spiritual revelations

۲

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان۔
‫وَ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ۠ ۧ‬
‫وَاِلٰهُكُمْ : اور معبود تمہارا اِلٰهٌ : معبود وَّاحِدٌ : ایک (یکتا) لَآ : نہیں اِلٰهَ : عبادت کے لائق اِلَّا ھُوَ : سوائے اس کے الرَّحْمٰنُ : نہایت مہربان الرَّحِيْمُ : رحم کرنے والا‬
‫اور (لوگو ! ) تمہارا معبود خدائے واحد ہے اس بڑے مہربان (اور) رحم والے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ ‬
‫سبب نزول اس آیت کا یہ ہے کہ بیشک کفار قریش ، نے کہا یا محمد ﷺ ہمارے لیے اپنے رب کا بیان فرمائیں ، پس اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اور سورة اخلاص نازل فرمائی ، سورة اخلاص میں احد کی وضاحت فرما رہے ہیں کہ واحد وہ ہے جس کی کوئی نظیر نہیں اور نہ کوئی اس کا شریک ۔ ‬
‫ حضرت اسماء بنت یزید ؓ فرماتی ہیں کہ میں نے حضور اقدس ﷺ سے سنا آپ نے فرمایا ان دو آیات میں اللہ تعالیٰ کا اسم اعظم ہے ۔ ‬
‫(1) (آیت)” والھکم الہ واحد لا الہ الا ھو الرحمن الرحیم “۔ ‬
‫(2) (آیت)” اللہ لا الہ ھو الحی القیوم “ ‬
‫اس مرتبہ مندرجہ بالا آیت پاک کا ایک عمل پیش خدمت ہے جو مجھے روحانی خدمات کے سلسلے میں ملا تھا۔ یہ زکوۃ کا بھی عمل ہے۔ اس سے بالخصوص وہ لوگ فائدہ اٹھائیں گے جنہوں نے ابھی حال ہی میں مجھ سے لوح شمس منگوائی ہے۔ انکے لیے یہ عمل اور شمع اکثیر کا درجہ رکھتی ہے۔ لوح شمس کے ساتھ اس ریاضت کے اثرات ڈبل ہو جاتے ہیں۔ باقی بالعموم ہر بندہ یہ ریاضت کر سکتا ہے۔ پابندی کسی پر نہیں۔ میں چاہتا ہوں سب لوگ اس عمل کو کریں اور فائدہ اٹھائیں۔ ‬
‫اس آیت میں تسخیر و ہیبت بے انتہا ہے۔ اسکے ذاکر سے مخلوقات ڈرتی ہیں۔ جنات بھی خوف کھاتے ہیں۔ ہر بندے کو اس آیت کا ذکر کرنا چاہیے۔ میرے ایک اُستاد نے اس آیت سے جنات تسخیر کر رکھے تھے۔ اُن جنات کی ہیبت بھی عجیب طرح کی تھی۔ وہ جنات جہاں بھی جاتے تھے باقی جنات کی دوڑیں لگ جاتی تھی۔ کسی کام میں بھی اس بندے کو کبھی ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑا۔ اس آیت سے وابستہ ملائکہ بھی نہایت ہیبت ناک اور جلالی ہیں۔ ذاکر کے ذکر سے خوش ہو کر کبھی کبھار سامنے آتے ہیں تو بندہ اُنکا سائز دیکھ کر ہی پریشان ہو جاتا ہے لیکن ذاکر کو کبھی نہیں ڈراتے بلکہ محبت کرتے ہیں۔ یہ الگ بات ہے ذاکر ہی پھسڈی ہو۔ ایک مرتبہ میں اپنے استاد کے ساتھ جانور عید پر خریدنے گیا۔ ایک بہت بڑا کٹا کہیں بپھر گیا، لوگ ادھر اُدھر بھاگے جان بچا کر، اب میں دیکھ رہا ہوں کٹا دور سے سیدھا ہماری طرف آ رہا ہے۔ ایک مرتبہ تو اوپر کا سانس اوپر اور نیچے کا نیچے ہی رہ گیا، استاد کی طرف دیکھا تو وہ ایسے مطمئن کہ جیسے کٹا نہیں کوئی بکری آ رہی ہو۔ دماغ نے کہا بیٹا بھاگ اور دل نے کہا بیٺا اس مرتبہ سن لے دماغ کی بات۔ میں نے استاد جی سے جلدی سے کہا، استاد جی! نسن دا کوئی پلان نہیں۔ آگے سے استاد جی نے فرمایا! کھلو جا بیغرتا، نسیا نا تے میرے نالوں برا کوئی نہیں ہووے گا۔ ‬
‫میں نے بھی سوچا کہ چلو بیٹا مرنا ہی ہے کتے کی موت تو استاد کو تو بچا لو سو میں استاد کے آگے آ گیا اور جونہی آگے آیا استاد نے مجھے بازو سے پکڑ کر اپنے پیچھے کر لیا اور کہا! زیادہ ہیرو نہ بن۔ یہاں تیرے کڑاٹے کم نئیں آنے۔ اب ایک عجیب بات ہوئی کہ استاد کے پاس کٹا آ کر رک گیا، پھر تھوڑا اور پاس آیا اور اپنی لمبی سے زبان نکال کر استاد کی قمیض چاٹنے لگا جیسے کوئی کتا ہو۔ استاد نے آرام سے اسکی رسی پکڑی اور پاس کھمبے کے ساتھ باندھ دیا اور دو تین پوری زور دار دھاپیاں کٹے کو دیں اور کہا، شاباش پترا شاباش پترا۔ اب سب استاد کی شکل دیکھیں میرے سمیت۔ استاد نے میری طرف دیکھ کر کہا ہاں جی موتر قائم اے۔ میں نے کہا جی بس جان نکلتے نکلتے میری رہ گئی، موتر نہیں نکلا، مثانہ میرا ٹھیک ہے۔ ‬
‫صرف میری یہ حرکت کہ میں استاد کے آگے آ گیا، کی وجہ سے اس استاد نے مجھے اس آیت کے بہت سے اعمال دیے اور ساتھ کسی کی زیارت بھی کروائی۔ اور دعا بھی بے انتہا دی۔ اب آجکل کچھ لوگ مجھے آئینہ دکھانا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے گزارش ہے کہ مجھے آئینہ دکھانا آپکے بس کی بات نہیں۔ روحانیت اور چرب زبانی میں بڑا فرق ہے اور گو کہ یہ فرق لوگوں کو پتا چلتا جا رہا ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب حقیقت پوری طرح کھل ہی جائے گی۔ اسلیے مزید گزارش ہے کہ جب ذکر سے روکنے والے لوگ، ذکر پر لگانے والے لوگوں کو آئینہ دکھانے کی باتیں کریں تو ایسے لوگوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔ لیکن مجھے ماتم کی بجائے ہنسی آتی ہے۔ تیسری گزارش ہے کہ ظرف تو جتنا آپکا تھا وہ میں بشمول کئی لوگوں کے دیکھ چکا ہوں، بہتری اسمیں ہے کہ اس سے پہلے کہ عوام آپکو آئینہ دکھائے، اپنا قبلہ درست کر لیجیے اور اپنے ساتھ موجود کھوتوں کا بھی کیونکہ ان کھوتوں کے مشورے ایک دن آپکے شدید زوال کا باعث بنیں گے۔ میرے ساتھ موجود میرے اساتذہ کی دعائیں اور ذکر الله عزوجل کی وجہ سے آپکی مجھے آئینہ دکھانے کی کاوشیں ناکام و نامراد ہی ہونگی بفضل قھار۔ ‬
‫۱۔ اب آتے ہیں عمل کی طرف۔ آیت والھکم اله واحد لا اله الا ھو الرحمن الرحیم۔ کو اتوار کی رات، اسلامی طریقہ کار کے مطابق ہفتہ کے دن مغرب کی نماز سے اتوار کی رات شروع ہو جائے گی، کو اعداد بازو پر لکھ کر اور شمع پر لکھ کر شمع جلا کر آیت کو ۱۱۱ مرتبہ پڑھا جائے گا۔ طریقہ یہ ہو گا۔ ‬
‫ایک مرتبہ آیت پھر پوری سورہ فلق اور سورہ ناس بغیر بسم الله کے اکھٹے پڑھی جائیں گی۔ فلق و ناس کے بیچ میں بھی بسم الله نہیں پڑھنی۔ پھر دس مرتبہ آیت پڑھنی ہے اور اُسکے بعد ایک مرتبہ فلق و ناس۔ پھر سو مرتبہ آیت پڑھنی ہے اور آخر میں ایک مرتبہ فلق و ناس۔ ‬
‫یہ عمل اتوار کو فجر کے بعد بھی یا بمجبوری دن میں کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ ‬
‫۲۔ پیر کی رات یعنی وہ رات جو اتوار کی مغرب سے شروع ہو گی، آیت پاک کو ۲۲۲ مرتبہ پڑھنا ہے۔ پہلے ۲ مرتبہ آیت پھر ایک مرتبہ فلق و ناس۔ پھر ۲۰ مرتبہ آیت اور ایک مرتبہ فلق و ناس اکھٹے۔ پھر ۲۰۰ مرتبہ آیت اور آخر میں ایک مرتبہ فلق و ناس اکھٹے۔ پہلے دن کی طرح یہ عمل بھی پیر کی صبح کیا جا سکتا ہے۔ یعنی اگر رات کو نہ کر سکیں تو دن کو کر لیں۔ ‬
‫۳۔ منگل کی رات آیت پاک کو ۹۹۹ مرتبہ پڑھا جائے گا۔ پہلے نو مرتبہ آیت اور پھر ایک مرتبہ فلق و ناس اکھٹے۔ پھر ۹۰ مرتبہ آیت اور اسکے بعد فلق و ناس اکھٹے۔ پھر ۹۰۰ مرتبہ آیت اور آخر میں ایک مرتبہ فلق و ناس اکھٹے۔‬
‫۴۔ بدھ کی رات آیت پاک کو ۵۵۵ مرتبہ پڑھا جائے گا۔ پہلے ۵ مرتبہ آیت اور پھر فلق و ناس۔ پھر ۵۰ مرتبہ آیت اور ایک مرتبہ فلق و ناس اکھٹے۔ پھر ۵۰۰ مرتبہ آیت اور آخر میں ایک مرتبہ فلق و ناس اکھٹے۔ ‬
‫۵۔ جمعرات کی رات آیت پاک کو ۳۳۳ مرتبہ پڑھا جائے گا۔ پہلے ۳ مرتبہ آیت اور پھر فلق و ناس۔ پھر ۳۰ مرتبہ آیت اور فلق و ناس۔ پھر ۳۰۰ مرتبہ آیت اور آخر میں فلق و ناس اکھٹے۔ ‬
‫۶۔ جمعہ کی رات آیت پاک کو ٦٦٦ مرتبہ پڑھا جائے گا۔ پہلے چھ مرتبہ آیت اور فلق و ناس۔ پھر ساٹھ مرتبہ آیت اور فلق و ناس۔ پھر چھ سو مرتبہ آیت اور آخر میں فلق و ناس اکھٹے۔ ‬
‫۷۔ ہفتہ کی رات آیت پاک کو ۸۸۸ مرتبہ پڑھا جائے گا۔ پہلے اٹھ مرتبہ آیت کے بعد فلق و ناس۔ پھر ۸۰ مرتبہ آیت کے بعد فلق و ناس اور پھر ۸۰۰ مرتبہ آیت کے بعد فلق و ناس۔ ‬
‫۸۔ اب دوبارہ اتوار آ جائے گا۔ اس اتوار کو 444 مرتبہ آیت پڑھی جائے گی۔ پہلے چار مرتبہ آیت کے بعد فلق و ناس۔ پھر چالیس مرتبہ آیت کے بعد فلق و ناس۔ پھر چارسو مرتبہ آیت کے بعد فلق و ناس۔ ‬
‫۹۔ پیر کو 777 مرتبہ آیت پڑھی جائے گی۔ پہلے سات مرتبہ آیت کے بعد فلق و ناس۔ پھر ستر مرتبہ آیت کے بعد فلق و ناس۔ پھر سات سو مرتبہ آیت کے بعد فلق و ناس۔ ‬
‫عمل کے نو دن مکمل ہو گئے اور آپ لوگ اس آیت کے عامل بن گئے۔ آخری دن ساتوں سیارگان کی ایک ایک چیز لے کر اسپر اسمائے الہی سواقط فاتحہ پڑھ کر صدقہ آیت پاک کا ادا کر دیجیے۔ اس عمل کی مختلف زکوۃ کے طریقے میں آنے والے گرہن میں بھی لکھونگا۔ ہر روز کے عمل کے بعد آپ لوگ اپنے لیے جو چاہے دعائیں کر سکتے ہیں۔ نو دن کے عمل کے بعد جب بھی آپکو کوئی مشکل پیش آئے تو نو دن کا ایک عمل آیت پاک کا اسی طرح کر لیجیے اور پڑھائی کی تعداد ہر روز 369 رکھیے۔ شمع بھی جلائیے۔ ان شاالله مشکل سے رہائی کے اسباب پیدا ہو جائیں گے۔ مداومت کے طور پر ہر روز آیت پاک کو انیس مرتبہ یا سو مرتبہ پڑھ لیں۔ ‬
‫اس زکوۃ کے بعد سیارگان کی نحوست عامل پر اثر انداز نہیں ہوتی۔ کوشش کیجیے کہ ہر روز عمل کی تعداد میں آپکو قطعا غلطی نہ لگے۔ لیکن اگر اب لگ جائے تو پھر کیا ہو سکتا ہے۔ یہ نہ سوچیں کہ آپکا عمل ہی تعداد کی غلطی کی وجہ سے نہیں ہوا کیونکہ ذکر کی برکات تو آپکو حاصل ہونگی ہی۔ بس اتنا ہو گا کہ عدد کی برکات سے آپ محروم رہ جائیں گے لیکن رجعت جیسی فضول سوچیں دماغ سے نکال دیجیے اور نہ ہی شمع سے کوئی چڑیل نکل کر آپکو کھینچ کر شمع کے اندر لے جائے گی۔ اگر کوئی چڑیل نکل بھی آئے تو اسکو میرا پریم پتر دے دیں کہ میں دل و جان سے اُسکا انتظار کر رہا ہوں۔ ‬
‫شمع اور بازو پر لکھنے والے اعداد یہ ہیں۔ ‬
‫۳۱۸۹۹۱۸۷۸۰۰‬
‫ایک انک پین میں فوڈ کلر بھر کر یہی اعداد ایک سفید کاغذ پر لکھیے۔ تین سے شروع اور صفر پر ختم۔ اعداد کے نیچے پوری فلق و ناس لکھ دیجیے۔ ایسے تین حجاب تیار کیجیے۔ ایک گلے میں ڈال لیجیے، ایک عرق گلاب میں حل کر کے روزانہ صبح رات اُسکا سپرے اپنے منہ پر کیجیے اور ایک حجاب کم از کم نو لیٹر کی پانی کی بوتل میں حل کیجیے اور روزانہ تین لیٹر پانی پیجیے۔ تین دن بعد نیا حجاب پینے کے لیے لکھ لیجیے۔ گلے والا حجاب اگر کوئی گلے میں نہ پہن سکے تو بوقت عمل کم از کم اپنی ٹوپی یا اپنے ڈوپٹے میں سر پر رکھ لے۔ عمل کے بعد اپنے موبائل کے بیک کور میں رکھ لیں۔ ‬
‫جنکے پاس لوح شمس موجود ہے وہ گلے والا طلسم بے شک تیار نہ کریں۔ انکو ضرورت نہیں۔ انکے پاس لوح کی شکل میں ایک اعلی نسبت پہلے سے موجود ہے۔ جن لوگوں نے لوح شمس مجھ سے بنوائی ہے وہ لوگ اس اوپر والی ریاضت کو چاہیں تو کر سکتے ہیں اور انکے لیے ایک سپیشل ریاضت چاند کی تیرہ چودہ پندرہ کو بھی میں کرواونگا۔ ‬
‫جب ہر روز کا عمل مکمل ہو جایا کرے تو اُسکے بعد ایسے دعا کیا کیجیے۔ ‬
‫اوّل و آخر درود پاک ، درمیان میں پہلے یہ دعا نو مرتبہ یا تین مرتبہ‬
‫اَللّٰھُمَّ یَا اِلٰهُ یَا وَاحِدُ یا رَحࣿمَانُ یا رَحِیࣿمُ اِنَّا نَسࣿئَلُکَ مِنࣿ فَضࣿلِکَ وَ رَحّمَتِکَ‬
‫پھر اپنی حاجت کے لیے دعا کر لیجیے جو چاہیں۔ اور ہاں گو کہ بارش کے عمل سے بارش ہوئی تو ہے لیکن ابھی مزیدار بارش نہیں ہوئی۔ اسلیے اپنی حاجات کے ساتھ ساتھ نو دن بارش کی دعا ضرور مانگیے گا۔ ‬
‫یہ عمل کسی بھی اتوار سے شروع کیا جا سکتا ہے۔ جس بندے کی دنیا میں عزت کم ہو اسکو یہ عمل ضرور کرنا چاہیے اور لوح شمس اپنے پاس رکھنی چاہیے۔ اس عمل کے کرنے اور پھر اسکی مداومت کرنے سے ذاکر کی عزت لوگوں کے دل میں بڑھتی ہے اور لوگ کچھ عرصہ بعد ذاکر سے مرعوب ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ ذاکر انسان کا بچہ ہو تو اس آیت سے حاصل شدہ تسخیر حیرت انگیز ہوتی ہے۔ اور تسخیر صرف ظاہری دنیا نہیں بلکہ روحانی دنیا پر بھی پوری طرح اثر انداز ہوتی ہے۔ ‬
‫صدق الله العلی العظیم‬
‫وَاللّٰه اعلی و اعلم‬
Please follow and like us:
fb-share-icon

Leave a Comment