اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
توکلت علی القھار رب العرش العظیم۔
بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان۔
مجربات قدیم ( قسط ۳ )
۶۔ مجربات قدیم قسط دوم میں سورہ اخلاص کا ایک عمل جمعہ سے متعلق دیا تھا۔ سورہ اخلاص ہی کا ایک اور عمل پیشخدمت ہے۔ اگر آپکو کسی سے کوئی کام ہو یا کسی سے اپنی کوئی ضرورت پوری کروانی ہو یعنی آپکو کسی سے کوئی حاجتہو تو اُسکے سامنے جانے سے پہلے اپنے اوپر انیس مرتبہ سورہ اخلاص دم کر کے جائیے اور پھر اپنی حاجت کا ذکر اُس بندےکے سامنے کیجیے۔ وہ بندہ حاجت پوری کرے گا۔ فرض کیجیے کہ اگر وہ بندہ ایسا نہیں کرتا تو دوبارہ جب بھی آپ نے اپنیحاجت اُسکے بیان کرنی ہو تو پھر یہی عمل کر کے کیجیے۔ جب تک وہ بندہ آپکی حاجت پوری نہ کرے، آپ اسی طرح انیسمرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر اپنے اوپر دم کر کے ایک اعتماد و یقین کے ساتھ اپنا سوال پیش کیجیے۔
۷۔ مجربات قدیم قسط اوّل میں ایک عمل نظر بد کے لیے سورہ القلم آیت ۵۱ کا آپکی خدمت میں پیش کیا تھا۔
وَاِنْ يَّكَادُ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا لَيُزْلِقُوْنَكَ بِاَبْصَارِهِـمْ لَمَّا سَـمِعُوا الـذِّكْـرَ وَيَقُوْلُوْنَ اِنَّهٝ لَمَجْنُـوْنٌ (51)
اور بالکل قریب تھا کہ کافر آپ کو اپنی تیز نگاہوں سے پھسلا دیں جب کہ انہوں نے قرآن سنا اور کہتے ہیں کہ یہ تو دیوانہہے۔
یہ آیت نظر بد کے خاتمے کے لیے قدیم دور سے بزرگوں کے معمولات میں ہے۔ لیکن اس آیت کا ایک اور فائدہ جو بہت کم لوگوںکو پتہ ہے وہ یہ ہے کہ اگر آپکو پتہ ہو کہ نظر بد کس شخص کی آپکو لگتی ہے اور بار بار لگتی ہے یا آپکو کسی پر شک ہو کہیہ بندہ آپکو اور آپکے قریبی لوگوں کو نظر لگاتا ہے تو اُس بندے کے سامنے چپکے سے اسی آیت کا تین یا نو مرتبہ ورد کر کےاُسکی طرف دم کر دیں۔ ایسا چند بار کرنے سے اُس بندے کی نظر بد لگانے کی صلاحیت آپکے حق میں زائل ہو جائے گی۔ اسیطرح جس بندے کے بارے آپکو معلوم ہو کہ یہ حاسد ہے تو اُسکی موجودگی میں اس آیت کو پڑھ کر اُسکی طرف دم کرنا معمولبنا لیجیے۔ ان شاالله اُس بندے کا حسد اور اُسکی نظر بد آپکا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی۔
۸۔ ایک شادی کا عمل پیش خدمت ہے۔ آجکل کے موڈرن دور میں یہ عمل کرنا مشکل ہے۔ جمعہ کے دن جمعہ کی پہلی آذان کےبعد ایک ٹب میں پانی بھریے اور اسمیں تھوڑا سا سفید سرکہ اصلی والا مکس کر لیں۔ سمندری نمک بھی تھوڑا سا شامل کرلیں۔ پھر اُسکے پاس ایک مرتبہ سورہ الفتح کی تلاوت کیجیے اور پانی پر دم کر دیجیے۔ پھر سورہ الفتح کی تلاوت کیجیے اورپانی پر دم کیجیے۔ پھر سورہ الفتح کی تلاوت کیجیے اور پانی پر دم کر دیجیے۔ یعنی تین مرتبہ سورہ شریف کی تلاوت اور تینہی دم۔ اسکے بعد جب تک امام عربی والا خطبہ شروع نئیں کرتا تب تک یہ آیت پڑھتے رہیں۔
وَ زَیَّنّٰهَا لِلنّٰظِرِیْنَ۔
اور اسے دیکھنے والو ں کے لیے آراستہ کیا۔
جب امام عربی والا خطبہ شروع کرے تو چپ کر جائیں۔ جب امام نماز شروع کرے، تو آپ بھی اپنے گھر میں ظہر کی نمازشروع کریں۔ نماز کے بعد اس پانی سے نہانا ہے۔ اب یہ مسلۂ ہے کہ چونک دم شدہ پانی ہے اسلیے باتھ روم میں نہا نہیںسکتے تو کسی گھاس والی جگہ یا کچی زمین پر نہائیں گے۔
چھت پر بھی نہا سکتے ہیں کہ آجکل گرمیاں ہیں پانی خودبخود چھت پر ہی سوکھ جائے گا۔ لیکن چھت پر پردے کا بھی مسلۂہو گا۔ ایک طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کمرے میں اُسی ٹب کے اندر بیٹھ کر عورت غسل کر لے اور پھر وہ پورا ٹب باہر گھاسیا کچی زمین پر بہا دیا جائے۔ بہرحال جو بھی کرے وہ اپنے حالات کے مطابق فیصلہ کرے کہ کیسے نہانا ہے۔ اگر نہانا ممکنہو ہی نہ تو دو تین لیٹر والی بوتل پر دم کر کے چھت یا کسی بھی کچی جگہ عورت کو اس پانی سے وضو کروا دیا جائے اچھیطرح۔ اور عورت خود ہی اپنے ہاتھ کو پانی سے گیلا کر کے اپنے پورے جسم پر پھیر لے۔
اس طرح سے تین جمعہ کر لیا جائے یا تب تک جب تک مناسب رشتہ نہیں آ جاتا۔ جمعہ کے علاوہ روزانہ ایک مرتبہ سورہ فتحپڑھ کر اپنے اوپر دم کر لینا اور ۱۳۲ مرتبہ آیت زینھا للنظرین پڑھ لینا بھی بہت اچھا رہے گا۔
۹۔ یہ عمل دعا کی قبولیت کے ساتھ منسوب ہے۔ جمعہ کے دن مغرب کی نماز سے ایک گھنٹہ پہلے کا جو وقت ہوتا ہے، دعا کیقبولیت کے لیے بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ سو مغرب کی نماز سے ایک گھنٹہ قبل تنہائی میں بیٹھ کر پہلے سو مرتبہ یہ استغفارسو مرتبہ پڑھی جائے۔
یَا غَفَّارُ اِغࣿفِرࣿلِیࣿ ذُنُوࣿبِیࣿ یَا قَھَّارُ
پھر سو مرتبہ یہ درود پڑھیے۔
اَللَّھُمَّ یَاقَھَّارُ یَا جَبَّارُ صَلِّ عَلَی مَحَمَّدٍ وَّ عَلَی اٰلِهٖ وَ اَصّحَابِهٖ اَجࣿمَعِیࣿن۔
اب مغرب کی آذان تک یہ آیت لاتعداد پڑھیے۔
رَبَّنَاۤ اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَّ هَیِّئْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا سورہ الکھف (۱۰)
اے ہمارے رب ہمیں اپنے پاس سے رحمت دے اور ہمارے کام میں ہمارے لیے راہ یابی(راہ پانے) کے سامان کر۔
یہ اصحاب کہف کی دعا ہے کہ جب ان نوجوانوں نے اپنی کافر قوم سے اپنا ایمان بچانے کے لئے ایک غار میں پناہ لی اور اللّٰہرب القھار کی بارگاہ میں دعا کی ،اے ہمارے رب! ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اور ہدایت و نصرت اور رزق و مغفرتاور دشمنوں سے امن عطا فرما اور ہمارے لئے ہمارے معاملے میں ہدایت کے اَسباب مہیا فرما۔
مغرب کی آذان کی آواز سنتے ہی ورد چھوڑ دیجیے۔ خاموشی سے آذان سنیے اور نماز کے لیے کھڑے ہو جائیے۔ پھر نماز مکملکر کے اپنے مقصد کی دعا کر لیجیے۔ یاد رکھیے اس عمل کی ایک شرط یہ ہے کہ آذان مغرب سے لے کر نماز کی ادائیگی تکاور اسکے بعد دعا تک آپ کسی سے بات نہیں کر سکتے۔ یہی افضل ہے۔
۸ اور ۹ دونوں عمل اگر جمعہ کے دن عورت کر لے شادی کے لیے تو بہت اچھا ہو جائے۔ ویسے ۹ والا عمل مرد عورت شادی کےعلاوہ کسی بھی حاجت کے لیے کر سکتے ہیں۔
۱۰۔ اگر آپکو اپنے جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہوتا ہو تو اپنے دونوں ہاتھوں کو ایسے ملائیے جیسے دعا کے لیے ملاتےہیں اور منہ کے پاس لے کر آئیے، ستر مرتبہ پھر سورہ فاتحہ کی دوسری آیت ، الرحمن الرحیم، پڑھیے ایسے کے آپکا سانساپکے ہاتھوں سے ٹکڑائے، پھر ستر مرتبہ پڙھ کر ہاتھوں پر دم بھی کریں اور اُسکے بعد اپنے ہاتھوں کو درد والی جگہ پرپھیریں۔ یہ کام کئی مرتبہ کیا جا سکتا ہے۔ ایک وقت میں تین دم ہو سکتے ہیں۔ پھر تھوڑی دیر بعد دوبارہ تین دم کر لیں اوراسی طرح جیسے چاہیں جاری رکھیں۔
جاری ہے
صدق الله العلی العظیم
والله اعلی و اعلم۔
اللہ سبحان وتعالی آپ کے لیے ہمیشہ رحمت وبرکت عزت وسربلندی والے معاملات کرے۔ہمیشہ کی طرح بہترین عمل ۔انشاءاللہ ضرور کریں گے۔ابھی آپ یہ بتادیجیے یہ جو درود آپ نے بتایا ہے روزمرہ کی جو درود کی روٹین ہے جتنی بھی تسبیحات پڑھتی ہوں یہ والا درود پڑھ سکتے ہیں ہم لوگ ؟ جمعہ کے دن عصر سے مغرب کے درمیان آپ کے بتائے ہوئے دوسرے اعمال یامجیب کا عمل شمع کے ساتھ اور قسط دوم کے مطابق سورہ اخلاص کی تسبیح بھی کر رہی ہوں
جزاک اللہ
درود جیسے مرضی اور جب مرضی پڑھیں
پاؤں کے درد کے لیے بھی اسمائے الہی والا دم کیا جا سکتا ہے ؟ویسے آپ نے لکھاتو ہے جسم کے کسی بھی حصے پر درد ہو ۔ عموما پاؤں پر دم والا پانی نہیں ڈالاجاتا اس لیے پوچھ لینا بہتر سمجھا
جی ہو سکتا ہے دم جسم کے ہر حصے کے درد کے لیے۔ دم والا پانی جسم کے کسی بھی حصے پر ڈالا جا سکتا ہے اور جسم کا کوئی بھی حصہ دم والے پانی سے دھویا جا سکتا ہے ښرف پابندی اتنی ہے کہ ایسا باتھ روم میں نہ کیا جائے بلکہ بلکہ کسی کچی زمین یا گھاس والی جگہ کیا جائے۔
اس سوال سے مجھے یہ اندازہ بھی ہو رہا
کہ نقش والے پانی سے آپ شائد وضو نہیں کرتیں؟