اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان۔
*جزوی چاند گرہن 5 مئی جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات کو ہو گا۔
چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 15 منٹ پر شروع، 10 بج کر 23 منٹ پر مکمل،
اختتام رات 12 بج کر 30 منٹ پر ہوگا، چاند گرہن کا کل دورانیہ 4 گھنٹے اور کچھ منٹ ہوگا،
پاکستان میں جزوی چاند گرہن نظر آئے گا۔
جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ اذکار القھار پیج پر ہم لوگ اسم الہی قھار کا ذکر کروا رہے ہیں اور تقریباً سو لوگوں نے اسمیںحصہ لیا ہے اور تعداد ورد قھار ساڑھے چودہ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ کروانی صرف نو لاکھ تھی لیکن ریسپانس کہیں بڑھکر آیا۔ عرض ہے کہ اس ورد کی وجہ سے ذاکرین قھار کی تمام مشکلات مجھ پر اور صاحب پیچ ازکار القھار پر آ گئی ہیں۔گھروں کی دیواروں میں دڑاڑیں پڑ گئی ہیں۔ آنے والے دنوں میں بارشوں کی وجہ سے ہماری چھتیں گر جائیں گی اور بیڈرومزمیں پانی آ جائے گا۔ تیراکی کے لیے نہر پر نہیں جانا پڑے گا بلکہ ہم گھروں پر ہی کر لیں گے۔ ہم سب کی شادیاں کینسل ہوجائیں گی۔ لڑکیاں ہمیں منہ لگانا چھوڑ دیں گی۔ ہمارے کاروبار تباہ ہو جائیں گے۔ نئے کپڑے خریدنے کے پیسے نہیں ہونگے،نئے کپڑے ادھار لے کر خرید بھی لیے تو پہلی دھلائی میں رنگ اُتر جائیں گے اور پرانے پھٹ جائیں گے۔ نہانے کے لیے صابنختم ہو جائے گا، بال دھونے کے لیے شیمپو اور شائد پینے کے لیے پانی بھی ختم ہو جائے۔ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے پہیےپنکچر ہو جائیں گے۔ ٹنڈ بھی شائد ہو جائے بال گرنے کی وجہ سے، کان بند ہو جائیں گے ویکس کی وجہ سے، ناک بند ہو جائےگا نزلے کی وجہ سے، بینائی کم ہو جائے گی موتیا کی وجہ سے، دانت پیلے ہو جائیں گے، قبض شدید ہو جائے گی۔ بس ابہمارے برے حال بانکے دیہاڑے میں کوئی کسر باقی نہ رہ جائے گی۔ آپ لوگ مندرجہ بالا لسٹ میں کسی آفت کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں جو مجھے بھول گئی ہو۔
اب اتنا کچھ ہمارے ساتھ ہو گا تو پھر ہم نے سوچا کہ عبرت ناک موت تو ہم مرنے والے ہی ہیں، ذکر جاری کیوں نہ رکھا جائے۔ان سو لوگوں کے لیے شمع بھی بنانی ہے جسکے لیے موکلات کی بھی ایک عظیم فوج چاہیے۔ تو اب میں نے فیصلہ کیا ہے ق کےتمام اسمائے الہی کا ذکر ہو گا اور ق کے تمام اسمائے الہی شمع میں شامل کیے جائیں گے اور ق کے پورے جہان سے جادو،جنات، شیاطین کے خلاف مدد لی جائے گی۔ سو اگلا اسم الہی قابض ہو گا۔ جسکے ورد کا طریقہ ازکار القھار پیج پر پوسٹکر دیا جائے گا۔ آپ سب شرکت کیجیے گا۔ کام چوروں کا نام شمع سے میں نکال دونگا۔ اس شمع میں میں اپنا نام بھی شاملکرونگا تاکہ جب بھی اپنے لیے جلاؤں تو سب کے لیے جل جائے۔ اور اسکے اعداد آپ لوگوں کو بھی دے دونگا کہ اگر آپ خودجلانا چاہیں تو لیکن اوپر والی آفات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلائیے گا۔
اسی مناسبت سے گرہن بھی آ گیا۔ جن بھی لوگوں نے ہمارے ساتھ قھار کا ذکر کیا ہے، ان سے عرض ہے کہ ایک تو قھار کاروزانہ ۳۰۶ مرتبہ ورد جاری رکھیں اور ایک چھوٹی سی زکوۃ اسمائے الہی ق کی اس چاند گرہن میں ادا کر لیں۔ تماماسمائے الہی ق صرف ۱۸۱ مرتبہ پڑھ لیں۔ ہر اسم کی تلاوت کے بعد اپنے اوپر اور پانی پر دم کر لیں۔ تلاوت کے بعد پانی پیلیجیے گا۔ اسمائے الہی ق جن سے میں فیض یاب ہوتا ہوں وہ بھی نو ہیں اور یہ ہیں۔
یَا قَوِیُّ
یَا قَادِرُ
یَا قَاھِرُ
یَا قَابِضُ
یَا قُدُّوࣿسُ
یَا قَرِیࣿبُ
یَا قَھَّارُ
یَا قَیُّوࣿمُ
یَا قَدِیࣿرُ
اس طرح سے تمام اسمائے ق کی روحانیت آپ سے مانوس ہو جائے گی اور جیسے جیسے آپ اسکے بعد ہمارے ساتھ فرداً فرداًتمام اسمائے الہی ق کے ذکر میں بھی شامل ہونگے تو ق کی طاقتیں آپکی طرف متوجہ ہونگی اور شمع میں مزید اثر پیدا ہوگا۔
اب جو اعمال لکھنے لگا ہوں یہ سب کر سکتے ہیں۔
۱۔ گرہن کے دوران اپنے بائیں بازو پر کسی بھی رنگ کےپین یا مارکر سے یہ طلسم ۵۹۰۳۶۶۷ لکھ کر اسم الہی یَاقَابِضُ کو۹۰۳ مرتبہ پڑھے اور اسکے بعد یَا زَکِیُّ کو ۱۳۶۹ مرتبہ پڑھ لے اور اسکے بعد اپنی حاجات کی دعا کر لے۔ مدت ہوئی یہ اعدادمجھے میرے ایک استاد نے دیے تھے اور کمال شفقت کامظاہرہ کرتے ہوئے آگے بھی دینے کی اجازت دی تھی۔ اس عمل کیبرکت و وسیلے سے حاجات کے پورا ہونے کی سبیل تو بنےگی ہی بلکہ گرہن میں کسی طرف سے بھی ذاکر کے اوپر کیا گیانحس عمل ضائع ہو جائے گا۔ گرہن کی نحوست کا بھی اگراس ذاکر کے زائچے میں کوئی کردار ہوا تو وہ ختم ہو جائے گی۔واضح رہے کہ یہ عمل صرف تب کیا جا سکتا ہے جب چاند یاسورج گرہن ہفتے کی رات یا ہفتے کے دن ہوں۔ اس عمل کو بھیگرہن میں دو تین مرتبہ دھرایا جا سکتا ہے۔ اگر شمع جلانا چاہیں تو انھی اعداد کی شمع بھی جلا لیجیے گا لیکن شمع کیکوئی پابندی نہیں۔ اس عمل کو اپ گرہن کے دوران دو یا تین مرتبہ دھرا بھی سکتے ہیں اگر چاہیں تو۔
۲۔ ایک نماز کا طریقہ ہے جو ویسے تو کسی بھی وقت پڑھی جا سکتی ہے لیکن اُس کے علاوہ کسی بھی سیارے کی نحسنظرات میں اگر پڑھ کر تحفظ کی دعا کی جائے تو اُس سیارے کی نحوست سے مکمل تحفظ حاصل ہوتا ہے۔ اگر آپکے زائچےمیںکوئی منحوس نظر ہو یا کوئی سیارہ رجعت یا کسی بھی طرح کے نحس اثرات دے رہا ہو تو اُس سیارے کے منسوب دن میں یہنماز ادا کر لی جائے۔ اسی طرح اگر کوئی نجومی آپکو کہے کہ فلاں دورانیہ آپکے لیے منحوس ہے تو اُس دورانیہ میں اسنمازکو پڑھ کر تحفظ اور نحوست سے بچاو کی دعا کریں اور بے فکر ہو جائیں۔ اسی طرح اگر زائچے میں چاند گرہن یا سورجگرہنکے نحس اثرات متوقع ہوں تو گرہن میں یہ نماز ادا کر لیجیے۔ کچھ لوگ سیارگان کی نحوست سے بہت خوفزدہ رہتے ہیں،اُنکےلیے یہ نماز کسی نعمت سے کم نہیں۔ یہ نماز سیارگان کی نحوست کے علاوہ کسی بھی شر سے محفوظ رہنے کے لیےبھیپڑھی جا سکتی ہے۔
طریقہ یہ ہے کہ دو رکعت نماز کی نیت کریں برائے رفع نحوست چاند گرہن یا جس بھی سیارے کی ہو۔ نماز شروع کیجیےاورپہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد بسم الله الرحمن الرحیم پڑھ کر فلق و ناس دونوں بالکل اکھٹی پڑھیں کہ دونوںسورتوںکے بیچ میں بسم الله نہ پڑھی جائے۔ یعنی قل اعوذ برب الفلق سے شروع کر کے خاتمہ من الجنة والناس تک ہو۔ پھرپندرہ مرتبہیہ پڑھیے واستغفرالله ان الله غفور الرحیم (یہ سورہ مزمل کا آخیر ہے)۔ اب الله اکبر کہہ کر رکوع میں جائیے اوررکوع کیتسبیح کے بعد رکوع کی ہی حالت میں پندرہ مرتبہ یہ پڑھیے واستغفرالله ان الله غفور الرحیم۔ پھر سمع الله لمن حمدہپڑھ کرسیدھے کھڑے ہو جائیں اور پھر پندرہ مرتبہ واستغفرالله ان الله غفور الرحیم پڑھیے۔ اب الله اکبر کہہ کر سجدے میں چلےجائیےاور سجدے کی تسبیح کے بعد پھر پندرہ مرتبہ واستغفرالله ان الله غفور الرحیم پڑھیے۔ پھر الله اکبر کہہ کر جلسے کیحالت میںبیٹھیے اور پندرہ مرتبہ واستغفرالله ان الله غفور الرحیم پڑھیے۔ پھر الله اکبر کہہ کر دوسرا سجدہ کریں اور سجدے کیتسبیحکے بعد پھر پندرہ مرتبہ واستغفرالله ان الله غفور الرحیم پڑھیے۔ اب الله اکبر کہہ کر دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہو جائیںاوردوسری رکعت بھی بالکل پہلی رکعت کی طرح ادا کریں۔ ہر رکعت میں واستغفرالله ان الله غفور الرحیم نوے مرتبہ دھرایاجائےگا۔
اس نماز کے ادا کرنے کے بعد دعا کے لیے ہاتھ اٹھائیے، پہلے درود شریف پڑھیے پھر فلق و ناس پڑھیے جیسے نماز میںپڑھیتھی کہ دونوں سورتوں کے درمیان بسم الله نہیں پڑھنی اور اسکے بعد اپنی حاجت کی دعا کیجیے اور دوبارہ درود پڑھ کرتینمرتبہ آمین کہہ دیجیے۔ یقین رکھیے یہ نماز ایک تحفہ ہے۔ اسکو ہر حاجت ہر شر میں پڑھا جا سکتا ہے۔ یہ نماز اپنے بچوںکوبھی سکھائیں۔ یہ نماز آپ میری کسی بھی شمع کے پاس بھی ادا کر سکتے ہیں۔
وَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ۔
چونکہ عوام الناس نے اس رمضان المبارک میں سورہ مزمل پر بہت توجہ کی ہے اسلیے مندرجہ بالا سورہ مزمل کی نماز کایہطریقہ بھی نعمت سے کم نہیں۔ اس نماز کو نماز برائے حاجت کے طور پر کسی بھی وقت ادا کر سکتے ہیں۔ ہمارے کچھسوکالڈ اہل علم حضرات ہر وقت استغفار پر زور دیتے نظر آتے ہیں کہ بندہ عبادت کوئی نہ کرے، اپنے آپکو ٹھیک کوئی نہ کرےاوربس استغفار کرتا رہے۔ جب کہ سنت رسول الله محمد کریم کے مطابق اگر ہر فرض نماز کے فرائض کے بعد اپ نے ایک مرتبہاونچی آوازمیں الله اکبر اور تین مرتبہ آہستہ سے استغفرالله کہہ دیا تو استغفار کی ضرورت پوری ہو جاتی ہے۔ مندرجہ بالانماز میں بھی کثیر تعداد میں استغفار قرآنی آیت کی طرز پر کی گئی ہے یعنی استغفار بھی ہو گئی اور تلاوت قرآن بھی۔ میرےنزدیک تواستغفار بس اتنی کافی ہے جتنی ہر نماز کے بعد رسول الله محمد کریم سے ثابت ہے، اگر دل سے کی گئی ہو تو، لیکناگر زیادہ کرنی ہےتو پھر قرآنی آیات جنمیں استغفار کا ذکر ہے، انکی تلاوت میرے نزدیک زیادہ افضل ہے۔ اس نماز کے بعداستغفار کے سوا سوالاکھ کے چلوں کی ضرورت نہیں رہتی۔
صدق الله العلی العظیم
والله اعلی و اعلم۔