اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم الله الرحمن الرحیم
سورہ شریف کی ایک اور زکوۃ کا طریقہ پیش خدمت ہے۔ یہ زکوۃ کشائیش رزق کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ نماز عشا کے بعد اوّل و آخر دس/انیس مرتبہ درود شریف کے ساتھ انیس مرتبہ سورہ شریف پڑھیں اور ہر بار جب لفظ وَکِیْلَا پر پہنچیں تو انیس مرتبہ کلمہ حَسْبُنَا اللّٰه ُ وَنِعْمَ الْوَکِیْل پڑھ کر سورہ پوری کریں۔ انیس دن پڑھیں۔ اسکے بعد مداومت ایک مرتبہ صبح شام اسی طرح کریں کہ جب لفظ وکیلا پر پہنچیں تو کلمہ حسبنا الله انیس مرتبہ پڑھیں۔ ہر نماز کے بعد بھی ہو سکتا ہے۔ جتنی قوت و ہمت ہو پڑھ لیں۔ جو لوگ تنگی میں زندگی گزار رہے ہیں وہ کر کے دیکھیں۔ رزق و دولت میں وسعت ہو گی۔ حسبنا الله کی ایک تسبیح کاروبار یا نوکری پر ضرور کریں۔
سورہ شریف کی زکوۃ یا ورد کا حامل شخص کے ساتھ اگر کوئی ظلم و زیادتی کا معاملہ کرنے کی کوشش کرے تو اس کا علاج ایسے کیا جائے کہ جمعہ کے دن فجر یا اشراق/چاشت کی نماز کے بعد انیس مرتبہ بہ نیت معزولی یا تباہی پڑھ کر دعا کرے۔ وہ ظالم معزول یا تباہ ہو جائے گا۔ اس عمل کو تا حصول مقصد ہر جمعے کو دھرایا جائے۔ اسی طرح کسی پرانی قبر کی مٹی لے کر اس پر دس مرتبہ سورہ شریف پڑھ کر دم کی جائے با نیت معزولی اور تباہی اور ظالم کے گھر یا کام کی جگہ پر ڈال دی جائے۔ ان شاالله دشمن کی تباہی پکی ہے۔
کسی بھی جگہ اگر خطرہ ہو تو فورا سورہ شریف ایک مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیں۔ کوئی بدی کرنے پر قادر نہ ہو گا اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچے گا۔ یہ عمل دشمن کے روبرو جانے سے پہلے بھی کیا جا سکتا ہے۔
اگر کسی پر اولاد کی بندش کی گئی ہو تو میاں بیوی میں سے کوئی ایک یا دونوں دس مرتبہ سورہ شریف پڑھ کر پانی اور کسی میٹھی چیز پر دم کریں اور رات کو ہم بستر ہوں۔ یہ عمل ہفتے میں دو تین مرتبہ دھرایا جائے۔ غالب امکان ہے کہ مہینے کے اندر اندر حمل ٹھر جائے گا۔ جب حمل ٹھر جائے تو کسی ڈوری پر انیس گرہ دے کر ہر گرہ پر ایک مرتبہ سورہ شریف پڑھے اور یہ ڈوری عورت کی کمر کے ساتھ باندھ دی جائے۔ ان شا الله حمل ہر طرح کے بد اثرات سے محفوظ رہے گا۔
ملزم کی رہائی کے لیے یہ سورہ شریف روحانی سیاہی سے لکھ کر موم جامہ کر کے ملزم کو دے دی جائے اور اسے تاکید کی جائے کہ صبح شام تین تین مرتبہ یا ایک ایک مرتبہ ورد بھی کیا جائے۔ قیدی جلد رہا ہو گا۔
جمعے کے دن زیتون کے تیل پر انیس مرتبہ دم کیا جائے اور ہر جمعے کو اس عمل کو دھرا لیا جائے۔ یہ تیل ہر طرح کے روحانی امراض کا علاج ہو گا۔ مریض کے سر پر مالش کریں، جسم پر مالش کریں، ناف میں سوتے وقت ایک قطرہ ڈالیں۔ عامل کو چاہیے کہ ہر جمعے تیل پر دم کر لیا کرے اور جب کوئی مریض آئے تو اسے بیچ میں سے دے دے۔ اگر کوئی زیتون کا تیل افورڈ نہ کر سکے تو سرسوں کا استعمال کر لے۔
حروف نورانی سے شغف رکھنے والے اگر ایک خاص طریقے سے سورہ شریف کا ورد کریں تو حصول فتوحات کے لیے اکثیر ہو گا۔ کھیعص کِفَایَتُنَا ۱۹۵ مرتبہ پڑھ کر سورہ شریف چودہ مرتبہ پڑھیں اور ختم تعداد پر حمعسق حِمَایَتُنَا 278 مرتبہ پڑھ کر عمل ختم کر دیں۔ ہر نماز کے بعد بارہ مرتبہ دونوں کلمات مقطعات قرآنی پڑھ لیے جائیں۔ اگر نماز کی پابندی نہیں تو صبح گھر سے نکلتے وقت بارہ مرتبہ، آفس یا کام کی جگہ بارہ مرتبہ اور رات کو سوتے وقت بارہ مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ اس عمل کو تئیس دن یا بتیس دن کر لیا جائے۔ خواتین تئیس دن کا کر لیں اور مرد حضرات بتیس دن۔ مقررہ دنوں کے بعد اوّل و آخر بارہ بارہ مرتبہ کلمات مقطعات قرآنی کے ساتھ پانچ مرتبہ سورہ شریف کا ورد مداومت کے طور پر جاری کر لیں۔ ان شاالله کمال درجے کی فتوحات حاصل ہونگی۔ حروف نورانی کے عامل اس زکوۃ کو ضرور ادا کریں۔ روحانیت میں زبردست اضافہ ہو گا۔ حروف نورانی کے اعمال میں بھی ترقی و برکت حاصل ہو گی۔ اس زکوۃ کا دوسرا درجہ یہ ہے کہ سورہ شریف دوران زکوۃ تئیس مرتبہ پڑھی جائے۔ تیسرا اور قوی ترین درجہ یہ ہے کہ سورہ شریف دوران زکوۃ بتیس مرتبہ پڑھی جائے۔ جس بھی درجے کی زکوۃ ادا کرے گا فوائد لازمی اور بے تحاشہ حاصل ہونگے۔ یہ عمل بھی ایک راز تھا جو آج ظاہر کر دیا۔ اسکی قدر کریں اور روحانیت کے متلاشی ضرور کریں۔
اگر کوئی عام آدمی بھی اس عمل کو کر لے گا تو حروف نورانی کے جملہ اعمال اسکے حق میں جاری ہو جائیں گے اور کماحقہ فوائد حاصل ہونگے۔ (جاری ہے)
صدق الله العلی العظیم
وَاللّٰه اعلی و اعلم