spiritual revelations

قسط ۲

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم

توکلت علی القھار رب العرش العظیم۔

بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان۔

مجربات قدیم ( قسط ۲ )

۳۔ خوشی اور بشارت اور اچھی خبریں حاصل کرنے کے لیے جسکے بعد بدحالی و بدقسمتی آپ سے دور ہو جائے، یہ عمل اگرہر جمعہ کو عصر کی نماز کے بعد سے لے کر مغرب تک کبھی بھی کر لیا جائے، تو نہ صرف ایک عظیم عبادت، اجر و ثواب سےبھرپور، ادا ہو جائے گی بلکہ دنیاوی مندرجہ بالا فوائد بھی حاصل ہونگے۔ دیے گئے وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے بس سورہاخلاص کو ۱۰۱ مرتبہ پڑھ لیا جائے اور یہ عمل روزانہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ بس ہر جمعہ کو اسکو اپنی روٹین میں دھرا لیاکیجیے۔ خواتین کے اگر مخصوص دن بھی چل رہے ہوں تو بھی اس عمل کو دھرا لیا جائے کیونکہ حیض زبان میں نہیں ہوتا۔ویسے بھی سورہ اخلاص شیطان پر بہت بھاری ہے۔ اور توحید کا ایسا جامع اقرار جیسا کہ سورہ اخلاص میں ہے، کے بعدانسان غافل لوگوں کی لسٹ سے نکل جاتا ہے اور رب القھار کے مقرب بندوں میں شمار ہونے لگتا ہے جسکے اپنے بہت فوائد ہیںدنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔

رسول الله محمدکریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ کہیں سے آ رہے تھے آپ کے ساتھ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ تھے تو آپ نےایک شخص کو اس سورت کی تلاوت کرتے ہوئے سن کر فرمایا: ”واجب ہو گئی، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا کیا واجب ہوگئی؟ فرمایا: ”“ جنت۔‏‏‏‏“ [سنن ترمذي:2897،قال الشيخ الألباني:صحیح] ‏‏‏‏

نسائی شریف میں اس آیت کی تفسیر میں ہے کہ رسول الله محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں آئے تو دیکھا کہ ایکشخص نماز پڑھ رہا ہے دعا مانگ رہا ہے اپنی دعا میں کہتا ہے «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُک بِأَنِّي أَشْهَد أَنْ لَا إِلَه إِلَّا أَنْتَ الْأَحَد الصَّمَدالَّذِي لَمْ يَلِد وَلَمْ يُولَد وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَد» یعنی اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس بات کی گواہی دے کر کہ تیرے سواکوئی معبود نہیں تو اکیلا ہے بےنیاز ہے نہ اس کے ماں باپ نہ اولاد نہ ہمسر اور ساتھی کوئی اور۔ آپ یہ سن کر فرمانے لگےاس اللہ کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اس نے اسم اعظم کے ساتھ دعا مانگی ہے اللہ کے اس بڑے نام کے ساتھ کہجب کبھی اس نام کے ساتھ سوال کیا جائے تو عطا ہو اور جب کبھی اس نام کے ساتھ دعا کی جائے تو قبول ہو۔‏‏‏‏“ [سننابوداود:1493،قال الشيخ الألباني:صحیح] ‏‏‏‏

تو جب آپ لوگ جمعہ کو عصر کے بعد سورہ اخلاص ۱۰۱ مرتبہ پڑھیں تو اُسکے بعد اوّل و آخر درود شریف کے، پہلے یہمندرجہ بالا دعا اللھم آنی اسئلک والی پڑھیے اور پھر اپنی حاجت کی دعا کیجیے۔ اگر بہت ساری حاجات کی دعا کرنی ہو توہر دعا سے پہلے اللھم آنی اسئلک والی دعا کو ایک مرتبہ پڑھیں اور پھر حاجت مانگیے۔ سو دو کام ہونگے۔ ایک تو جنت واجب۔دوسرا رسول الله محمد کریم کی ایک حدیث اور اُسکی دعا کو آپ زندہ کریں گے جس کے فوائد بس بیان سے باہر ہیں۔ یعنی دعاایسے ہو گی،

درود شریف + اللھم انی اسئلک والی دعا + اپنی حاجت + اللھم انی اسئلک والی دعا + اپنی حاجت +۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔+ درود شریف+ آمین

سورہ اخلاص کی تلاوت کے اوّل و آخر درود شریف نہیں پڑھنا۔ جسکو جمعہ کے دن عصر کے بعد وقت نہ ملے وہ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات کبھی بھی یہ عمل کر لے۔

۴۔ بہت عرصہ ہوا یہ عمل میں نے کہیں پڑھا تھا۔ تھوڑی سی میں نے اسمیں ایڈیشن کی اور کئی لوگوں کو دیا۔ ظہر کی اذانکے بعد نماز سے پہلے روزانہ ۱۰۶ مرتبہ یہ دعا پڑھی جائے۔ اگر اتنی نہ پڑھی جائے تو کم از کم ۷۲ مرتبہ ضرور پڑھ لیں۔

عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ محمد کریم کے پاس ایک مہمان آیا، آپ نے کھانا لانے کے لیے (ایکآدمی کو) اپنی ازواج کے پاس بھیجا لیکن ان میں سے کسی ایک کے پاس بھی کھانا نہ ملا۔ تو آپ نے دعا کی:

اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ،فَإِنَّهُ لَا يَمْلِكُهَا إِلَّا أَنْتَ

اے اللہ میں تجھ سے تیرے فضل اور تیری رحمت کا سوال کرتا ہوں، بےشک تیرے سوا اس کا کوئی مالک نہیں ہے۔

چنانچہ آپ کے پاس بھنی ہوئی بکری کا تحفہ لایا گیا۔ تو آپ نے فرمایا: یہ اللہ کا فضل ہے اور ہم رحمت کا انتظارکررہے ہیں۔

جس طرح حدیث سے واضح ہے کہ یہ عمل رزق اور فضل قھار کے لیے ہے۔ وظیفے کے علاوہ اس دعا کو آپ اپنی دنیاوی حاجاتکے اوّل و آخر بھی پڑھ سکتے ہیں۔ اس دعا کو یاد کرنے سے آپ سنت رسول الله محمد کریم کو زندہ کریں گے جسکا ثواب سوشہیدوں کے برابر ہے۔ آپکو کچھ جگہوں پر یہ لکھا ہوا نظر آئے گا کہ دنیاوی حاجات میں قرآن اور اسمائے الہی کو پڑھنے سےحاجت تو شائد پوری ہو جائے لیکن ثواب کوئی نہیں ملتا۔ اور اپنی دنیاوی حاجات میں قرآن و اسما پڑھنے سے حاجت تو شائدپوری ہو جائے لیکن قرآن و اسما کے موکلین غصے میں آ کر آپکو طرح طرح کی اور پریشانیوں میں مبتلا کر دینگے۔ یاد رکھیےکہ یہ ایک ایسی بکواس اور بُل شٹ ہے جو ہمارے ہاں کے کاٹھے انگریز نما عاملین نے ایجاد کی ہے جسکا بنیادی مقصد یہ ہےکہ اپ لوگ قرآن و اسما سے دور ہو جائیں اور اپنی دنیاوی حاجات کے لیے ان سو کالڈ مائنڈ سائنسز کاپی پیسٹ عاملین کےدر پر دھکے کھائیں۔ لازمی بات ہے کہ جب آپ قرآن و اسما سے اپنی حاجات پوری کر لیں گے تو پھر میرا نقش کیوں خریدیںگے۔ سو اگر میں نے اپنا چورن آپکو بیچنا ہے تو آپکو قرآن و اسما کے ورد سے دور کرنا ہو گا۔ اگر میں نے عربی گروپس میںدیے گئے کوڈز آپکو اپنا علم کہہ کر پڑھوانے ہیں تو لازمی پہلے آپکے لاشعور میں قرآن و اسما سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کرنیہونگی۔ ثواب کی عدم دستیابی اور رجعت ہی دو ایسے موثر ہتھیار ہیں جن سے آپکے لاشعور میں قرآن و اسما کا خوف بٹھایاجا سکتا ہے۔ ایسی تحاریر جہاں بھی دیکھیں، اُن انگریز نما عاملین کو آڑے ہاتھوں لیجیے اور انکی اوقات اُن پر واضحکیجیے۔ یاد رکھیے کہ آپکی حاجات کے مالک عاملین یا پیر نہیں بلکہ رب القھار کی ذات ہے۔ اوپر والی حدیث سے واضح ہے کہرسول الله محمد کریم نے ایک دنیاوی حاجت کے لیے رب القھار کو پکارا اور فورا حاجت پوری بھی ہوئی۔ میرے خیال میں دنیاویحاجت میں الله کو پکارنے کی واضح دلیل مندرجہ بالا حدیث میں موجود ہے۔

۵۔ اکثر جادو جنات کی وجہ سے انسان کے جسم پر مختلف قسم کے برے اثرات رونما ہوتے ہیں اور مختلف بیماریاں انسان کوگھیر لیتی ہیں۔ سو جسم پر سے جادو جنات کے اثرات دور کرنے کے لیے یہ عمل کتب قدیم میں درج ہے۔

رات کو عشا کی نماز کے بعد سونے سے پہلے اپنے پاس سات لیٹر پانی کی ایک بوتل رکھیے اور سورہ زلزالہ ۲۰۲ مرتبہ پڑھ کراپنے اوپر اور پانی پر دم کر لیجیے۔ اگلے دن سے پورا لیٹر پانی روزانہ پینا شروع کیجیے۔ اگلی رات پھر چھ لیٹر پانی اپنے پاسرکھ کر سورہ زلزالہ ۲۰۲ مرتبہ پڑھی جائے اور اپنے اوپر اور پانی پر دم کر لیا جائے۔ اگلے دن پورا لیٹر پانی پیا جائے۔ اسطرح سات دن کیجیے۔

میں نے یہ عمل نو دن بھی کروایا ہے۔ اگر نو دن کرنا ہو تو پہلے دن اپنے پاس نو لیٹر پانی رکھا جائے۔ میرا طریقہ یہ ہے کہآخری مرتبہ سورہ زلزالہ پڑھتے ہوئے سورہ کے آخر میں ایک لمبا سانس بھر لیا جائے اور فورا اُسی سانس کے دوران ہی پانیپر دم کرتے ہوئے اپنے آپ پر بھی کر لیا جائے۔ یعنی دونوں چیزوں پر دم کے دوران سانس نہ ٹوٹے۔ یہ عمل بوقت ضرورت دھرایاجا سکتا ہے۔ میں نے ایک شمع زلزالہ کی دے رکھی ہے گرہن کے عمل میں۔ مندرجہ بالا عمل کے ساتھ وہ شمع بھی اگر نو دنجلائی جائے تو عظیم الشان عمل ہے۔

جاری ہے

صدق الله العلی العظیم

والله اعلی و اعلم۔

Please follow and like us:
fb-share-icon

5 thoughts on “قسط ۲”

  1. اسلام علیکم، رجعت ہے یہ کیسے پتہ چلتا ہے اور اگر رجعت ہے تو اس کا علاج کیا ہے مطلب کیسے ختم ہوگی۔مزمل پڑھنے سے رجعت۔میں نہیں مانتی اس بکواس کو ،آپ کی رہنمائی درکار ہے ۔اور ایک انسان نماز بھی کبھی کبھی پڑھ رہا ہے اس پر رجعت کیسے ہو سکتی ہے اس عجیب و غریب تشخیص نے پریشان کر دیا ہے جیسا کہ آپ کو ہمیشہ بتاتی ہوں آپ کی رائے مستند ہے میرے لیے تو مہربانی کیجیے معاملات پر آپ کے دھیان توجہ کی ضرورت ہے ۔ آپ کہتے ہیں کہ اپ کی پچاس شمعات بھی اکٹھے جلا سکتے ہیں میں تو بس تین ہی جلا رہی ہوں آجکل ۔جی ہم ماں بیٹی دونوں پر رجعت بتائی گئی ہے۔
    رات کو ایام بیض والی(مزمل) شمع بھی شروع کی ہے تین دن یہ بھی جلے گی
    ابھی سے منتظر ہوں آپ کے جواب کی
    جزاک اللہ

    1. اور سورہ مزمل آپکو کبھی رجعت نہیں کر سکتی۔ جو کہتا ہے کہ آپکے اوپر سورہ مزمل کی رجعت ہے، وہ چول ترین شخصیت ہے

  2. اسلام علیکم، آپ سے عرض کی تھی رجعت کا پتہ کیسے چلتا ہے اور علاج ۔آپ کے علم کے حزانے سے معلومات کے کچھ موتی اس موضوع پر بھی عنایت کیجیے ۔بالکل ناقص العلم ہوں بس نام کی حد تک ہی واقف ہوں اس لفظ سے
    جزاک اللہ

Leave a Comment