اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ القاھر القھار
نو ستمبر ۲۰۲۵ کو ۹۹۹ کی طاقت ظہور پذیر ہو رہی ہے۔ دن بھی منگل کا ہے جو نو عدد سے مناسبت رکھتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ لوگ منگل کو فجر کی نماز کے بعد ایک نقش لکھ لیں۔ یہ نقش دراصل کلمہ طصظ (۹۹۹) + نو اسمائے حُسنیٰ کا ایک روحانی مرکب ہے۔
اس کے فوائد میں شامل ہیں: حفاظت، رزق، شفا، آسانی، دشمنوں پر غلبہ، روحانی بصیرت اور اللہ کی خاص رحمت۔
یہ نقش آپ نے نو ستمبر، منگل کے دن، فجر کی نماز کے بعد لکھ لینا ہے۔ نقش لکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے آپ لکھیں گے بسم اللہ القاہر القھار۔ اُسکے بعد نیچے کچھ جگہ چھوڑ کر آپ نقش کے خانے بنا لیں گے۔ (نقش کے خانے آپ پہلے سے ہلکی پینسل سے ڈرا کر سکتے ہیں، وقت مقررہ پر اُن لائنز کے اوپر بس اپنا پین پھیر لیں)۔ پھر نقش کے اوپر اور بسم اللہ سے نیچے لکھیں “رفیع الدرجات”۔ اب نقش پُر کرنا شروع کیجیے اور خانے کے حساب سے پُر کرتے چلے جائیں۔ یعنی پہلے خانے میں لکھیں “قٓ قٓ الوکیل”۔ دوسرے خانے میں لکھیں “قھار”۔ اسی طرح آگے۔ خانہ نمبر نہ لکھنا شروع کر دیجیے گا نقش میں۔ جب نقش کے سارے خانے لکھ لیں تو اُسکے بعد نقش کے دائیں طرف کلمہ طصظ لکھیے اور بائیں طرف بھی یہ کلمہ لکھ دیجیے۔ اب نقش کے اوپر تین مرتبہ صٓ لکھیں۔ پھر نقش کے بائیں طرف تین مرتبہ صٓ لکھیے۔ پھر نیچے تین مرتبہ صٓ لکھیے۔ پھر دائیں طرف دو مرتبہ صٓ لکھ کر آخر میں ط لکھ کر نقش مکمل کر دیجیے۔ اب آپ دعا ، اللھم والی، نو مرتبہ پڑھ کر اس نقش پر دم کیجیے اور اسکو موڑے بغیر کھلا ہی کسی پلاسٹک کور میں ڈال دیجیے۔ یہ نقش آپکے بہت کام ائے گا۔ اس نقش کی شروعات بھی قٓ سے ہوئی ہے اور اسکی اخیر بھی قٓ سے۔ اس نقش کو پوری طرح ق کے جہان نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اس نقش میں اور بھی کئی عددی مناسبتیں رکھی گئی ہیں جسکی وجہ سے یہ ایک نہایت طاقتور نقش ہے۔
نو ستمبر کو منگل کو فجر کے بعد لکھ لیجیے گا۔ ابھی بہت سے لوگ ریاضتوں میں مصروف ہیں۔ اس لیے ابھی مشورہ ہے کہ اس نقش کو بس بنا لیا جائے۔ اسکی ریاضت بعد میں بیان کر دونگا۔ یہ نقش آپکو تاحیات کام دے گا۔ اگر نو ستمبر ۲۰۲۵ کو نہ بنا سکیں تو اٹھارہ ستمبر یا پھر ستائیس ستمبر کو مریخ کی ساعت میں بنا لیں۔ جب بھی یہ نقش بنے گا مریخ کی ساعت ہونی چاہیے۔ منگل کو طلوع آفتاب سے ہی مریخ کی ساعت شروع ہو جاتی ہے۔ باقی دنوں میں آپکو خود ڈھونڈنی ہو گی۔ میں کسی کو نہ بتا سکوں گا نہ میرے پاس وقت ہے۔
اس نقش پر اگر آپ غور کریں تو اسمیں نو اسمائے الٰہی استعمال ہوئے ہیں اور کچھ کلمات مقطعات قرآنی بھی۔ ان نو اسمائے الٰہی اور اس کلمہ طصظ کی ایک باکمال اور مجرب ترین پرتاثیر دعا آپکی خدمت میں حاضر ہے۔ یہ علم آپکو میرے سوا دنیا میں کہیں نہ ملے گا۔ یہ نقش و دعا جو آپکو مفت دے رہا ہوں، لاکھوں روپوں میں دینے کے قابل ہے۔ یہ دعا روحانی دنیا سے ڈائریکٹ آئی اور بتائی گئی ہے۔ اس دعا کو حاصل کرنے کے دوران مجھ پر اتنا بوجھ پڑا تھا کہ دو دن بیمار رہا تھا۔
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ نُورِ النُّبُوَّةِ، وَعَلَى آلِهِ وَصَحْبِهِ أَجْمَعِينَ، وَأَسْأَلُكَ بِسِرِّ أَعْدَادِ تِسْعٍ وَكَلِمَةِ طَصَظْ،
وَبِأَسْمَائِكَ الْحُسْنَى التِّسْعَةِ: الوَكِيلُ، القَهَّارُ، الجَبَّارُ، الحَيُّ، القَاهِرُ، البَصِيرُ، المُؤْمِنُ، الرَّافِعُ، الرَّحِيمُ.
اِغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا، وَارْزُقْنَا مِنْ فَضْلِكَ، وَاهْدِنَا سُبُلَكَ، وَانْصُرْنَا عَلَى أَعْدَائِنَا، وَاكْفِنَا شُرُورَ أَنْفُسِنَا وَشُرُورَ
الْجِنِّ وَالإِنسِ وَالشَّيَاطِينِ وَالسَّاحِرِينَ، وَافْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ وَبَرَكَاتِكَ وَرِزْقِكَ وَشِفَائِكَ وَتَيْسِيرِ
الأُمُورِ وَزَوَالِ المَوَانِعِ، وَاجْعَلْنَا مِنْ أَوْلِيَائِكَ الْمُخْلَصِينَ، بِحَقِّ سِرِّ أَعْدَادِ تِسْعٍ وَكَلِمَةِ طَصَظْ، وَبِفَضْلِكَ
الْعَظِيمِ، يَا ذَا الْفَضْلِ الْعَظِيمِ يَا رَفِيعَ الدَّرَجَاتِ
اردو ترجمہ
اے اللہ! محمد ﷺ پر رحمت نازل فرما جو نبوت کا نور ہیں، اور ان کی آل اور تمام صحابہ پر۔
اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں عدد نو (۹) کے راز اور کلمہ طَصَظْ (۹۹۹) کے وسیلے سے، اور تیرے ان نَو خوبصورت ناموں کے وسیلے سے: الوكيل (کارساز)، القهّار (زبردست قابو پانے والا)، الجبّار (سب پر غالب فرمانروا)، الحيّ (ہمیشہ زندہ)، القاهر (غالب آنے والا)، البصير (سب کچھ دیکھنے والا)، المؤمن (امن دینے والا)، الرافع (بلند کرنے والا)، الرحيم (نہایت رحم فرمانے والا)۔
کہ ہمارے گناہوں کو معاف فرما، ہمیں اپنے فضل سے رزق عطا فرما، اپنی راہوں کی ہدایت عطا فرما، ہمارے دشمنوں پر ہماری مدد فرما، ہمیں ہمارے نفسوں کے شر سے اور جنّات، انسانوں، شیطانوں اور جادوگروں کے شر سے بچا۔ اور ہمارے لیے اپنی رحمت، برکت، رزق، شفا، کاموں میں آسانی اور رکاوٹوں کے دور ہونے کے دروازے کھول دے۔ اور ہمیں اپنے مخلص دوستوں اور ولیوں میں شامل فرما، عدد نو اور کلمہ طَصَظْ کے راز کے حق کے ساتھ، اور اپنے عظیم فضل کے صدقے سے، اے بڑے فضل والے، اے درجات کو بلند کرنے والے۔
اس دعا میں نو اسمائے الٰہی سے وسیلہ و مدد طلب کی گئی ہے۔ یہ وہی نو اسمائے الٰہی ہیں جو نقش میں استعمال ہوئے ہیں۔ ان اسمائے الٰہی کے فضائل کچھ یوں ہیں۔
1. الوَكِيلُ (کارساز، کفیل)
ہر معاملے میں اللہ پر توکل کی توفیق ملتی ہے۔ مشکلات اور معاملات اللہ کے سپرد کرنے سے دل کو سکون اور اطمینان نصیب ہوتا ہے۔
2. القَهَّارُ (زبردست قابو پانے والا)
باطنی اور ظاہری دشمنوں پر غلبہ ملتا ہے۔ نفسانی خواہشات اور شیطانی وساوس کو دبانے میں مدد دیتا ہے۔
3. الجَبَّارُ (سب پر غالب فرمانروا)
ٹوٹے دلوں کو جوڑنے اور بکھرے حالات کو سنوارنے کا سبب بنتا ہے۔ ظلم اور جبر کے مقابلے میں اللہ کی نصرت عطا کرتا ہے۔
4. الحَيُّ (ہمیشہ زندہ)
روحانی و جسمانی زندگی میں تازگی اور استقامت پیدا ہوتی ہے۔ مایوسی اور بے بسی دور ہو کر اللہ کی مدد کا یقین پیدا ہوتا ہے۔
5. القَاهِرُ (غالب آنے والا)
ظالم، جادوگر اور شریر قوتوں کے اثرات زائل کرنے میں اثر رکھتا ہے۔ مومن کو مضبوط اور دشمنوں کو کمزور کرتا ہے۔
6. البَصِيرُ (سب کچھ دیکھنے والا)
باطنی بصیرت اور حالات کی گہری سمجھ عطا کرتا ہے۔ حق و باطل کے درمیان فرق کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔
7. المُؤْمِنُ (امن دینے والا)
دل کو سکون، خوف سے نجات اور حفاظت عطا کرتا ہے۔ گھر، اہل و عیال اور مال و جان کے لیے امن و سلامتی کی دعا مستجاب ہوتی ہے۔
8. الرَّافِعُ (بلند کرنے والا)
عزت، رتبہ، مقام اور روحانی بلندی عطا کرتا ہے۔ مایوسی اور پستی سے نکال کر بلندی و کامیابی کی راہیں کھولتا ہے۔
9. الرَّحِيمُ (نہایت رحم فرمانے والا)
بندے پر اللہ کی خاص رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔ گناہوں کی معافی اور دنیا و آخرت میں آسانی عطا کرتا ہے۔
اس جامع دعا کے مجموعی فوائد کچھ یوں ہیں۔
گناہوں کی مغفرت اور دل کی پاکیزگی۔ رزق کی کشادگی اور تنگی کا دور ہونا۔ ہدایت اور صحیح راستوں پر استقامت۔ نصرت و غلبہ دشمنوں، شیاطین اور جادوگروں پر۔ حفاظت ہر طرح کے شر (نفس، جن، انس، شیاطین، ساحرین) سے۔ رحمت، برکت، رزق اور شفا کے دروازے کھلنا۔ روحانی بلندی اور اللہ کے خاص اولیاء میں شامل ہونا
یعنی یہ دعا محض الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ ان اسماء حسنیٰ کے اسرار و برکات کے ذریعے ایک جامع روحانی ڈھال بن جاتی ہے، جو بندے کے ظاہری اور باطنی حالات دونوں کو سنوار دیتی ہے۔ یہ دعا آپ کے لیے ان شاء اللہ ایک نورانی حصار، آسانیوں کا ذریعہ اور فضلِ الٰہی کا دروازہ بنے گی۔
کلمہ طصظ (ط + ص + ظ) ایک روحانی رمزی کلمہ ہے، جو اعداد کے اعتبار سے ۹۹۹ کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یہ کوئی عام کلمہ نہیں بلکہ “اَسرار الحروف” اور “علم الحروف و الاعداد” کے مطابق اس کے مخصوص عملیاتی (روحانی و باطنی) فوائد ہیں۔
میں آپ کو اس عدد ۹۹۹ یا کلمہ طصظ کے فوائد کو تین جہتوں میں سمجھاتا ہوں:
۱. روحانی و نورانی فوائد
نورانیت اور قلبی سکون: دل سے وسوسے اور اندیشے دور ہوتے ہیں۔ قربِ الٰہی: چونکہ یہ عدد “۹۹۹” کی طرف اشارہ کرتا ہے، یہ دراصل اسمائے حُسنیٰ کے کمال اور جامعیت کی رمز ہے۔
باطنی قوت: دل میں عزم اور ارادے کو مضبوط کرتا ہے۔
۲. حفاظتی فوائد
شرور سے حفاظت: خاص طور پر جنّات، شیاطین اور جادوگروں کے اثرات سے بچاؤ میں نفع بخش ہے۔
حصار: بار بار پڑھنے سے ایک روحانی حصار قائم ہوتا ہے جو نظرِ بد اور رکاوٹوں کو توڑ دیتا ہے۔ دشمنوں پر غلبہ: اگر اس کلمہ کو اسمائے قہار و جبار کے ساتھ پڑھا جائے تو دشمن کی شرارتیں باطل ہو جاتی ہیں۔
۳. دنیوی و عملی فوائد
رزق میں برکت: “وکیل، رحیم، رافع” جیسے اسماء کے ساتھ مل کر پڑھنے سے روزی میں وسعت اور برکت آتی ہے۔
تيسير الامور: مشکل کام آسان ہو جاتے ہیں اور رکاوٹیں دور ہو جاتی ہیں۔
شفا: اگر مریض کے قریب یا پانی پر پڑھ کر دیا جائے تو دل و دماغ کو سکون اور شفا ملتی ہے۔
بس یہ سمجھ لیجیے کہ کلمہ طصظ (۹۹۹) ایک جامع روحانی کلمہ ہے، جو حفاظت، رزق، تيسير الامور، شفا اور دشمنوں پر غلبہ کے لیے مؤثر سمجھا جاتا ہے۔ عددی طور پر چونکہ اعداد نو بنتے ہیں اسلیے اس کلمہ کا تعلق مریخ سے ہے۔ سو مریخ کی جو بھی منسوبات ہونگی، جو بھی خواص ہونگے، اُن کا حامل یہ کلمہ بھی ہو گا۔
گو اس وقت کے موضوع کا یہ حصہ نہیں لیکن ایک طریقۂ استعمال بتاتا ہوں۔
وُضو کے ساتھ، تنہائی میں بیٹھ کر نیت کریں۔ ایک مرتبہ یا نو مرتبہ اوپر والی دعا پڑھیں۔ ۹۹ مرتبہ “طصظ” پڑھیں، پھر اپنی حاجت بیان کریں۔ آخر میں پھر اوپر والی دعا پڑھ ایک مرتبہ یا نو مرتبہ پڑھ کر تین مرتبہ اللھم آمین کہہ دیجیے۔ ایک اور طریقہ یوں ہے کہ،
ایک مرتبہ یا تین مرتبہ اوپر والی دعا پڑھیں۔ پڑھیں۔ ۹۹ مرتبہ یہ ترکیب پڑھیں:
“طصظ، يَا وَكِيلُ، يَا قَهَّارُ، يَا جَبَّارُ، يَا حَيُّ، يَا قَاهِرُ، يَا بَصِيرُ، يَا مُؤْمِنُ، يَا رَافِعُ، يَا رَحِيمُ”
(یعنی کلمہ طصظ کے بعد نو اسماء الحسنیٰ بطور تسلسل پڑھیں)
اپنی حاجت کا دل میں تصور کریں (رزق، شفا، حفاظت یا آسانی)۔ پھر ایک مرتبہ یا نو مرتبہ اوپر والی دعا مکمل پڑھیے۔ آخر میں اللھم آمین تین بار کہہ دیجیے۔
فوائد اس وظیفے کے بیتحاشہ ہونگے، مثلاً،
حفاظت: جادو، حسد، شیاطین اور دشمنوں سے نجات۔ رزق: کشادگی، برکت اور وسائل میں اضافہ۔ تيسير الامور: مشکلات حل اور رکاوٹوں کا خاتمہ۔ شفا: بیماریوں سے نجات اور دل و دماغ کا سکون۔ روحانی ترقی: دل کی روشنی، بصیرت اور اللہ سے قرب۔
خاص حاجت کے لیے متواتر ۹ دن پڑھنا زیادہ مؤثر ہے۔
صدق اللہ العلی العظیم
واللہ اعلی و اعلم۔