اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان
رجب قمری مہینوں میں ساتویں مہینے کا نام ہے اور یہ ان چار مہینوں میں بھی شامل ہے جنہیں شریعت اِسلامیہ میں حرمت والے قرار دیا گیا ہے ۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
﴿إنَّ عِدّةَ الشَّهُوْرِ عِنْدَ اﷲِ اثْنَا عَشَرَ شَهراً فِیْ کِتَابِ اﷲِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمٰواتِ وَالاَرْضَ مِنْهَا أرْبَعة حُرُمٍ﴾
(التوبۃ:۳۶ )
’’یعنی آسمانوں اور زمین کی تخلیق کے روز سے ہی اللہ کے ہاں مہینوں کی تعداد بارہ ہے اور ان میں چار حرمت والے ہیں ۔ ‘‘
ان چارحرمت والے مہینوں سے مراد رجب، ذوالقعدہ، ذوالحجہ اور محرم الحرام ہیں ۔ اور یہ وضاحت خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی فرمائی ہے اور وہ اس حدیث سے ثابت ہے۔
ماہ رجب کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث ہے۔
اِنَّ الزَّمَانَ اسْتَدَارَکَہَیْئَۃِ یَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوَاتَ وَالارْض۔ (ابو داؤد کتاب المناسک)
’’سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: وقت (زمانہ) اس حالت میں پلٹ آیا ہے جس حالت میں اس روزتھا جب اللہ تعالیٰ نے زمین وآسمان پیدا کیے تھے سال میں بارہ مہینے ہیں ان میں سے چار حرمت والے ہیں وہ بھی تین تو لگاتار ہیں ذوالقعدہ، ذوالحجۃ اورمحرم جبکہ چوتھا رجب مضر ہے جو کہ جمادی الثانی اور شعبان کے درمیان آتاہے۔ ‘‘
ان مہینوں کی حرمت کے دومفہوم ہیں ۔ ایک یہ کہ ان میں قتل و قتال حرام ہے اور دوسرا یہ کہ یہ مہینے متبرک اور قابل احترام ہیں ۔ ان میں نیکیوں کاثواب زیادہ اور برائیوں کا گناہ زیادہ لکھا جاتا ہے ۔ پہلا مفہوم کہ ان میں قتل و قتال حرام ہے ۔ شریعت اسلامیہ میں منسوخ ہو چکا ہے جبکہ دوسرا کہ یہ قابل احترام اور متبرک ہیں،ابھی بھی اسلام میں باقی ہے ۔
(معارف القرآن:4-372أیسر التفاسیر :۲!۷۴)
ایامِ بیض (قمری مہینہ کی تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخ) کے روزے مستحب ہیں، ان کا رکھنا فضیلت کا باعث ہے، اور نہ رکھنے میں گناہ نہیں ہے، اگر کسی شخص کا مستقل یہ روزے رکھنے کا معمول ہے تو یہ انتہائی سعادت کی بات ہے، البتہ اگر کبھی اس سے یہ روزے رہ جائیں تو قضا یا گناہ نہیں ہوگا، نیز قمری مہینے کے کسی بھی حصے (اول، درمیان، آخر یا متفرق) میں تین روزے رکھ لینے سے حدیث شریف کے مطابق یہ فضیلت حاصل ہوجاتی ہے کہ جس شخص کا معمول ( رمضان المبارک کےعلاوہ) ہر مہینے تین روزے رکھنے کا ہو تو گویا اس نے ساری زندگی روزے رکھے۔
تیرہ، چودہ، پندرہ رجب کا ایک عمل پیش خدمت ہے۔ چونکہ تیرہ رجب حضرت علی رضی الله کی تاریخ پیدائش بھی ہے، اسلیے فیض علی رضی الله کو پانے کے لیے ایک سورہ مزمل کا عمل پیش خدمت ہے۔ خواتین یہ عمل کالا ڈوپٹہ یا چادر اوڑھ کر کریں۔ کالا لباس نہیں پہننا۔ مرد حضرات جیسے چاہیں کریں بس سر پر کوئی کالا رومال یا کالی ٹوپی پہن لیں۔ اگر فورا بندوبست نہ ہو سکے تو کوئی بات نہیں، کل کر لیجیے گا۔ جو لوگ آج رات کا عمل نہ کر سکیں وہ تیرہ رجب کی صبح کر لیں اور پھر بے شک چودہ، پندرہ رجب کی رات کر لیں۔ اور اگر دن کو ہی کرنا چاہیں تو بے شک دن کو کر لیں۔ بہرحال آج رات سے عمل کا وقت شروع ہے۔
علی رضی الله محبوب محمد کریم کی زیارت اور فیض حاصل کرنے کے لیے سورہ مزمل کا ذکر طرائق خاص میں سے ہے۔ واضح رہے کہ یہ عمل ہر اسلامی مہینے کی تیرہ، چودہ، پندرہ تاریخ کو کیا جا سکتا ہے اور اس عمل سے سورہ مزمل کی زکوۃ بھی ادا ہو جاتی ہے۔
عمل یہ ہے تیرہ رجب کو تصویر میں دیا گیا درود ایک بار پڑھیے اور سورہ مزمل کو تیرہ بار تلاوت کیجیے۔ اسکے بعد ایک مرتبہ یہ دعا پڑھیے۔
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ
شروع خدا کے نام سے کرتا ہوں جو رحمان اور رحیم ہے
یَا مَنْ ٲَرْجُوھُ لِکُلِّ خَیْرٍ، وَآمَنُ سَخَطَہُ عِنْدَ کُلِّ شَرٍّ، یَا مَنْ یُعْطِی الْکَثِیرَ
اے وہ جس سے ہر بھلائی کی امید رکھتا ہوں اور ہر برائی کے وقت اس کے غضب سے امان چاہتا ہوں اے وہ جو تھوڑے عمل پر زیادہ
بِالْقَلِیلِ، یَا مَنْ یُعْطِی مَنْ سَٲَلَہُ، یَا مَنْ یُعْطِی مَنْ لَمْ یَسْٲَلْہُ وَمَنْ لَمْ یَعْرِفْہُ تَحَنُّناً
اجر دیتا ہے اے وہ جو ہر سوال کرنے والے کو دیتا ہے اے وہ جو اسے بھی دیتا ہے جو سوال نہیں کرتا اور اسے بھی دیتا ہے جو اسے نہیں
مِنْہُ وَرَحْمَۃً ٲَعْطِنِی بِمَسْٲَلَتِی إیَّاکَ جَمِیعَ خَیْرِ الدُّنْیا وَجَمِیعَ خَیْرِ الاَْخِرَۃِ
پہچانتا احسان و رحمت کے طور پر تو مجھے بھی میرے سوال پر دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں اور نیکیاں عطا فرما دے اور میری طلبگاری پر
وَاصْرِفْ عَنِّی بِمَسْٲَلَتِی إیَّاکَ جَمِیعَ شَرِّ الدُّنْیا وَشَرِّ الاَْخِرَۃِ، فَ إنَّہُ غَیْرُ مَنْقُوصٍ
دنیا و آخرت کی تمام تکلیفیں اور مشکلیں دور کر کے مجھے محفوظ فرما دے کیونکہ تو جتنا عطا کرے تیرے ہاں کمی
مَا ٲَعْطَیْتَ، وَزِدْنِی مِنْ فَضْلِکَ یَا کَرِیمُ ۔
نہیں پڑتی اے کریم تو مجھ پر اپنے فضل میں اضافہ فرما۔
دعا پڑھنے کے بعد پھر تیرہ مرتبہ سورہ مزمل تلاوت کیجیے اور اسکے بعد ایک بار مندرجہ بالا دعا پڑھیے۔ دعا پڑھنے کے بعد تیسری مرتبہ پھر سورہ مزمل شروع کیجیے اور تیرہ بار تلاوت کر کے ایک بار مندرجہ بالا دعا پڑھیے اور پھر تصویر والا درود پڑھ کر عمل ختم کر دیجیے۔ اس عمل میں خود سے کوئی دعا مانگنے کی ضرورت نہیں کیونکہ مندرجہ بالا دعا میں آپ نے سب کچھ الله عزوجل سے مانگ لیا۔ دعا کا ترجمہ بھی ساتھ لکھ دیا ہے تاکہ آپکو پتہ ہو کہ آپ کیا دعا مانگ رہے ہیں لیکن عمل کے وقت ساتھ ساتھ دعا کا ترجمہ نہ پڑھتے رہیے گا۔ اب عمل کچھ یوں ہے
درود +تیرہ مرتبہ سورہ مزمل +دعا +تیرہ مرتبہ سورہ مزمل+ دعا +تیرہ مرتبہ سورہ مزمل +دعا +درود
چودہ رجب کو عمل یوں ہو گا۔
درود +چودہ مرتبہ سورہ مزمل+دعا +چودہ مرتبہ سورہ مزمل+دعا +چودہ مرتبہ سورہ مزمل+دعا +درود۔
پندرہ رجب کو عمل یوں ہو گا۔
درود+پندرہ مرتبہ سورہ مزمل+دعا +پندرہ مرتبہ سورہ مزمل+دعا +پندرہ مرتبہ سورہ مزمل+دعا + درود۔
تین دن کے عمل کے بعد پچھلی پوسٹ کے مطابق صدقہ کر دیجیے گا۔ جو لوگ شمع نہ روشن کر سکیں وہ بغیر شمع ہی عمل کریں لیکن جو روشن کر سکیں وہ اس عمل کے ساتھ یہ شمع بھی روشن کریں۔
۲٤٢٩٣۵۸۹۷۰۵
یہ اعداد بائیں بازو پر بھی لکھیے گا کسی بھی رنگ کے پین یا مارکر سے اور شمع پر بھی۔ شروع ۲ سے اور ۵ پر ختم۔ یہ عمل اور شمع بڑی مبارک ہیں۔ دنیاوی مشکلات کو ختم کرنے اور آسائشیں فراہم کرنے کا عمل ہے۔ عورتوں اگر مخصوص دنوں میں ہوں تو بھی اس عمل کو کر سکتی ہیں، صرف اتنی احتیاط کیجیے کہ سورہ مزمل یا تو زبانی پڑھی جائے یا پھر موبائل سے دیکھ کر۔ اور ان تین دنوں میں مخصوص ایام والی عورت روزانہ نہا لے تو بہت بہتر ہے۔ بال نہ بھی دھوئے جائیں تو کوئی بات نہیں لیکن نچلے دھڑ پر پانی بہا لیا جائے۔ الله آپکو کامیاب کرے۔ اللھم آمین۔ ان تین دنوں میں ٹوٹل 126 مرتبہ سورہ مزمل پڑھی جائے گی جو ایک خاص ترقی کا عدد ہے۔
صدق الله العلی العظیم
وَاللّٰه اعلی و اعلم۔

Please follow and like us: