اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان
إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا[1] وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا[2] وَقَالَ الْإِنْسَانُ مَا لَهَا[3] يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا[4] بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَى لَهَا[5] يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ[6] فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ[7] وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ[8]
جب زمین سخت ہلا دی جائے گی، اس کا سخت ہلایا جانا۔ [1] اور زمین اپنے بوجھ نکال باہر کرے گی ۔ [2] اور انسان کہے گا اسے کیا ہے؟ [3] اس دن وہ اپنی خبریں بیان کرے گی۔ [4] اس لیے کہ تیرے رب نے اسے وحی کی ہو گی۔ [5] اس دن لوگ الگ الگ ہو کر واپس لوٹیں گے، تاکہ انھیں ان کے اعمال دکھائے جائیں۔ [6] تو جو شخص ایک ذرہ برابر نیکی کرے گا اسے دیکھ لے گا۔ [7] اور جو شخص ایک ذرہ برابر برائی کرے گا اسے دیکھ لے گا ۔ [8
منگل ۸ نومبر، ۲۰۲۲ کو دوپہر ایک بج کر پانچ منٹ سے چاند گرہن کا دورانیہ شروع ہو گا اور شام چھ بج کر پچپن منٹ پر ختم ہو جائے گا۔ تقریباً پانچ گھنٹے پچاس منٹ کا گرہن ہو گا۔ یہ وقت پاکستان کے مطابق ہے۔ دوسرے ممالک کے لوگ دیکھ لیں کہ جب پاکستان میں گرہن کا وقت چل رہا ہو، تو اُس وقت انکے ہاں کیا وقت ہو گا۔ وہ انکا وقت عمل ہو گا۔
گرہن کو چونکہ ایک منحوس وقت سمجھا جاتا ہے اسلیے پوری دنیا کے جادوگر اسمیں اپنے عملیات کی تجدید بھی کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ لوگوں پر اُس جادو کو چلاتے بھی ہیں۔ گرہن کا وقت منحوس ہوتا ہے یا نہیں، یہ ایک الگ بحث ہے لیکن اس وقت کی ایک خاص تاثیر ایک خاص ہیبت کے ساتھ ہوتی ہے۔ لوگ عموماً اسمیں حروف صوامت کی زکوۃ ادا کرتے ہیں جو سوائے ضیائع اوقات اور کچھ نہیں۔ نہ ان سے بندش کے اعمال میں کوئی کامیابی ملتی ہے اور شائد ہی کسی کا کوئی عمل چلتا ہو۔ بہرحال بندش میں چونکہ ایک خاص مزہ ہے تو مزہ لینے میں کوئی حرج نہیں۔ اسم الہی المانع کا کوئی چھوٹا سا ذاکر بھی ان حروف سے لگائی گئی بندش کو ختم کر سکتا ہے۔
جو عمل میں کروانگا، یہ عمل نہ صرف یہ کہ آپکے اوپر ہوا ہوا جادو جادوگر کی طرف واپس پھیر دے گا بلکہ آپ پر لگائی گئی ہر طرح کی بندش لگانے والے کی طرف پلٹ جائے گی چاہے وہ کتنی بھی پرانی کیوں نہ ہو۔ اسکے علاوہ گرہن میں جو بھی عمل آپکے خلاف کیا جائے گا وہ ہمارے عمل کی برکت سے ایسا واپس پلٹے گا کہ جادوگر کو مزہ آ جائے گا ایک مرتبہ۔
گرہن شروع ہوتے ہی ظہر کی نماز ادا کیجیے۔ اسکے بعد موم بتی پر یہ اعداد کسی نوک دار چیز، کسی خالی پین یا بال پوانٹ سے کندہ کیجیے۔
١٣۵٤٤٩٦٠٨٦١٦٤٩٧٠
اس موم بتی پر نو مرتبہ سورہ زلزالہ پڑھ کر دم کیجیے گا اور موم بتی جلا دیجیے گا۔ اب یَاضَآرُ یَاقَابِضُ یَامُمِیࣿتُ کا ذکر کرنا ہے۔ اگر تعداد کے مطابق کرنا ہو تو تعداد ٩٦٣ ہو گی۔ اگر تعداد کے مطابق نہ پڑھ سکیں تو بس کھلا ورد رکھ لیں۔ واضح ہو کہ اگر موم بتی کے پاس پڑھنا چاہیں تو پڑھ لیجیے۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ موم بتی جلا کر آپ اپنے کام کیجیے اور بس کھلا ورد ان اسمائے الہی کا رکھیں۔ چونکہ گرہن کا دورانیہ لمبا ہے، اسلیے کوشش کیجیے کہ کم از کم تین موم بتیاں پہلے سے تیار کر لے رکھی ہوں اور ہر موم بتی پر نو مرتبہ سورہ شریف کا دم بھی کر رکھا ہو۔ جونہی ایک بجھے فورا دوسری موم بتی روشن کر دیں۔ جونہی دوسری بجھے فورا تیسری۔ یعنی ویسے تو ایک موم بتی سے ہی عمل ہو جائے گا لیکن اگر پورے گرہن کا دورانیہ آپکی موم بتی روشن رہے، چاہے ایک چاہے دو چاہے تین، تو جادوگر اور بندش لگانے والے کی تباہی پھر جائے گی اور یہی میں چاہتا ہوں۔
یہ سورہ شریف اور تین اسمائے الہی، ہر بندش چاہے وہ صوامت کی ہو یا کسی منتر مندرے کی، کو اڑا کر رکھ دیں گے اور نحس عملیات کرنے والوں کی اچھی خاصی بینڈ بجے گی۔ فی الحال اس عمل کی اجازت صرف اسی گرہن کے لیے ہے۔ اور میں چاہتا ہوں کہ آپ سب لوگ سورہ زلزالہ یاد بھی کر لیں اور اپنی نمازوں میں اس سورہ کو جاری کریں تاکہ آئندہ آسانی ہو۔ عمل کے بعد چینی یا چاولوں کا صدقہ کیا جائے اور ثواب سورہ شریف اور اسمائے الہی کے خدام جنات و موکلات کو ہدیہ کیا جائے۔
اگر آپ لمبا عرصہ کرنا چاہیں تو عمل کو نو دن ، گرہن کا دن ملا کر ، جاری رکھ لیجیے۔ نو دن بعد چاند گرہن کے علاوہ پھر صدقہ ادا کریں۔ ان نو دنوں ، ویسے تو گرہن کا عمل بھی کافی ہے، میں جادو ٹونے اور بندشوں کے پہاڑ بھی ہوئے تو واپس پلٹ جائیں گے۔ لیکن ان نو دنوں کے بعد پھر کوئی بندہ یہ عمل بغیر اجازت نہ کرے ورنہ نقصان اٹھائے گا۔
۲۔ جو بندہ یہ شمع وغیرہ کے اعمال نہ کر سکے وہ ظہر کی نماز کے بعد یَاقَابِضُ کو ۹۰۳ مرتبہ پڑھے اور اسکے بعد یَا اَرࣿحَمَ الرَّاحِمِیࣿن کو ۹۹۹ مرتبہ پڑھ لے اور اسکے بعد اپنی حاجات کی دعا کر لے۔ اس عمل کی برکت و وسیلے سے حاجات کے پورا ہونے کی سبیل تو بنے گی ہی بلکہ گرہن میں کسی طرف سے بھی ذاکر کے اوپر کیا گیا نحس عمل ضائع ہو جائے گا۔ گرہن کی نحوست کا بھی اگر اس ذاکر کے زائچے میں کوئی کردار ہوا تو وہ ختم ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ عمل صرف تب کیا جا سکتا ہے جب چاند یا سورج گرہن منگل کے دن ہوں۔ اس عمل کو بھی گرہن میں دو تین مرتبہ دھرایا جا سکتا ہے۔
۳۔ ایک نماز کا طریقہ ہے جو ویسے تو کسی بھی وقت پڑھی جا سکتی ہے لیکن اُس کے علاوہ کسی بھی سیارے کی نحس نظرات میں اگر پڑھ کر تحفظ کی دعا کی جائے تو اُس سیارے کی نحوست سے مکمل تحفظ حاصل ہوتا ہے۔ اگر آپکے زائچے میں کوئی منحوس نظر ہو یا کوئی سیارہ رجعت یا کسی بھی طرح کے نحس اثرات دے رہا ہو تو اُس سیارے کے منسوب دن میں یہ نماز ادا کر لی جائے۔ اسی طرح اگر کوئی نجومی آپکو کہے کہ فلاں دورانیہ آپکے لیے منحوس ہے تو اُس دورانیہ میں اس نماز کو پڑھ کر تحفظ اور نحوست سے بچاو کی دعا کریں اور بے فکر ہو جائیں۔ اسی طرح اگر زائچے میں چاند گرہن یا سورج گرہن کے نحس اثرات متوقع ہوں تو گرہن میں یہ نماز ادا کر لیجیے۔ کچھ لوگ سیارگان کی نحوست سے بہت خوفزدہ رہتے ہیں، اُنکے لیے یہ نماز کسی نعمت سے کم نہیں۔ یہ نماز سیارگان کی نحوست کے علاوہ کسی بھی شر سے محفوظ رہنے کے لیے بھی پڑھی جا سکتی ہے۔
طریقہ یہ ہے کہ دو رکعت نماز کی نیت کریں برائے رفع نحوست چاند گرہن یا جس بھی سیارے کی ہو۔ نماز شروع کیجیے اور پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد بسم الله الرحمن الرحیم پڑھ کر فلق و ناس دونوں بالکل اکھٹی پڑھیں کہ دونوں سورتوں کے بیچ میں بسم الله نہ پڑھی جائے۔ یعنی قل اعوذ برب الفلق سے شروع کر کے خاتمہ من الجنة والناس تک ہو۔ پھر پندرہ مرتبہ یہ پڑھیے استغفرالله ان الله غفور الرحیم (یہ سورہ مزمل کا آخیر ہے)۔ اب الله اکبر کہہ کر رکوع میں جائیے اور رکوع کی تسبیح کے بعد رکوع کی ہی حالت میں پندرہ مرتبہ یہ پڑھیے استغفرالله ان الله غفور الرحیم۔ پھر سمع الله لمن حمدہ پڑھ کر سیدھے کھڑے ہو جائیں اور پھر پندرہ مرتبہ استغفرالله ان الله غفور الرحیم پڑھیے۔ اب الله اکبر کہہ کر سجدے میں چلے جائیے اور سجدے کی تسبیح کے بعد پھر پندرہ مرتبہ استغفرالله ان الله غفور الرحیم پڑھیے۔ پھر الله اکبر کہہ کر جلسے کی حالت میں بیٹھیے اور پندرہ مرتبہ استغفرالله ان الله غفور الرحیم پڑھیے۔ پھر الله اکبر کہہ کر دوسرا سجدہ کریں اور سجدے کی تسبیح کے بعد پھر پندرہ مرتبہ استغفرالله ان الله غفور الرحیم پڑھیے۔ اب الله اکبر کہہ کر دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہو جائیں اور دوسری رکعت بھی بالکل پہلی رکعت کی طرح ادا کریں۔ ہر رکعت میں استغفرالله ان الله غفور الرحیم نوے مرتبہ دھرایا جائے گا۔
اس نماز کے ادا کرنے کے بعد دعا کے لیے ہاتھ اٹھائیے، پہلے درود شریف پڑھیے پھر فلق و ناس پڑھیے جیسے نماز میں پڑھی تھی کہ دونوں سورتوں کے درمیان بسم الله نہیں پڑھنی اور اسکے بعد اپنی حاجت کی دعا کیجیے اور دوبارہ درود پڑھ کر آمین کہہ دیجیے۔ یقین رکھیے یہ نماز ایک تحفہ ہے۔ اسکو ہر حاجت ہر شر میں پڑھا جا سکتا ہے۔ یہ نماز اپنے بچوں کو بھی سکھائیں۔ یہ نماز آپ میری کسی بھی شمع کے پاس بھی ادا کر سکتے ہیں۔
ہمیشہ کی طرح مجھے دغا دینے والوں اور میرے ساتھ جھوٹ بولنے والوں کو کسی عمل کی اجازت نہیں۔ باقی سب کو اجازت ہے۔
صدق الله العلی العظیم
وَاللّٰه اعلی و اعلم۔
Please follow and like us:
اسلام علیکم حضرت میں ذاھد احمد ، حضرت آپکا دیا ہوا عمل شروع کر دیا ھے کل سے۔ حضرت بہت شیاطین کل جلتے محسوس ہوے اور جسم ہلکا ہوگیا بیگم کی حالت بھی کافی ٹھیک ہوگی لیکن 9 گھنٹے گزرنے کے بعد جسم میں شدید سوی چبھی اور شدید لرائی شروع ہو گئی اور جسم بھاری ہوگئے ۔ حضرت ایسا ہی پچھلے عمل میں ہوا اور آپکے دیے ہر عمل کا پتا جادوگر کو معلوم ہوسکتا ہے اور عمل بے سود ہوسکتا ہے کیا کوئی ایسا عمل نہیں جس کا جادوگر کے پاس توڑ نہ ہو ۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا
حضرت یا صارف یا قابض یا ممیت کے دو عمل آپ نے پوسٹ کیے تھے ایک سورہ زلزلہ اور دوسرا سورہ رحمان کی آیت والا ۔ کیا دونوں عمل ساتھ کر سکتے ہیں ؟؟
یا ضار یا قابض یا ممیت والے
جی دونوں عمل اکھٹے ہو سکتے ہیں اور دونوں شمع اکھٹی جلائی جا سکتی ہیں
حضرت آپ سوچ نہیں سکتے جو ہماری حالت ہے