اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ القاھر القھار
شعبان کا مہینہ ہے اور یہ عمل اگر شعبان میں نو دن یا اٹھارہ دن کر لیا جائے تو رزق میں برکت حاصل ہوتی ہے۔ اب سمجھیے کہ رزق کیا چیز ہے؟
اگر منشاء سوال رزق كے بارے میں معلوم كرنا ہے تو لغت میں رزق ہر اس چیز كو كہتے ہیں جس سے نفع (فائدہ) اٹھایا جائے، اور اصلاح شرع میں رزق اس چیز كا نام ہے جو اللہ تعالی كی طرف سے كسی جاندار كو نفع اٹھانے كے لیے مہیا كی جاتی ہے۔ پس پہننا، كھانا، سونا، چلنا، پھرنا، بیوی بچے، عزیز و اقارب، سواری، صحت وغیرہ تمام چیزیں ازقبیل رزق ہیں۔
رزق کی ایک تعریف یہ بھی ہے،
الرزق حقيقته ما يتغذي به الحي ويكون فيه بقاء روحه ونماء جسمه”
رزق ہر اس چیز کو کہتے ہیں جو کسی جاندار کی غذا بنے اور اس میں اس کی روح کی بقا اور جسم کی نشوونما ہو۔
قرآن مجیدمیں ارشاد خداوندی ہے:
﴿قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ وَيَقْدِرُ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ۔ سورة السباء
اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان سے کہو میرا رب جسے چاہتا ہے کشادہ رزق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تُلا عطا کرتا ہے مگر اکثر لوگ اس کی حقیقت نہیں جانتے۔
سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمة اللہ علیہ اس آیت کریمہ کی تفسیر و توضیح کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
“دنیا میں رزق کی تقسیم کا انتظام جس حکمت و مصلحت پر مبنی ہے اس کو یہ لوگ نہیں سمجھتے اور اس غلط فہمی میں پڑ جاتے ہیں کہ جسے اللہ کشادہ رزق دے رہا ہے، وہ اس کا محبوب ہے اور جسے تنگی کے ساتھ دے رہا ہے، وہ اس کے غضب میں مبتلا ہےحالانکہ اگر کوئی شخص ذرا آنکھیں کھول کر دیکھے تو اسے نظر آ سکتا ہے کہ بسا اوقات بڑے ناپاک اور گھناؤنے کردار کے لوگ نہایت خوشحال ہوتے ہیں اور بہت سے نیک اور شریف انسان جن کے کردار کی خوبی کا ہر شخص معترف ہوتا ہے تنگ دستی میں مبتلا پائے جاتے ہیں۔ اب آخر کون صاحبِ عقل یہ کہہ سکتا ہے کہ اللہ کو یہ پاکیزہ اخلاق کے لوگ ناپسند ہیں اور وہ شریر خبیث لوگ ہی اسے بھلے لگتے ہیں”
بہرحال ہمیں رزق اور مال کے لیے کوشش بھی کرنی چاہیے اور اس سلسلے میں اعمال و وظائف کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں بلکہ عین ثواب ہے۔ رزق اللہ تعالیٰ کی عطا ہے، ذلک فضل اللہ یوتیہ من یشاء ۔ اس کے لیے حلال طریقہ اختیار کرنا نہ صرف دنیاوی کامیابی کا ذریعہ ہے بلکہ آخرت میں بھی کامیابی کا سبب ہے۔ اور عمل، نقش، طلسم، شمع بھی رزق کے حصول کے لیے ایک جائز کوشش ہے جو ہر بندہ کر سکتا ہے اور اسمیں کوئی حرج نہیں۔
رسول اﷲ محمد کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے پاکیزہ کمائی کھائی اور سنّت کے مطابق کام کیا اور لوگوں کو اپنی ایذا رسانی سے امن میں رکھا وہ جنّت میں داخل ہو گا۔” (ترمذی)۔
اجکا عمل پاکیزہ رزق کی طلب اور اس سلسلے میں رکاوٹوں کو ختم کرنے کی ایک حلال کوشش ہے۔ اگر ہم آنے والے شعبان کے دنوں میں یہ نو روزہ یا اٹھارہ روزہ عمل کر لیں تو اُمید ہے کہ ثواب کے ساتھ ساتھ پاکیزہ رزق کے وسائل بھی پیدا ہونگے اور یہی ہمارا مقصد ہے۔
عمل کچھ یوں ہے کہ شمع پر کسی نوک دار چیز سے اعداد لکھیے آگ والے حصے سے شروع کر کے نیچے کی طرف۔ اعداد یہ ہیں۔
3170313020817
تین سے لکھنا شروع کریں گے۔ شمع جلا کر یہ پہلے یہ درود پاک نو مرتبہ پڑھیے۔
اَللّٰھُمَّ یَاوَاسِعُ صَلّ ِ عَلَی مُحَمَّدٍ وَّ عَلَی آلِ مُحَمَّدࣿ بِفَضࣿلِکَ الࣿوَاسِعِ فَاِنَّکَ ذُوالࣿفَضࣿلِ الࣿعَظِیࣿم۔
اُسکے بعد یہ دعا پینتالیس بار یا ۹۹ مرتبہ پڑھیں۔
اَللّٰھُمَّ الرّزُقࣿنِیࣿ وَھَبࣿ لِیࣿ مَالًا کَثِیࣿرًا وَنِعࣿمَةً وَرِزࣿقًا وَعِزًّا بِفَضࣿلِکَ
الࣿوَاسِعِ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنࣿتَ الࣿفَتَّاحُ الرَّزَّاقُ الࣿوَاسِعُ
اب پھر درود اوپر والا نو مرتبہ پڑھیں، اللھم آمین اور عمل مکمل۔ یہ ہو گیا ایک طریقہ۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پہلے اوپر والا درود نو مرتبہ پڑھیے، پھر دعا نو مرتبہ پڑھیے۔ اب اسمائے الٰہی یَافَتَّاحُ یَارَزَّاقُ یَاوَاسِعُ کو 666 مرتبہ پڑھیے، پھر دعا کو نو مرتبہ پڑھیے اور درود نو مرتبہ پڑھ کر اللھم آمین اور عمل ختم کر دیجیے۔
تیسرا طریقہ اگر آپ درود پاک کی ریاضت کرنا چاہیں اس عمل میں اسما کے ساتھ ساتھ تو پہلے چھتیس مرتبہ درود پاک پڑھیں، پھر نو مرتبہ دعا پڑھیں، پھر ۳۳۳ مرتبہ یا ٦٦٦ مرتبہ تینوں اسمائے الٰہی، پھر نو مرتبہ دعا پھر چھتیس مرتبہ درود پاک پڑھ کر اللھم آمین۔
پہلا طریقہ پندرہ منٹ کا ہے، اور دوسرا طریقہ آدھے گھنٹے چالیس منٹ کا اور تیسرا طریقہ بھی تقریباً آدھے گھنٹے کا۔ اپنی برداشت کے مطابق طریقہ انتخاب کیجیے گا۔ عمل کے دوران تین کلو یا چھ کلو یا نو کلو چینی اپنے پاس رکھ لیجیے گا۔ ہر روز عمل کے خاتمہ پر اُس چینی پر دم کریں اور روزانہ اُسمیں سے ایک یا تین مٹھی چیونٹیوں کو ڈال دیں۔ نو دن یا اٹھارہ دن کے بعد جو چینی بچے وہ آپ گھر کے استعمال میں لے آئیں۔ واضح رہے کہ عمل کے دوران بھی آپ اُس چینی کو اپنے لیے یا گھر والوں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں اگر کرنا چاہیں تو۔ یہ آپکی مرضی ہے۔ یہ دم والی چینی ہر مہینے نو دن کے عمل سے بنائی جا سکتی ہے اور اسکے بڑے فوائد ہیں۔
اس عمل کے موکل مکمل سفید رنگ کے ہیں اور ذاکر کے گرد گھیرا ڈال کر بیٹھتے ہیں۔ سو اگر آپکو اپنے اردگرد دائرے کی صورت میں کچھ محسوس ہو تو اٹھ کر بھاگنا نہیں بلکہ اطمینان سے ذکر مکمل کرنا ہے۔ یہ جناتی شمع نہیں۔ جنات پھر کبھی کبھار شرارت کر جاتے ہیں لیکن موکلات نہیں کرتے۔ یہ شمع رزق اور محبت کے معاملات میں بہت اچھی ہے۔ اس شمع میں خاصی تسخیر ہے۔ اسکے موکلات کے ہاتھوں میں تھال ہوتے ہیں جنمیں کوئی کھانے پینے کی چیز ہوتی ہے جو واضح نہیں ہو سکی۔ اس شمع کا احساس بڑا لطیف ہوتا ہے۔ اصولا اسکے جلتے ہوئے آپکو سکون محسوس ہونا چاہیے۔ اسکے موکلات پھولوں کی خوشبو سے مہکتے ہیں۔ ان موکلات کی فوج بہت بڑی ہے اور اس ذکر سے فتوحات اور رزق میں وسعت ہوتی ہے۔ اس شمع کے موکل بہت ہی خوش تھے، نہ جانے کیوں خوش تھے لیکن اُنکے خوش ہونے سے ذاکر بھی خوش ہوتا ہے۔
ہمارے اس عمل کے دوران اسم الٰہی واسعُ کے ایک مؤکل حاضر ہو گئے۔ اب یہ کیوں ہوا مجھے پتہ نہیں کیونکہ میں نے تو عمل یافتاحُ یارزاقُ کا بنایا تھا۔ شائد عمل کے درود کی وجہ سے ہوا۔ پھر اِنھی موکل کے کہنے پر میں نے اسم الہی یاواسعُ بھی عمل میں شامل کر لیا۔ یہ موکل زیادہ تر مدینے میں ہوتے ہیں اور کافی اونچا قد تھا اُن کا۔ عربی لباس پہنتے ہیں اور انکے ہاتھ میں پانی کا مشکیزہ ہوتا ہے۔ یہ ظاہری طور پر مسافروں کو پانی کی بوتلیں دیتے ہیں۔ ان موکل رحمة اللہ کا وجود بھی پھولوں کی خوشبو سے مہک رہا تھا۔ اور انھوں نے ہمیں کیا بتایا، آئیے پڑھتے ہیں۔
اسم پاک واسعُ کا ذاکر دنیا میں خیر بانٹنے والا بن جاتا ہے، زیادہ تر اسکے ہاتھ سے خیر ہی بٹتی ہے۔ اس اسم کے موکل ذاکر کو گھیرے رکھتے ہیں۔ اسکا کوئی کام رکتا نہیں ہے۔ اسکے دوست بھی خوب بنتے ہیں۔ تسخیر بہت ہے۔ اس اسم کی فوج بہت بہت زیادہ ہے۔ ایک سردار موکل کے ماتحت 135000 مواکلت ہوتے ہیں۔ ذاکر اگر اس اسم کو انتہا کے ساتھ پڑھے اور کوئی سردار موکل اسکے ساتھ ہوجاے تو اسکے ساتھ 135000 موکل اسکو گھیرے رکھتے ہیں۔ اسکے کام صرف سوچ کر ہی ہوجاتے ہیں۔ بہت شفیق خادم بن جاتے ہیں ذاکر کے۔ ذاکر کسی بھی عمل کا ہو وہ اس اسم کی ریاضت ضرور کرے۔ اس اسم واسعُ کی ریاضت سے ذاکر کے اپنے عملیات و اذکار میں وسعت پیدا ہو گی۔ اس اسم کے موکل شفیق اور محبت کرنے والے ہیں۔ ان موکلات کو خاص پھولوں کی خوشبو سے نوازا گیا ہے (اور بفضل قھار آپ میں سے بہت سوں کو یہ محسوس بھی ہو گا)۔ اسم پاک واسعُ کا جہان نہایت خوبصورت ہے اور اللہ نے اس جہان کو دلکش پھولوں کا باغ بنا رکھا ہے۔ اللہ کی نوری مخلوق اس جہان میں آ کر بہت فرحت محسوس کرتی ہے۔ اس اسم کی تکرار سے ذاکر اپنے اندر فرحت محسوس کرتا ہے۔
جب ان موکل کی موجودگی میں اوپر والا درود پڑھا گیا تو وہ مسکرا دیے۔ جب مسکرانے کی وجہ پوچھی تو کہنے لگے کہ ایک تو اس درود میں اسم پاک واسعُ کو شامل کیا گیا ہے جسکے وہ ذاکر ہیں اور دوسرا اس درود میں فضل بھی شامل ہو گیا جسکی وجہ سے یہ مزید حسین اور بابرکت ہو گیا۔
یہ درود بڑا ہی زبردست ہے اور میرا مشورہ ہے کہ اسکو اپنے عملیات و اذکار میں شامل کر لیجیے۔ اگر روزانہ پڑھنا ہو تو موکل نے ستر کی تعداد بتائی، آپ کوئی بھی تعداد رکھ سکتے ہیں۔ موکل نے اس درود کا ختم ۷۲۰۰۰ مرتبہ بتایا، دنوں کی کوئی شرط نہیں۔ اگر کوئی کرنا چاہتا ہے تو کر سکتا ہے۔ اکثر لوگ سوا سوا لاکھ کے درود کے ختم کرتے ہیں۔ اُنکو میرا مشورہ ہے کہ اس درود کا ختم ادا کیجیے۔ مزہ آئے گا۔ آپ جن بھی اذکار کے اوّل و آخر درود پڑھتے ہیں، وہاں اِس درود کو جاری کر لیجیے۔ اس درود کی برکت سے آپکے تمام اذکار میں وسعت و قوت پیدا ہو گی۔ اپنی دعاوں کے اوّل و آخر بھی اس درود کو پڑھیے۔
جو کوئی بھی اس عمل کو کرے گا وہ آخری دن ایک نقش بنا کر اُس نقش کو اپنے پاس تین ماہ رکھے اور پھر اُسکو صاف پانی میں بہا دے۔ یہ بات بھی موکل نے بتائی، راز کی سمجھ نہ آئی۔ نقش یا طلسم میں بعد پوسٹ کر دونگا۔ آپ میں سے جو بندہ بھی یہ عمل مکمل کرے گا اُسکو میں ان باکس موکل کا نام بھی بتا دونگا۔
میں نے تو عمل فتاحُ رزاقُ کا بنایا تھا اور سوچا تھا کہ سیارہ زحل کی نحوست والوں کو تاکید کرونگا کہ یہ عمل لازم کریں۔ لیکن بفضل قھار، اس عمل میں واسعُ بھی شامل ہو گیا۔ میں نے کبھی واسعُ کا ذکر پہلے نہیں کیا لیکن اس عمل کے ذکر کے بعد کیا فرحت بخش احساسات پیدا ہوئے یہ بتانا مشکل ہے۔ بہرحال زحل کی نحوست سے محفوظ رہنے کے لیے، زندگی میں وسعت، تسخیر، مال و دولت کا عمل ہے یہ۔ آپ سب کو یہ کرنا چاہیے۔
یہ تین اسمائے الٰہی اس سال مارچ میں رمضان کے ایک خصوصی عمل میں بھی آپکے بہت کام ائیں گے۔ اور آگے بھی زندگی میں۔ جو بھی بندہ کسی بھی زاویے سے سیارہ زحل کی نحوست کا شکار ہے، یہ عمل اُسکے لیے بہت بہترین ہے۔ اسم پاک واسع کے موکل رحمة اللہ نے ایک اسمائے پاک کی سیریز بھی بتائی جو پھر کسی آئندہ انے والی پوسٹ میں بتاونگا۔
صدق الله العلی العظیم
واللہ اعلی و اعلم۔