اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان
بیس جولائی ۲۰۲۳ کو پہلی محرم ہو گی اور انیس اور بیس جولائی کی درمیانی رات پہلی محرم کی رات ہو گی۔ محرم کےمہینے میں کئی سالوں سے میں سورہ مزمل کی ریاضت کرواتا ہوں۔ پرانا سورہ مزمل اور ق کا مضمون بھی اٹیچ کر رہا ہوں۔اسکو بھی پڑھ لیجیے گا۔ لیکن عمل نیا والا ہی کیجیے گا جسکا ویب سائٹ کا لنک پوسٹ میں موجود ہو گا۔ عمل بھی ویبسائٹ پر ہو گا۔
آج رات سے یا کل رات سے یا جب بھی آپ شروع کرنا چاہیں، آپ نے اپنی مرضی کے وقت مقررہ پر سورہ مزمل کو بسم الله کےساتھ انیس مرتبہ انیس دن یا دس دن پڑھیے گا۔ ہر مرتبہ بسم الله پڑھنی ضروری ہے۔ اسکے بعد آپ نے ایک سو نوے مرتبہاسمائے الہی
یَا اَللّٰهُ یَا غَفُارُ یَا رَحیمُ کو پڑھا ہے۔ اور اُسکے بعد اوّل و آخر درود شریف کے مندرجہ ذیل دعا کو دس مرتبہ یا انیس مرتبہپڑھ لینا ہے۔ لیکن اگر تھک جائیں تو دعا کو بس تین مرتبہ ہی پڑھ لیجیے گا۔ آخر میں اللھم آمین ضرور کہیے گا تین مرتبہ۔باقی دن بھر میں جتنی بھی نمازیں پڑھیں، سب میں یہ دعا تین تین مرتبہ پڑھ لیجیے گا۔
اَللّٰھُمَّ یَا رَبَّ المَشرِقِ وَالمَغرِبِ اِفتَح لَنَا فَتحًا مُبِینًا وَاھدِنَا صِرَاطًا مُستَقِیمًا وَانصُرنَا نَصرًا عَزِیزًا وَاَتِمَّ
عَلَینَا نَعمَتَکَ وَاَنزِل فِی قُلُوبِنَا سَکِینَتَکَ وَانشُر عَلَینَا فَضلَکَ وَرَحمَتَکَ یَا غَفُورُ یَا رَحِیمُ۔
بس عمل مکمل ہوا۔ اب اگر کوئی اپنی مخصوص حاجت مانگنی ہو تو وہ بھی بے شک مانگ لیجیے گا۔ عمل دوبارہ سے سمجھلیجیے۔
۱۔ یا تو انیس دن کا عمل، روزانہ انیس مرتبہ سورہ مزمل، اسکے بعد ایک سو نوے مرتبہ اسمائے الہی اور پھر انیس مرتبہ دعایا دس مرتبہ یا تین مرتبہ۔
۲۔ یا انیس دن کا عمل، روزانہ دس مرتبہ سورہ مزمل، اُسکے بعد سو مرتبہ اسمائے الہی اور پھر دس مرتبہ دعا یا تین مرتبہ۔
۳۔ یا دس دن کا عمل، روزانہ انیس مرتبہ سورہ مزمل، اسکے بعد ایک سو نوے مرتبہ اسمائے الہی اور پھر انیس مرتبہ دعا یادس مرتبہ یا تین مرتبہ۔
۴۔ یا دس دن کا عمل، روزانہ دس مرتبہ سورہ مزمل، اسکے بعد ایک سو مرتبہ اسمائے الہی اور پھر دس مرتبہ دعا یا تینمرتبہ۔
لازمی بات ہے آپشن ایک سب سے طاقتور زکوۃ و عمل ہو گی اور آپشن چار سب سے کمزور۔ لیکن نہ کرنے سے کچھ کر لینابہتر ہوتا ہے۔ ویسے بھی عبادت و عمل کو کبھی حقیر نہیں جاننا چاہیے سو آپشن چار کو بھی ہلکا نہ لیجیے گا۔ قبول ہونے پرآئے تو کمزور ترین عبادت قبول و مقبول ہو جائے اور رد ہونے پر آئے تو طاقتور ترین عبادت بھی قبولیت کا درجہ نہ پا سکے انالله علی کل شئی قدیر۔
شمع اس عمل کی یہ ہو گی اور یہ اعداد کسی بھی رنگ کے پین یا مارکر سے بائیں بازو پر بھی لکھیے گا۔
41 022 788 420
اعداد اردو گنتی میں شمع اور بازو پر لکھے جائیں۔ اس شمع کو بنانے میں میرے دو گھنٹے لگے ہیں اور یہ سورہ مزمل کیشمع بڑی ہی کامل شمع ثابت ہو گی بفضل قھار۔ اور یہ مجھے کسی کامل سے نہیں ملی بلکہ خود ہی بنائی ہے۔
اس عمل سے نہ صرف سورہ مزمل کی زکوۃ ادا ہو جائے گی بلکہ یہ عمل دنیا جہان کی جمیع حاجات کے لیے بھی ہے۔ یہ عملفتوحات کے لیے، سیدھے راستے کے لیے، فتح و نصرت کے لیے، نعمتوں کے لیے، سکون قلب کے لیے اور الله رب القھار کے فضلاور رحمتوں کے لیے ہے۔ اس عمل سے ایسا اطمینان قلب نصیب ہوتا ہے کہ ایک مرتبہ تو بندہ حیران رہ جاتا ہے۔ عمل کے پہلےدن عبادت کا ثواب حضرت عمر رضی الله کو ہدیہ کر دیجیے گا۔ نویں اور دسویں محرم کو روزہ رکھ سکیں تو لازمی رکھیے گایا پھر دسویں یا گیارویں محرم کو۔ نویں اور دسویں محرم کو اپنے اُس دن کے عمل کا ثواب حضرت حسین رضی الله اور انکےتمام شہید ساتھیوں کو ہدیہ کر دیجیے گا۔
صدق الله العلی العظیم
والله اعلی و اعلم