا شروع کیجیے گا، کاونٹر کلاک وائز یعنی الٹیگھڑی کے سمت۔ عزیمت یہ ہے
توکلوا یاموکلین فی ھذہ الاعداد والرقوم الشریفه بتیسیر احوال فلاں ابن فلاں ھیا ھیا سریعا سریعا بارک الله فیکم۔
پھر بتا دوں کہ اس عزیمت کو اعداد کے اوپر سے لکھنا شروع کریں گے اور عزیمت کا کچھ حصہ اعداد کے اوپر آئے گا،عزیمت کا کچھ حصہ اعداد کے بائیں طرف آئے گا، عزیمت کا کچھ حصہ اعداد کے نیچے آئے گا اور عزیمت کا کچھ حصہاعداد کے دائیں طرف آ جائے گا۔ پہلے سے پینسل سے کاغذ پر دو تین مرتبہ لکھ کر پریکٹس کر لیجیے گا۔
وقت مقررہ پر سب چیزیں کاغذ پین وغیرہ سامنے رکھ کر پہلے سو مرتبہ سورہ مزمل کی آخری آیت کا آخری حصہ سو مرتبہتلاوت کیجیے گا جو یہ ہے۔
وَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ ﴿٢٠﴾
پھر کوئی سا چھوٹا درود مثلاً درود ابراہیمی کی پہلی لائن
اللھم صل علی محمد و علی آل محمد
سو مرتبہ تلاوت کیجیے گا۔ پھر تعوذ تسمیہ پڑھ کر طلسم بنا لیجیے گا۔ شمس کا ختم دلائیے گا جو کہ میرے صدقے کے چارٹسے دیکھ لیجیے گا اور طلسم کے موکلات و خدام کو ہدیہ کر دیجیے گا۔ پھر پیلی یا اورنج ٹیپ میں لپیٹ کر اپنے پاس رکھلیجیے گا، مثلاً اپنے موبائل کے بیک کور میں۔
اگر آپ یہ طلسم بنائیں تو روزانہ بیس مرتبہ یا ستر مرتبہ آیت قرآنی واستغفرالله پڑھ کر طلسم پر دم کرتے رہیے۔ ساتھ درودکوئی سا بھی بیس مرتبہ پڑھ کر بھی دم کرتے رہیے گا۔
جو بندہ مشکلات کا شکار ہے، اُسکے کاموں میں آسانیاں پیدا ہونگی۔ زندگی میں کچھ کشائش لازمی پیدا ہو گی۔ روزمرہ کیزندگی میں آسانیاں پیدا ہونی چاہییں۔ آج سے پہلے میں نے جہاں بھی تجربہ کیا تو بہتری کی صورتحال پیدا ہوئی۔
طلسم کو ٹیپ لپیٹنے کے بعد تھوڑا عطر بھی لگا دیجیے گا۔ ہر دو تین چار دنوں بعد عطر لگاتے رہیے گا۔ دم موبائل کور کے اوپرسے بھی ہو سکتا ہے۔ ضروری نہیں کہ ہر مرتبہ کور کھول یا اتار کر دم کیا جائے۔
میری طرف سے یہ ایک چھوٹا سا تحفہ قبول کیجیے۔ اس وقت میں طلسم بنانے کے علاوہ کوئی بھی میرا قضائے حاجت کا عملہو سکتا ہے۔ اپنی مرضی و آسانی کے مطابق انتخاب کر لیجیے گا۔ اگر اسکے ساتھ کوئی شمع آپ لوگ جلانا چاہیں تو حفاظتکے اعداد والی شمع جلا لیجیے گا۔ ویسے شمع اس عمل میں نہیں لیکن شمع جلانا ہمیشہ بہتر ہوتا ہے۔
صدق الله العلی العظیم
وَاللّٰه اعلی و اعلم۔
شکریہ استاد محترم وقت بتانے کے لیے ان شاءاللہ میں بھی کروں گی طلسم کے تحفے کا بھی شکریہ جزاک اللہ
استاد محترم بہت شکریہ ۔
آپ نے اس آیت کا عمل شمع کے ساتھ مجھے دیا تھا وہ بھی جاری ہیں کیا میں اس عمل کےساتھ طلسم بنا لوں
Mobile hi na ho jis k pass wo banda talism kahan rakhy ,MashaAllah khushi se dimakh kharab ho raha hy tou ap ka bhi kr rahi hoon ,Allah ap ko behtreen jaza dy hr tarah k shr se amaan dy ap k mukhalfeen zaleel hi hoon gy InshaAllah apni Barbadi ka Saman khud apny hathoon kr rahy hain Allah k zikar se awam al nass ko door kr k codes ki tarf lana 2 mukhtlif mamlat ko merge krna inn ki aqal o Danish k pemany khudi waziah ho jaty hain ,janab ap k saath ka dhean ka shukriya kehna lafazi ho gi q k ap ny jis andheri khai se bahir nikala hy meri jawan bachi ki hifazat ki hy uss k izhar e tashakar k liye alfaz nahi mery pass Magr hmary alfaz hi jazbat ka izhar hotty hain Allah ap ko deen o duniya ki behtreen barkatien atta farmaye Rub ki Rehmat ap k saath ho hamesha ,iss se pehly bhi aik talism mobile cover main rakha huwa hy uss k saath ye wala bhi rakh liya jaye?
جی آپکی نیک دعاوں کا بہت شکریہ
میں نے شائد کوئی خاص رول پلے نہیں کیا لیکن اپ لوگوں نے جس لگن و محنت کے ساتھ ذکر الہی کیا ہے، سب اس کی تاثیرات ہیں اور آئندہ بھی مزید ملیں گی۔ ہماری تو کوئی اوقات نہیں۔ ہم تو صرف میسنجر ہیں جو ایک بات اپ تک پہنچا دیتے ہیں، اصل ہمت، قوت و لگن تو اپ لوگوں کی ہوتی ہے۔
طلسم گلے میں بھی پہنا جا سکتا ہے اور موبائل کے بیک کور میں دوسرے طلسم کے ساتھ بھی رکھا جا سکتا ہے اور پلاسٹک میں لپیٹ کر اپنے پرس میں بھی رکھا جا سکتا ہے لیکن یہ صرف لیڈیز کے لیے ہے