spiritual revelations

ماہ صفر

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان۔
ماہ صفر شروع ہو چکا ہے اور اہل (آج کل کی) دنیا کے نزدیک یہ ایک منحوس مہینہ ہے، طرح طرح کی بلائیں آسمان سے نازل ہوتی ہیں اور انسان پر بے پناہ مشکلات آتی ہیں۔ آپکی معلومات کے لیے عرض ہے کہ یہ سب کچھ بکواس ہے اور ایسا کچھ نہیں ہوتا۔
قرآن مجید میں جن حرمت والے مہینوں کا ذکر آیا ہے، اُسمیں صفر بھی شامل ہے۔ یہ درحقیقت ایک سعد مہینہ ہے البتہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہم اسلامی سال کے دونوں ابتدائی مہینوں، محرم اور صفر، کو منحوس سمجھتے ہیں۔ بہرحال جس نے منحوس سمجھنا ہے اور یہ سمجھنا ہے کہ قرآن مجید کو وظائف کے طور پر کرنے سے قرآن مجید کے موکلات غصے میں آ جاتے ہیں اور طرح طرح کی پریشانیوں اور مشکلات اور رجعت کا شکار کر دیتے ہیں، انکی سو کالڈ عقل کو سو توپوں کی سلامی ہے، اور باقی جو ایسا نہیں سمجھتے وہ میرے ساتھ ماہ صفر کا یہ قضائے حاجت کا عمل کریں اور جس بھی حاجت کے لیے کریں گے وہ بفضل قھار پوری ہو گی۔
یہ دس دن کا عمل ہے جو انیس دن تک کھینچا جا سکتا ہے۔ جسکو جو دنوں کی تعداد آسان لگے وہ ویسے کر لے۔ اور صفر کے مہینے میں جب چاہے شروع کر لے۔ عشا کی نماز کے بعد سے تہجد تک یہ عمل کبھی بھی کیا جا سکتا ہے۔ عمل یہ ہے،
۱۔ پہلے انیس مرتبہ درود ابراہیمی کا یہ حصہ پڑھیے۔
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّکَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ،
۲۔ پھر انیس مرتبہ بسم الله الرحمن الرحیم پڑھیے۔
۳۔ پھر چھیاسٹھ مرتبہ سورہ مزمل کی آخری آیت کا یہ حصہ تلاوت کیجیے۔
وَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
۴۔ پھر چھیاسٹھ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھیے اور ہر مرتبہ آمین کہیے تاکہ آمین بھی چھیاسٹھ مرتبہ ہو جائے۔
۵۔ پھر چھیاسٹھ مرتبہ یَا بَاسِطُ یَا رَافِعُ یَا ذَاالࣿجَلَالِ وَالࣿاِکࣿرَام پڑھیے۔ ویسے ان تین اسمائے الہی کو ۱۱۱ مرتبہ بھی پڑھ سکتے ہیں اگر پڑھنا چاہیں تو۔
٦ پھر انیس مرتبہ درود ابراہیمی کا یہ والا حصہ پڑھیے
اللَّهُمَّ بَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّکَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ”.
اب آئے گا دعا کا موقع، یعنی اس حاجت یا حاجات کے طلب کرنے کا موقع جسکے لیے آپ یہ عمل کر رہے ہیں۔ سو اوّل و آخر کوئی سا اپنی مرضی کا درود پڑھ کر پوسٹ کی تصویر میں دی گئی دعا تین مرتبہ نہایت توجہ سے پڑھیے اور جو چاہیں مانگ لیجیے۔ بفضل قھار دعا مقبول ہو گی۔ یہ دعا میں نے محترم جناب اعظم ہمدانی صاحب کی وال سے کچھ سال پہلے غائب کی تھی الله انکو جزائے خیر دے۔
پچھلی قرآن المجید فرقان الحمید والی پوسٹ میں میں نے گھر کی نحوست اور مشکلات کو دفع کرنے کے لیے ایک شمع دی تھی۔ اس عمل میں بھی اگر وہی شمع عمل کے دوران جلائی جائے تو وہ تمام شیطانی اثرات جو حاجت کے پورا ہونے میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں وہ دور ہونگے اور عمل کی طاقت بڑھ جائے گی۔ بہرحال جو جلا سکے وہ جلا لے اور جو نہ جلا سکے وہ صرف عمل کر لے۔ شمع کے اعداد یہ ہیں۔
۲۹٦٦٦٦٦٦٠٤
اس عمل میں ہر چیز کے ورد کے بعد آپ اپنے اوپر دم بھی کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر اگر عمل کے دوران آپکو جسم کے کسی حصہ میں درد شروع ہو جائے تو آپ دوران عمل ہر چیز کے ورد کے بعد درد والی جگہ پر دم کریں۔ یعنی جب درود انیس مرتبہ پڑھا تو دم کر لیا۔ جب بسم الله انیس مرتبہ پڑھی تو دم کر لیا اور اسی طرح آگے بھی۔
عمل آپ دس دن کا کریں یا انیس دن کا۔ ہر تین دن بعد کوشش کیجیے گا چھیاسٹھ روپے صدقہ کرنے کی اور صدقہ کا ثواب عمل کے جنات و موکلات کو ہدیہ کر دیجیے گا۔ اور آخری دن گوشت کا یا ہڈیوں کا صدقہ کیجیے گا جو آپ نے کتوں کو ڈالنا ہو گا اور ہر صدقہ کرنے کے بعد جب آپ اسکا ثواب عمل کے جنات و موکلات کو ہدیہ کریں تو اُسکے بعد اوّل و آخر درود کے بیچ میں تین مرتبہ تصویر والی دعا کے ساتھ اپنی حاجت الله پاک سے طلب کیجیے گا۔
جو بندہ چھیاسٹھ روپے کا صدقہ ہر تین دن بعد افورڈ نہ کر سکے وہ بے شک تھوڑی سی چینی ہی چیونٹیوں کو ڈال دے اور اُسکا ثواب ہدیہ کر دے لیکن آخری دن گوشت یا ہڈیوں یا دونوں کا ہی صدقہ ہو گا۔ اپنی بساط کے مطابق کیجیے گا۔
صدق الله العلی العظیم
وَاللّٰه اعلی و اعلم
Please follow and like us:
fb-share-icon

Leave a Comment