اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
انه من سلیمن و انه بسم الله الرحمن الرحیم
بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان۔
چھبیس جون دو ہزار پچیس کو صبح طلوع آفتاب کے وقت، قران شمس و مشتری ہو گا۔ نجوم کے لحاظ سے یہ ایک سعد نظر ہے کیونکہ سعد سیارگان کا قران ہے۔
ماہرین نجوم و نقوش و طلسمات اس بات پر متفق ہیں کہ کسی سیارے کی ایسی اعلیٰ قوتوں کو اگر مناسب و موافق مادہ مہیا کر دیا جائے تو انہیں محفوظ کیا جا سکتا ہے اور یہ محفوظ شدہ قوت جس
شخص کے پاس ہو گی ، اس کے لیے فیض بخش اور فوائد کا باعث ہوگی۔
مسلمان عاملین نے ایسے موثر طریقے اور قواعد برسوں کی ریاضات و تجربات کی روشنی میں وضع کیے ہیں جو سیاروں کی کاسمک شعاعوں کو جذب اور محفوظ کرنے کے لیے مخصوص ہیں۔ ان طریقوں میں مخصوص اوقات میں مخصوص اشکال و علامات اور مخصوص نقوش و طلاسم وغیرہ ترتیب دے کر انکو مخصوص دھاتوں یا جواہرات، جانوروں کی کھالوں و مختلف رنگ کے کاغذوں پر کندہ یا بنایا جاتا ہے۔
یونان، مصر، بابل، عرب و ایران اور ویسٹ میں بھی اگرچہ یہ فن زمانہ قدیم سے رائج تھا لیکن جب طلوع اسلام کے بعد صوفیائے کرام اور مسلمان عاملین کا زمانہ آیا تو اس فن کی شکل و ترتیب بدل گئی۔ قدیم نقوش و عملیات جو مشرکانہ تھے، منسوخ کر دیے گئے اور قرآنی آیات و اسمائے الٰہی نے ان کی جگہ لے لی۔ مسلم عاملین و ماہرین روحانیات نے علم الحروف و اعداد کے خواص کی تحقیق میں کمال حاصل کیا اور اسمائے الٰہی و آیات قرآنی کی روحانی تاثیرات کے حوالے سے نت نئے انکشافات ہوئے اور طلاسم و نقوش ایجاد ہوئے۔ آج انھی مسلمان حکماء کے نقش قدم پر چل کر آپکو سیارگان کی نظرات میں مختلف طلاسم و نقوش کے طریقے میں بتاتا ہوں۔ کسی سیارے کی کسی سعد نظر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اگر کوئی نقش یا طلسم بنایا جائے تو یہ قطعاً سیارے کی پوجا کے زمرے میں نہیں آتا اور ایسا کہنے والوں کو مزید علم حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں سیارگان کی پوجا کرنے کا کوئی شوق نہیں۔ ہمارے لیے رب القھار کی ذات کافی ہے۔ ہم سیارگان کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرتے ہوئے صرف ایک سعد یا نحس وقت کا استخراج کرتے ہیں۔ ہمارے لیے سیارگان وقت کا پتہ لگانے کا بس ایک ذریعہ ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ بہرحال جسکو سمجھ اتا ہے وہ کرے جسکو نہیں آتا وہ نہ کرے۔
نو سیارگان میں شمس یعنی سورج بادشاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ زمین پر سب سے قوی اثر ڈالتا ہے اور زمین کے لیے زندگی و توانائی کا سر چشمہ ہے۔ شمس کی طاقت کو تسخیر کائنات ( جن و انس و حیوانات)، قوت و بلندی مرتبہ و فتوحات، رعب ودبدبے، اور اعلی پوزیشن کے حصول کے لیے بہت سعد مانا جاتا ہے۔ شمس سے متعلقہ عملیات و نقوش انھی کاموں کے لیےعام طور پر ہوتے ہیں۔
مشتری چوں کہ وسعت و ترقی اور مال و دولت کا ستارہ ہے لہٰذا طلسم مشتری آپ کو پہلے سے زیادہ آمدن کے مواقع فراہم کرے گا اور آپ جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ مفید ثابت ہوگا اور نتیجے کے طورپر مال و دولت میں اضافہ ہوگا۔ انعامی اسکیموں میں کامیابی بھی ” طلسم مشتری “ سے حاصل ہوتی ہے ۔
میں نے ایک حرف میم کا طلسم شرف شمس کی مناسبت سے کچھ دن پہلے شئیر کیا تھا۔ بہت سارے لوگوں نے اس طلسم کو بنایا اور کچھ لوگ رہ بھی گئے۔ اب دوبارہ چھبیس جون دو ہزار پچیس کو شرف شمس کا میم والا طلسم لکھا جا سکتا ہے۔ اور اسکے ساتھ ساتھ اس میم والے طلسم کی بیک پر میں چاہتا ہوں کہ آپ طلسم مشتری بھی بنا لیں۔ چھبیس جون دو ہزار پچیس کو طلوع شمس کے وقت سے آگے ادھے گھنٹے تک آپ یہ دونوں طلسم ایک دوسرے کی بیک پر بنا لیجیے گا۔ اور اسکے بعد میم والی آیت اللھم مالک الملک کو مقررہ تعداد میں پڑھ کر دونوں طرف دم کر لیا جائے اور چالیس دن عمل جاری رکھا جائے۔ عمل کا وقت انے والے دنوں میں بیشک کوئی بھی رکھ لیں فجر کے علاوہ۔ عمل کے بعد اپنے مقصد
جو نئے لوگ طلسم بنائیں گے وہ شمس کا میم والا طلسم اور طلسم مشتری ایک دوسرے کے پیچھے بنائیں گے۔ اور اسکے بعد چالیس دن آیت کی پڑھائی کر کے دونوں طلاسم پر دم کر لینگے۔ باقی طریقہ کار وڈیو میں ہے۔ ایک مرتبہ دونوں وڈیو، شمس کی حرف میم والی اور طلسم مشتری والی، دوبارہ دیکھ لیجیے گا تاکہ بات سمجھ میں آ جائے۔
جن خواتین کی شادی نہ ہوتی ہو، یہ طلسم و پڑھائی انکو بھی خاص کام دے گی۔ عمل کے بعد اپنے مقصد کی دعا کر لیں۔
صدق الله العلی العظیم
والله اعلی و اعلم