اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان۔
اِنَّآ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیْنَ نَارًا اَحَاطَ بِہِمْ سُرَادِقُہَا: «ہم نے ظالموں کے لیے آگ تیار کر رکھی ہے، اُس کی قناتیں ان کا احاطہ کر لیں گی۔»
ارشد شریف ایک اچھا صحافی تھا اور اُسکا الم ناک قتل ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ اسکا ستائیس اکتوبر کا جنازہ دیکھ کر ہی اُسکی خوش قسمتی اور درجات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ بلا شبہ اس سے بڑا جنازہ شائد ہی پاکستان کی تاریخ میں کسی کا ہوا ہو بلکہ یقیناً نہیں ہوا۔
سورہ مائدہ کی آیت ۳۲ میں الله واحد القھار فرماتے ہیں کہ:
اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل کے لیے (تورات میں) لکھ دیا تھا کہ جس شخص نے کسی دوسرے کو علاوہ جان کے بدلہ یا زمین میں فساد بپا کرنے کی غرض سے قتل کیا تو اس نے گویا سب لوگوں کو ہی مار ڈالا اور جس نے کسی کو (قتل ناحق سے) بچا لیا تو وہ گویا سب لوگوں کی زندگی کا موجب ہوا اور ان کے پاس ہمارے رسول واضح دلائل لے کر آتے رہے پھر بھی ان میں سے اکثر لوگ زمین میں زیادتیاں کرنے والے ہیں۔
النِسائی کی ایک روایت کے مطابق حضرت عبدالله بن عمرو رضی الله بیان کرتے ہیں بلاشبہ محمد کریم نے فرمایا دنیا کا ختم ہو جانا الله کے ہاں ایک مسلمان کے قتل سے کمتر ہے۔
لیکن یہاں تو ناحق قتل ہر روز ہو رہے ہیں تو کیسے ہمارے حالات بدلیں اور خوشحالی آئے۔
ہم کمزور لوگ ہیں اور ارباب اختیار بدمعاش اور امپورٹڈ۔ رہی سہی کسر نیوٹرل سرکار نے پوری کر دی۔ لیکن کوئی بات نہیں، اگر یہ لوگ آج طاقتور ہیں تو ہمارے پاس بھی کم از کم بددعا کا ہتھیار تو موجود ہی ہے جو کہ شائد کچھ لوگوں کے لیے مؤجب ہنسی ہو لیکن جاننے والے جانتے ہیں کہ مظلوم کی بددعا نسلیں ویران کر دیتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ سب لوگ ارشد شریف کے قاتلین کے لیے مندرجہ ذیل قھر و لعنت کا عمل کریں اور اپنے گھر والوں سے بھی کرائیں۔ دوست احباب سے بھی کرائیں۔ بلاشبہ یہ ہم پر قرض ہے کہ ہم ناانصافی کے خلاف دنیاوی طور پر آواز و عملی اقدامات نہ اٹھا سکیں تو کم از کم کچھ تو ایسا ہو جو ہمیں ان ظالمین سے الگ کر سکے تاکہ جب الله کا عذاب آئے تو کم از کم ہم کسی حد تک محفوظ رہیں اور عذاب کے فرشتوں کو پتہ ہو کہ کون الله کا سپاہی ہے اور کون مخالف۔
تین دن کا عمل ہے۔ جب چاہیں کر لیں۔ شمع کے ساتھ کر لیں تو بہتر ورنہ شمع کے بغیر ہی کر لیں۔ ایک دن کر لیں، دو دن یا تین دن لیکن اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ اِنَّآ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیْنَ نَارًا اَحَاطَ بِہِمْ سُرَادِقُہَا: اس آیت کے بہت سے فوائد ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ یہ آیت آپکو یاد بھی ہو جائے کیونکہ آئندہ اسکے بھی اعمال پوسٹ کیے جائیں گے جو دنیائے عملیات میں آج سے پہلے شائد ہی ہوئے ہوں۔
عمل یہ ہے کہ آج رات یا جس بھی رات کا آپ انتخاب کریں، شمع پر اعداد لکھ کر جلا دیں اور پاس بیٹھ کر مندرجہ بالا آیت ۳۰۵ مرتبہ پڑھیں اس طرح کہ پہلے سو مرتبہ آیت کے پڑھنے کے بعد ایک مرتبہ اللھم انزل والی مندرجہ ذیل دعا پڑھیں۔ پھر سو مرتبہ آیت کے بعد ایک مرتبہ دعا پڑھیں۔ پھر سو مرتبہ آیت کے بعد ایک مرتبہ دعا پڑھیں اور آخر میں پانچ مرتبہ آیت کے بعد ایک مرتبہ دعا پڑھیں۔ آخر میں آٹھ مرتبہ اللھم آمین کہیے۔ اسکے بعد ہاتھ اٹھا کر اوّل و آخر درود شریف کے ساتھ تین بار اللھم انزل والی مندرجہ زیل دعا پھر کیجیے۔ بس عمل مکمل ہوا۔ عمل کے بعد ۸۰ روپے کی کوئی کھانے کی چیز عمل کے صدقہ کی نیت سے چیونٹیوں یا پرندوں یا دیگر جانوروں کو ڈال دیں۔ جو شمع نہ جلا سکیں وہ بغیر شمع کے کر لیں۔ اعداد بازو پر لکھنے کی ضرورت نہیں۔
اَللّٰھُمَّ اَنࣿزِلࣿ قَھّرَکَ وَ لَعࣿنَتَکَ عَلَی قَتَلَةِ ارشد شریف ابن محمد شریف وَ اَحࣿرِقࣿھُمࣿ فِی النَّارࣿ
اے الله ارشد شریف کے قاتلین کے اوپر اپنا قھر اور لعنت نازل فرما اور انکو آگ کے عذاب میں مبتلا فرما۔
شمع کے اعداد یہ ہیں
٧٢٣٠٤١٠٢٨٠
مجھے امید و یقین ہے کہ بفضل قھار اس عمل کا اثر ہم سب اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔ تین دن اپنی مجبوریوں اور حاجات کو ایک طرف رکھتے ہوئے یہ عمل کر لیجیے۔ ظلم کے خلاف جہاد میں آپ لوگوں کا نام بھی شامل ہو جائے گا اور کوئی دنیاوی ایف آئ آر بھی نہیں کٹے گی۔
صدق الله العلی العظیم
وَاللّٰه اعلی و اعلم۔
Please follow and like us: