اعوذ بالله من الشیطان الرجیم۔
بسم الله الرحمن الرحیم.
سورہ مزمل شریف کے تمام ذاکر ین سے گزارش ہے کہ اس دعا کو اپنے اعمال میں شامل کر لیجیے۔ سورہ شریف کی تلاوت کے اوّل و آخر دس اور نو مرتبہ بالترتیب پڑھ لیا کریں۔ نماز کے بعد انیس مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کریں۔ ہر طرح کی بندشوں کا نایاب حل ہے۔ جو بھی سورہ شریف کے ذاکریں گیارہ کی تعداد میں ورد کر رہے ہیں وہ سات مرتبہ کر لیں اور اس دعا کو بھی ورد میں شامل کر لیں۔ تعداد پر نہیں کوالٹی پر دھیان دیں۔
صدق الله العلی العظیم
وَاللّٰه اعلی و اعلم
Please follow and like us:
اسلام
اسلام علیکم آپ کے بتائے ہوئے سورہ مزمل شریف کے کسی بھی عمل کے ساتھ اول واخر بتائی گئی ترتیب سے یہ دعا پڑھی جاسکتی ہے؟اللہ رب العزت آپ کے لیے خیر اور آسانیاں فرمائے بہترین اور آسان طریقے سے قرآن واسمائے الہی کی پڑھائی بتاتے ہیں
سینکڑوں کی تعداد میں ورد نہیں کرنا ہوتا آپ کے عملیات سے زندگی کی بے ترتیبی میں کچھ ترتیب نظرانا شروع ہوئی ہے انشا اللہ سب درست اور بہترین ہوگا ۔اللہ کی توفیق سے پورے دھیان اور شوق سے اپ کے عمل پڑھتی ہوں اب تو قبولیت کے اشارے بھی ملتے ہیں شمع کی لو ،عمل پڑھتے وقت اردگرد کی کیفیت اور سب سے بڑھ کر دل کا اطمینان گریہ زاری کی صورت ہو یا کھلکھلاہٹ کی صورت جب پڑھائی مکمل کر کے اٹھتی ہوں طبیعت میں اطمینان وسکون کی کیفیت ہوتی ہے اللہ سبحان وتعالی ایمان کی تازگی واستقامت عطا فرمائے اس شوق سے ذکر کی توفیق ملتی رہےامین۔ اللہ کے ساتھ کا یقین ہے اب اور یہ سب اپ کی بدولت ممکن ہوا ہے مایوسی سے یقین کی طرف اس سفر میں رہبر اپ ہی ہیں ۔اللہ آپ کو دنیا وآخرت میں عروج وبلندی عطا فرمائےامین ، سلامت رہیے
حدیث کے مطابق الله کو وہ ذکر زیادہ محبوب نہیں جو بہت زیادہ تعداد میں کیا جائے لیکن اسمیں تسلسل نہ ہو،
بلکہ وہ ذکر زیادہ محبوب ہوتا ہے جو تھوڑا ہو لیکن تسلسل کے ساتھ برقرار رکھا جائے۔ ایسے ذکر کے اثرات جلد ظاہر ہوتے ہیں اور قوی ہوتے ہیں
اسلیے میری کوشش ہوتی ہے کہ بہت لمبے اذکار نہ بتاؤں جنکو برقرار رکھنا مشکل ہو جائے
الحمدللہ اب تو یہ دعا میری ہر نماز اور ذکر میں ہے ابھی آپ یہ بتادیجیے مزمل شریف کے کوئی سے بھی دو عمل اکٹھے جاری رکھے جاسکتے ہیں یا ایک مکمل کرنے کے بعد ہی دوسرا شروع کر سکتے ہیں؟، ابھی میں حروف نورانی کے ساتھ مزمل شریف کی پڑھائی کر رہی ہوں ،تئیس دن کا عمل ہے اور اب چاند کی پہلی تاریخ والا عمل (پہلے دن ساٹھ مرتبہ دوسرے دن تیس مرتبہ
تیسرے دن بیس مرتبہ )
پڑھ لوں
مزمل کے کسی بھی عمل کے ساتھ رزق الواسع والی شمع جلائی جاسکتی ہے؟
آپ کو کن الفاظ میں شکریہ کہوں آپ ہی کی وجہ سے سورت شریف کی پڑھائی شروع کی اور اب یہ حال ہوگیا ہے کہ اس سورت کے بغیر وہ جس کو بولتے ہیں نا روٹی نہیں ہضم ہوتی اس جملے کی عملی تفسیر بن چکی ہوں مجھے اس سورت سے عشق ہے ہر مرتبہ کچھ نیا اور انوکھی خوشگوار کیفیت
خوشبو ہے ہمسفر “کا ذاتی تجربہ رمضان شریف میں مزمل شریف کی نماز کے دوران ہوا
رہی بات دنیاوی معاملات کی تو میں پوری گارنٹی سے کہتی ہوں اس سورت کے وسیلے سے جو بھی مانگا جائے ضرور ملتا ہے جلد یا بدیر ،اللہ الواحد ہمیشہ مجھےمزمل شریف کےذکر کی توفیق عطا فرمائے آمین
رب رحیم سے دعا ہے آپ کے ذکر کےبہترین ساتھیوں کی لسٹ میں میرا
نام بھی شامل کر دے” مرشد راضی
رب راضی” سلامت رہیے
اللہ آپ کے علم میں برکت دے۔
سورہ مزمل کے ایک عمل کے دوران دوسرا عمل سورہ مزمل کا ہی نہیں شروع کرنا چاہیے البتہ ایک عمل کے دوران، دوسرے اوقات میں، آپ سورہ مزمل کا ورد رکھ سکتیں ہیں مثلاً ہر نماز کے بعد دس مرتبہ یا پانچ مرتبہ یا ایک مرتبہ۔
مزمل کے کسی بھی عمل کے دوران رزق واسع والی شمع جلائی جا سکتی ہے لیکن یہ شمع مغرب کے بعد جلائی جائے اور یہ شمع ضروری نہیں کہ عمل کے دوران ہی جلائی جائے، کبھی بھی جلا سکتے ہیں مغرب کے وقت یا بعد میں۔ مثلاً اگر آپکا عمل کا وقت رات دس بجے ہے تو اپ شام سات بجے شمع جلا سکتی ہیں۔ تیسری بات یہ کہ اپ سورہ مزمل کا عمل نہ بھی کر رہی ہوں تو اپ شمع سات دن یا نو دن جلا سکتی ہیں کیونکہ اپ ذاکر ہیں اس سورہ کی