spiritual revelations

الوھاب قسط اوّل

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم بسم الله الرحمن الرحیم

اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَا عِلْمِ اللّٰهِ صَلٰوةً دَاِمَةً بِدَوَامِ مُلْکِ اللّٰه

الوھاب کے معنی بخشش اور عطا کرنے کے ہیں۔ ایسی بخشش اور عطا جس کے پیچھے کوئی غرض نہ ہو اور ظاہری بات ہےکہ یہ صفت صرف رب تعالی ہی کی ہو سکتی ہے۔ جو بھی اس اسم الہی کا ورد کرئے اسے چاہیے کہ بغیر کسی لالچ اور ذاتیمقصد کے لوگوں کی مدد کرئے۔ ان شا الله الله ایسے شخص کو بے اندازہ دولت عطا کرے گا اور دنیا اور آخرت میں ہر طرح کیمحتاجی سے بچائے گا۔

الوھاب کا ذکر مختلف طریقوں سے کیا جا سکتا ہے لیکن بہتر ہے کہ پہلے کچھ عرصہ شرائط کی پیروی کرتے ہوئے جگہ اوروقت کی پابندی کے ساتھ ایک مخصوص تعداد میں مخصوص دنوں تک اس اسم الہی کا ذکر کیا جائے جو زکوة کہلاتا ہے۔ یادرہے کہ کوئی بھی اسم الہی زکوة کے بغیر بھی ورد کیا جا سکتا ہے اور فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں لیکن زکوة ادا کرنےسے ایک خاص قسم کی قربت اسم الہی کے ساتھ قائم ہوتی ہے جو بہرحال سود مند ثابت ہوتی ہے۔

الوھاب کی اس زکوة کا طریقہ کار خواتین کو پیش نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے کیونکہ گروپ کی ایک ممبر خاتون نے آج اسکی فرمائیش کی تھی اور شدت سے آج ہی طریقہ کار مانگا تھا۔ خواتین چونکہ ایک مقرر معیاد سے زیادہ عبادات نہیں کرسکتیں اس لیے ان سے گزارش ہے کہ اس زکوة کو ،جونہی ماہانہ ایام سے فراغت ہو، فوراً شروع کر دیں اور اکیس دنوں تکلگاتار پڑھیں۔ روزانہ پڑھنے کی تعداد 1904 ہے۔ آخری دن 1920 مرتبہ پڑھ کر چالیس ہزار کی تعداد مکمل کر لیں۔ زکوة کےاوّل و آخر 140 روپے مسجد میں زکوۃ کی نیت سے ہدیہ کریں۔ زکوة ادا ہو جائے گی۔ بعد میں 196 کی تعداد روزانہ مقرر کرلیں۔ ایام کے دنوں میں بھی ورد بالکل بند نہ کریں اور ہر روز غسل یا وضو کے بعد دن میں دو تین مرتبہ چودہ چودہ مرتبہپڑھیں۔ عمل کے اوّل و آخر اوپر دیا گیا درود گیارہ گیارہ مرتبہ پڑہیں۔ یہ زکوة اگر لگاتار چار مہینے ( ہر مہینے اکیس دن ) اداکر لی جائے تو دست غیب شروع ہو جاتا ہے۔

اب اگر دست غیب کا ذکر آ ہی گیا ہے تو کچھ وضاحت کرنے کی یہ بندہ ناچیز بھی جسارت کرے گا۔ دست غیب کا جو مطلبکتب قدیم میں دیا گیا ہے کہ روزانہ بغیر کوئی حرکت کیے روزینہ، مال و دولت وغیرہ مقرر کر دیا جائے گا، یہ  چیز کم از کمآجکل کے دور میں ناممکن نہیں تو محال ضرور ہے اور عمل سے ایسی امیدیں لگانا اوّل درجے کی جہالت اور بے وقوفی ہے۔ یادرکھیں یہ اسباب کی دنیا ہے اور ہر چیز حاصل کرنے کے لیے سبب اختیار کرنا پڑے گا۔ بے وقوفوں کی طرح عمل پڑھ کر جانمازکے نیچے جھانکنے سے کچھ حاصل نہ ہو گا۔ ہاں عمل پڑھنے سے آپکے سبب میں برکت پیدا ہو گی اور ایسی جگہوں سےآمدنی ہو گی کہ آپ نے سوچا بھی نہ ہو گا۔ ایک اور بات یاد رکھیں کہ ہر بندے کو اسکی اوقات کے مطابق ملتا ہے اور یہفیصلہ الله کی ذات کرتی ہے کہ کس کو کتنا دینا ہے۔ سو اربوں روپے کی خواہش کرنا بند کریں، عمل پڑھیں اور الله سے اچھےکی امید رکھیں نہ کہ رب کی ذات کو ٹارگٹس دیں کہ مجھے اتنا پیسہ چاہیے۔ ہر ترقی مدارج والا عمل پڑھنے سے ہر بندہبادشاہ نہیں بن جاتا۔ ہاں اپنی حثییت میں عزت اور مرتبہ ضرور حاصل ہوتا ہے۔

الوھاب کا یہ عمل صرف روپے پیسے کے معاملات کے لیے ہی نہیں ہے بلکہ اسکو کسی بھی مقصد کے لیے پڑھا جا سکتا ہے۔اگر شادی نہیں ہو رہی تو اس عمل سے رشتہ ہو جائے گا۔ اگر گھر کے مردوں کو روزگار کا مسلۂ ہے تو گھر کی عورتیں یہ عملکریں اور دیکھیں کیسے روپے پیسے میں برکت ہوتی ہے۔ نقصانات کا ازالہ اور برکت کا آپکی زندگیوں میں آ جانا ہی اصلدست غیب ہے۔

الوھاب کا ایک اور عمل، استاد محترم حسن الھاشمی کا عطا کردہ، رات کو پوسٹ کروں گا جو ہر مقصد کے لیے تیز بہدف ہے۔زکوة کے بعد اس عمل کا معمول زندگیوں میں خوشیاں بھر دے گا۔

صدق الله العلی العظیم

والله اعلی و اعلم۔

Please follow and like us:
fb-share-icon

Leave a Comment