spiritual revelations

مجربات قدیم قسط اوّل

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم

بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان۔

مجربات قدیم (قسط اوّل )

مجربات قدیم کے نام سے ایک سلسلہ شروع کر رہا ہوں۔ یہ وہ اعمال روحانی ہیں جو میں نے کسی کتاب میں پڑھے، کہیںدیکھے، کہیں سے مجھے تحفے میں ملے اور میں نے انکو آزمایا اور تیز بہدف پایا۔ اب آپکے استفادہ کے لیے لکھ رہا ہوں۔ امیدہے قدر ہو گی اور فیض یاب ہونگے۔ ان سب اعمال کے لیے میری طرف سے آپکو اجازت ہے۔ یہ اجازت میری ذاتی ہو گی کیونکہآپ جانتے ہیں کہ میں کسی فیض یا اجازت کے لیے کسی ساحر سازشی یا دو نمبر پیر کا محتاج نہیں۔

۱۔ بہت سے خواتین و حضرات کو شادی کے مسائل ہوتے ہیں کہ رشتہ یا تو ہوتا نہیں یا ہو کر ٹوٹ جاتا ہے بار بار یا رشتہ آتاہی نہیں وغیرہ۔ ایسے تمام لوگوں کو چاہیے کہ کسی پیر سے شروع کر کے جمعہ کی رات تک یہ عمل کر لیں۔ ہیر کی رات وہشمار ہو گی جو اتوار اور پیر کی درمیانی رات ہو گی۔ ایک اپنے پسند کا عطر خریدئیے۔ عطر کی بوتل ایسی ہو جو اوپر سےپوری کھل سکے تاکہ پڑھائی کے بعد عطر پر دم کیا جا سکے۔ پیر کی رات کو مغرب یا عشا کے بعد تین سو تیرہ مرتبہ سورہکوثر کی تلاوت کی جائے اور پڑھائی کے بعد عطر پر دم کر لیا جائے۔ سورت کی تلاوت کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ شروع میںبس ایک مرتبہ بسم الله پڑھی جائے اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ہر مرتبہ سورت کے شروع میں بسم الله پڑھی جائے، یہ میںآپکی برداشت پر چھوڑتا ہوں۔ سورت کے دم کے بعد انیس مرتبہ کوئی سا درود پڑھ کر عطر پر دم کر لیا جائے۔ بس ہر روزایسے ہی کرنا ہے۔ پانچ دنوں کے بعد عطر کو اپنے استعمال میں لائیے۔ مرد تو جیسے چاہیں لگا سکتے ہیں لیکن پرانے زمانے کےعملیاتی طریقہ کار کے مطابق عورت گھر میں تو عطر اپنے کپڑوں پر ہی لگائے لیکن جب گھر سے باہر نکلے تو عطر جسم پرکپڑوں کے نیچے لگائے نہ کہ کپڑوں کے اوپر۔ ویسے اسلامی لحاظ سے بھی عورت کو ایسی خوشبو نئیں لگانی چاہیے جو دوردور تک نامحرم مردوں کو مسحور کرے اور پھر اگر کوئی بندہ کوئی حرکت کر دے تو عورت مارچ شروع۔ لیکن بہرحال اب جدیدزمانہ ہے۔ اس عطر کے آپکو بہت سے فوائد محسوس ہونگے جب آپ اسکو ریگولر لگانا شروع کریں گے۔ جب عطر ختم ہو۔ تو نیاعطر مندرجہ بالا طریقے کے مطابق بنا لیا جائے۔ یہ عطر روزانہ جسم یا کپڑوں یا دونوں پر لگانا ہے۔ عورت اپنے مخصوص دنوںمیں بھی عطر کا استعمال جاری رکھے۔ کچھ خواتین حیض کے دنوں میں پانی کے پاس نہیں پھٹکتیں۔ یاد رکھیے یہ بہت بڑیغلطی ہے۔ حیض کے دنوں میں بھی صبح شام وضو کو اپنی روٹین بنائیے چاہے وضو رہے نہ رہے یعنی وضو کے پروسیس سےاپنے آپکو گزاریں۔

۲۔ دوسرا عمل اسی سے کسی حد تک وابستہ، نظر بد کا ہے۔

سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! بنو جعفر (طیار رضی اللہتعالیٰ عنہ کے بچوں) کو نظر لگ جاتی ہے تو کیا میں ان کو دم کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : نعم ولو كان شئيسبق القدر لسبقته العين. جی ہاں ! اور اگر کوئی چیز تقدیر پر سبقت لے جاتی تو وہ نظر ہوتی۔ [السنن الكبريٰ 348/9 وسندهصحيح، سنن الترمذي : 2059 وقال : “حسن صحيحو للحديث شاهد صحيح فى صحيح مسلم 2198 [5726] ]

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لڑکی کے بارے میں فرمایا : استرقوالھا فإن بھا النظرۃاسے دم کرواؤ کیونکہ اسے نظر لگی ہے۔ [صحيح بخاري : 5739 و صحيح مسلم : 2197، 5725]

حضرت حسن بصری رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ جس شخص کو نظر بد کسی انسان کی لگ گئی ہو اس پر یہ آیات: وَإِنْ یَکَادُالَّذِینَ کَفَرُوا لَیُزْلِقُونَکَ بِأَبْصَارِہِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّکْرَ وَیَقُولُونَ إِنَّہُ لَمَجْنُونٌ، وَمَا ہُوَ إِلَّا ذِکْرٌ لِلْعَالَمِینَ (سورہٴ قلم، آیت ۵۱،۵۲)

ترجمہ:

اور ضرور کافر تو ایسے معلوم ہوتے ہیں کہ گویا اپنی بدنظرلگا کرتمہیں گرادیں گےجب قرآن سنتے ہیں اور کہتے ہیں یہ ضرورعقل سے دور ہیںاور وہ تو نہیں مگر نصیحت سارے جہان کے لیے۔

پڑھ کر دم کردینا اس کے اثر کو زائل کردیتا ہے۔ نظر کسی کو بھی لگ سکتی ہے لیکن خواتین اور بچوں کو عموماً زیادہ لگتیہے۔ اچانک بیمار ہو جانا، بچوں کا بہت زیادہ رونا وغیرہ اسکی نشانیاں ہیں۔ درحقیقت علما نے اتنی نشانیاں بیان کی ہیں کہبندہ کنفیوز ہی ہوتا ہے۔ سو بہتر طریقہ یہ ہے کہ نظر بد کے خاتمہ والے اعمال اکثر دھرا لیا کریں۔ اس طرح نظر بد خودبخوددور ہوتی رہے گی۔ یاد رہے کہ نظر بد جناتی بھی ہوتی ہے لیکن اسکا علاج مختلف ہوتا ہے اور وہ ہر بندہ نہیں کر سکتا۔ جناتینظر بد کا علاج آسان بھی نہیں ہوتا اور نظر بد سے شروع ہونے والی بیماری بعد میں جنات کے ساتھ سیکس میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ عامل اگر تگڑا ہو تو جناتی نظر بد کسی کے اوپر مسلط بھی کر سکتا ہے۔ لیکن خیر یہہمارا آجکا موضوع نہیں۔ میرے طریقہ کار کے مطابق مندرجہ بالا آیت نو بار پڑھ کر نظر والے پر دم کی جائے سر سے پیر تکاگر ممکن ہو تو۔ ایسے پانچ دم کیے جائیں۔ چھٹا دم پانی پر کیا جائے اور وہ پانی منہ پر ملا جائے اور تھوڑا پی لیا جائے۔ ایکدو دن میں نظر بد ختم ہو جائے گی۔ جب چاہیں دوبارہ دھرا لیں۔ مائیں یہ دم اپنے بچوں پر بہت کیا کریں۔

لیکن ایک اور ایت ہے جو میرے پرسنل زیر استعمال ہے اور میں بہت زیادہ اس آیت سے کام لیتا ہوں۔ ویسے یہ میں غلط لکھ گیا۔اور شائد گستاخی بھی کر گیا۔ الله مجھے معاف کرے۔ لکھنا کچھ یوں چاہیے تھا کہ بفضل قھار میں اس آیت کی تاثیرات سےفیض یاب ہوتا ہوں جو کہ میری نہایت خوش قسمتی ہے ورنہ میں اس قابل شائد نہیں۔ یہ سورہ بقرہ کی آیت ۲۶۶ کا ایکحصہ ہے۔ اب دم کرنے کا طریقہ یہ ہو گا کہ نظر زدہ انسان کو سامنے بٹھا کر یا لٹا کر پہلے یہ جملہ بولا جائے گا۔

فلاں کو نظر لگ گئی ہے۔ اسکے بعد یہ آیت پانچ مرتبہ پڑھ کر دم کردیا جائے۔

فَأَصَابَهَا إِعْصَارٌ فِيهِ نَارٌ فَاحْتَرَقَتْ

پھر کہیے، فلاں کو نظر لگ گئی ہے۔ اسکے بعد پھر یہ آیت تیس مرتبہ پڑھ کر دم کر دیں۔

فَأَصَابَهَا إِعْصَارٌ فِيهِ نَارٌ فَاحْتَرَقَتْ

پھر کہیے، فلاں کو نظر لگ گئی ہے۔ اسکے بعد پھر یہ آیت سو مرتبہ پڑھ کر دم کر دیں۔

فَأَصَابَهَا إِعْصَارٌ فِيهِ نَارٌ فَاحْتَرَقَتْ

بفضل قھار نظر ٹوٹ جائے گی۔ فلاں کی جگہ اُس بندے کا نام لیں جسکو نظر لگی ہو۔ یہ طریقہ مجھے بہت پسند ہے۔ جنبچوں اور لوگوں کو ریگولر نظر لگتی ہو، انکے ساتھ اکثر یہ طریقہ کیا جائے۔ بندہ اپنے آپ کے ساتھ بھی ایسے کر سکتا ہے۔نظر بہت شدید ہو تو صبح شام بھی دم کیا جا سکتا ہے اور دو تین دن بھی۔

(جاری ہے)

صدق الله العلی العظیم

والله اعلی و اعلم۔

Please follow and like us:
fb-share-icon

3 thoughts on “مجربات قدیم قسط اوّل”

  1. السلام علیکم سر کیس سورۃ قلم کی آیت وہی ہے جو کفار کے حضور صل اللہ علیہ والہ و سلم پر نظر لگانے والے آدمی کی کوشش کے واقع مین پڑھی تھی

Leave a Comment