اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم الله الرحمن الرحیم
اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کو عشا کی نماز کے بعد پہلے دن ساٹھ مرتبہ سورہ شریف پڑھیں، دوسرے دن چالیس مرتبہ اور تیسرے دن تیس مرتبہ پڑھیں۔ یہ زکوۃ ادا ہو جائے گی۔ سورہ مزمل کے ذاکر کو چاہیے کہ اگر اس طریقے کا انتخاب کرے تو پھر صرف ایک مہینہ ہی ایسے ذکر نہ کرے بلکہ ہر اسلامی مہینے کے پہلے تین دن اس ذکر کو جاری کر لے۔ اسکے ذاکر کو اسقدر فوائد حاصل ہونگے کہ بیان سے باہر ہے۔ فتوحات بے تحاشہ ہونگی۔ یہ طریقہ میرے کچھ جاننے والوں نے اپنایا ہوا ہے اور بے حد مطمعن ہیں۔ جب بھی ملتے ہیں جھک کر ملتے ہیں اور شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ محنت قلیل ہے اور فوائد بہت زیادہ۔ یہ لوگ کچھ اور نہیں پڑھتے۔ بس سورہ شریف کو گلے لگایا ہوا ہے اور سورہ شریف نے انہیں ڈھانپا ہوا ہے۔ مجھ سے ہی اجازت یافتہ ایک شخص اور میں نے جب ایک مریض پر دم کیا تو میرے دم سے اسکو کچھ افاقہ ہوا اور اس شاگرد کے دم سے وہ مریض ایک مرتبہ کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا کہ اتنا اچھا اسے برسوں میں محسوس نہیں ہوا۔ اور پھر مجھے اس شاگرد کو Subway کھلانا پڑا کیونکہ شرط یہی لگی تھی کہ اس شاگرد نے مجھے کہا کہ سر میرا دم آپ سے زیادہ طاقتور ہو چکا ہے اور میں نے آگے سے کہا، “چل! بڑا آیا”۔ لیکن پھر ثابت ہوا کہ وہ صحیح کہہ رہا تھا۔ یہ فرق ہوتا ہے کسی ایک ورد کو حرز جاں بنانے میں اور دس ورد کرنے میں۔
ساٹھ مرتبہ پڑھنے میں ڈیڑھ گھنٹہ لگتا ہے تقریباً ، چالیس مرتبہ پڑھنے میں ایک گھنٹہ اور تیس مرتبہ پڑھنے میں پینتالیس منٹ اور مہینے میں بس تین دن یہ محنت۔ باقی دنوں میں روزانہ سات یا تین بار اور بوقت مجبوری صرف ایک بار پڑھنے کا معمول بنا لیں۔
اب وہ تمام لوگ جو ایام سو یعنی اسلامی مہینے کے پہلے تین دنوں کو منحوس سمجھتے ہوئے اسمیں کوئی عمل نہیں کرتے، وہ اس پوسٹ سے دور رہیں۔ میرے نقطہ نظر سے کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں اور مجھے کسی کا نقطہ نظر جاننا نہیں۔
جناتی اثرات ختم کرنے کا ایک عمل جو اکثر کتابوں میں بھی ہے اور مجھے بھی ملا ہے لیکن میرا تجربہ شدہ نہیں وہ پیش خدمت ہے۔ سورہ شریف کے عاملین اس کو ضرور آزمائیں اور تجربے سے آگاہ کریں۔ دس مرتبہ یا سات مرتبہ سورہ شریف پڑھ کر ایک چھری پر دم کریں اور مریض کے سایہ میں گاڑ دیں۔ ایسا سات سے دس دن کریں۔ اس عمل کا تجربہ اپنے اوپر اور گھر والوں اور قریبی لوگوں کے اوپر بہ آسانی ہو سکتا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ ایک مرتبہ سورہ شریف لکھ کر بغیر اعراب بڑی انیس لٹر کی بوتل میں حل کر لیں اور مریض یہ پانی روزانہ پئیے۔ اس پانی کا تجربہ کئی مرتبہ کیا جا چکا ہے۔
جن لوگوں کے گھر عرصہ دراز سے اولاد نہیں وہ دونوں میاں بیوی ہر مہینے سات روزے رکھیں۔ روزے اکھٹے بھی رکھے جا سکتے ہیں اور وقفہ دے کر بھی۔ افطاری سے پہلے دونوں غسل کر کے مرد و عورت انیس مرتبہ سورہ مزمل پڑھ کر پانی اور کسی میٹھی چیز پر دم کر لیں اور پھر اس سے روزہ افطار کریں۔ رات میں دونوں ملاپ بھی کریں۔ ان شا الله حمل قائم ہو گا۔ انیس کی تعداد کو میاں بیوی بانٹ لیں۔ ایک دس مرتبہ پڑھ لے اور ایک نو مرتبہ۔ اس عمل میں بھی سورہ شریف لکھ کر پانی میں گھول لی جائے اور دونوں یہ پانی پئییں۔ لکھنے کا کام بھی بانٹا جا سکتا ہے۔ سورہ شریف کا پہلا رکوع مرد لکھ لے اور دوسرا عورت۔ یہ عمل ہر مہینے دھراتے رہیں۔ یہ عمل بھی مجرب ہے۔
اس سورہ شریف کے ذاکر کو جب بھی کوئی حاجت درپیش ہو تو فجر کی نماز یا عشا کی نماز کے بعد دس مرتبہ سورہ شریف کو قضائے حاجت کی نیت سے پڑھنا شروع کر دے۔ ان شاالله حاجت پوری ہونے کے اسباب پیدا ہو جائیں گے۔
ایک عمل جو اس سورہ شریف کے تمام ذاکروں کو کرنا چاہیے اور جس سے عامل کی روحانی طاقت اور ارتکاز توجہ میں بھی نہایت اضافہ ہوتا ہے۔ رات کو سوتے وقت آنکھیں بند کر کے اور زبان تالو کے ساتھ لگا کر سورہ شریف کی تلاوت ذہن میں کریں۔ زبان قطعی نہ ہلے۔ سات مرتبہ تلاوت کرے۔ اگر دوران تلاوت سو جائے تو کوئی حرج نہیں کہ اس عمل سے نیند آتی ہے۔ شروع شروع میں بے شک تین کی تعداد رکھ لیں، پھر کچھ عرصہ بعد پانچ کر لیں اور پھر سات۔ یہ عمل اگر لگاتار کرتے رہے تو وہ لطف حاصل ہوتا ہے کہ بیان سے باہر ہے۔ خوبصورت خواب آتے ہیں اور آخر ایک وقت آتا ہے کہ استخارہ اور روحانی امور کھلنا شروع ہو جاتے ہیں۔ یہ عمل ایک تحفہ سے کم نہیں۔ ہر سورہ شریف کے ذاکر کو چاہیے کہ اس عمل کو اپنے دوسرے ورد کے ساتھ لازمی جاری کر لے۔ ( جاری ہے)
صدق الله العلی العظیم
وَاللّٰه اعلی و اعلم
اسلام علیکم بھائ اسکی بھی اجازات دے دیں اپنے اور گھر والوں کے لیے
جی اجازت ہے۔ بسم الله
انشاآللہ بھای کل پئلا دن ہے اسلامی مئینے کا تو انشاآللہ