اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم الله الرحمن الرحیم۔ سورہ مزمل نویں
سورہ مزمل کے دو عمل پیش خدمت ہیں۔ پہلا عمل اس مرتبہ یکم شوال یعنی چاند رات سے یا پھر فجر کی نماز سے شروع کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح ہر اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کو یہ عمل شروع ہو گا۔ سورہ مزمل کا یہ عمل وسعت رزق کے لیے ہے اور بارہ دن کا ہے۔ عمل عشا یا فجر کی نماز کے بعد ہو گا۔ یہ عمل سورہ مزمل کے ذاکرین کو ہر مہینے کر لینا چاہیے۔ رزق میں اضافہ ہو گا اور ترقی کے اسباب پیدا ہونگے۔ اس طریقہ کو ختم مزمل بھی کہا جاتا ہے اور یہ خالصتاً رزق کے لیے ہے۔
طریقہ یہ ہے کہ گیارہ دن روزانہ دس مرتبہ سورہ مزمل پڑھی جائے گی اور بارہویں دن گیارہ مرتبہ سورہ شریف پڑھ کر ۱۲۱ کی تعداد مکمل کر لی جائے گی۔ ہر مرتبہ سورہ مزمل پڑھنے کے بعد ایک مرتبہ درج ذیل دعا پڑھی جائے گی۔ ہر مرتبہ سورہ بسم الله الرحمن الرحیم پڑھ کر شروع کی جائے گی۔
یَا رَازِقَ السَّائِلِیْنَ یَا رَاحِمَ الْمَسَاکِیْنَ یَا وَلِیَّ الْمُؤْمِنِیْنَ یَا غِیَاثَ الْمُسْتَغِیْثِیْنَ یَا اَرْحَمَ الرَّ حِمِیْنَ
صَلِّي عَلَی مُحَمَّدٍ وَّ آلِ مُحَمَّدٍ وَاکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَ بِطَاعَتِکَ عَن مَّعْصِیَتِکَ وَ بِفَضْلِکَ
عَمَّنْ سِوَاکَ یَا اِلٰهَ الْعَالَمِیْنَ وَ صَلِّی عَلَی مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِهِ اَجْمَعِیْنَ الطَّیِّبِیْنَ الطَّاھِرِیْن۔
دوسرا عمل ان خواتین و حضرات کے لیے ہے جن پر کوئی جن یا جننی عاشق ہے۔ افسوس ہم اُن خوش نصیبوں میں سے نہیں۔
آجکل بہت سی خواتین کے ساتھ آسیبی معاملات پائے جاتے ہیں جنکی وجہ سے نہ صرف یہ کہ رشتے نہیں ہو پاتے بلکہ صحت بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ عاشق جن اوّل تو شادی ہونے نہیں دیتا اور اگر ہو جائے تو اولاد نہیں ہونے دیتا اور ازدواجی تعلقات کو بے مزہ اور تکلیف دہ بنا دیتا ہے۔ شادی شدہ جوڑے کے درمیان جنسی رغبت تقریباً ختم ہو جاتی ہے۔ یہ نامراد عاشق جن اکثر اوقات عورت کے ساتھ جسمانی تعلقات بھی قائم کر لیتا ہے جسکی بہت ساری نشانیاں ہیں لیکن وہ یہاں بیان کرنا عجیب سا لگ رہا ہے سو ایک دو بیان کرنے کے بعد آگے چلتے ہیں۔ عورت کو لگتا ہے کہ اس کے بستر پر اسکے علاوہ بھی کوئی ہے۔ خواب میں کسی اجنبی مرد کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم ہوتے نظر آتے ہیں۔
اگر کسی کو شک ہو کہ اسکے ساتھ ایسے معاملات ہیں تو سورہ مزمل کا یہ عمل کرے۔ رات کو سوتے وقت آخری کام یہ ہو کہ بستر پر بیٹھ کر سات مرتبہ سورہ مزمل کا ورد کرے اور فورا سو جائے۔ یاد رکھیے کہ نہ اس ورد کے درمیان بات ہو سکتی ہے اور نہ اس ورد کے بعد۔ ورد کے بعد فورا سو جانا ہے۔ البتہ اگر سونے کے بعد آنکھ کھل جائے تو پھر بات ہو سکتی ہے۔ یہ چودہ دن کا عمل ہو گا اور عاشق صاحب کا بھرکس نکل جائے گا۔ اگر کوئی کسر رہ جائے تو سات دن مزید کر لیا جائے۔ اور اسکے بعد سورہ مزمل کے حصار کو معمول بنا لیا جائے جو اگلی قسط میں پوسٹ کرونگا۔ عاشق حسین کا حال خواب میں دکھائے جانے کا غالب امکان ہے۔
مندرجہ بالا دونوں عمل خواتین اپنے مخصوص دنوں میں بھی جاری رکھ سکتیں ہیں البتہ ان دنوں میں قرآن کھول کر سورہ مزمل نہ پڑھی جائے بلکہ موبائل سے دیکھ کر، یا پھر اگر زبانی یاد ہو تو، پڑھی جائے۔
صدق الله العلی العظیم
وَاللّٰه اعلی و اعلم
اسلامعلیکم بھای کیسے ہیں اپ بھای اپ ہی بہتر بتاسکتے ہیں کہ مجھے یہ اپنے اور بچوں کے لیے یہ عمل کرنا چاہے یا نیں مجھے لگتا ہے کہ عاشق والا معملا ہے بیچیوں کے ساتھ اور میرے ساتھ بھی
اس کے بعد جو اپ کہیں گے اسطرع کر لوں گی شکریہ
جی بالکل کر لیجیے۔ کوئی مسلۂ نہیں۔ اسکے ساتھ یہ شمع بھی روشن کر کیجیے اگر ممکن ہو تو
۸۵۳۲۵۸۰۵۰۰
بہت شکریہ بھای جی میں کر لیتی ہوں
اسلام علیکم بھائ کیسے ہیں بھائ اج الخمد اللہ پہلا دن تھا عمل کے بعد سو گی تھی تو انکھوں کے اندر سفید بادل گول دائرے میں گومتے ہوے جارہے تھے اور کوئ مئرے ساتھ بات بھئ کر رہاتھا یا بتارہاتھا پھر اچانک ایک بہت ہی پیارہ سا بچہ جسکو مئں اوپر کی طرف اوچھل رہی ہو ں اور پھرنیچھے میرے بازوں میں بھئ اجاتا گرتا نئں پر پورے ٹاہم کو ئا تو بات کرہاہے یا بتا رہاہے اگے اپ بہتر جانتے ہیں شکریہ
ماشاالله ماشاالله۔ عمل کی روحانیت اپ سے صحیح مانوس ہو رہی ہے
ماشااللہ سب اپ کئ وجہ سے ہے بھای بہت شکریہ
اسلام علیکم بھای مجھے ایک مسلہ ہورہا ہے جب میں یہ عمل کرتئ ہوں تو مئرے میاں نے بات ضرور کرنی ہوتئ ہے یہ تو درمیان مئں بعد میں بہت تنگ ہورہی ہوں اس چیز سے کیو نکہ وہ سب سے اخری میں سوتے ہیں گھر میں اور میں اتنی لیٹ نئں سو سکتی صبح بچوں نے سکو ل اور کام پر جانا ہوتا ہے کیا کروں بات ضرور کر تے ہیں کچھ نہ کچھ ان کو یاد اجاتاہے کیا کروں اس
وعلیکم السلام۔ وہ جان بوجھ کر کرتے ہیں ایسے۔ اسکی زبان بند کرتے ہیں