spiritual revelations

الوھاب قسط دوم

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم بسم الله الرحمن الرحیم

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَا فِی عِلْمِ للّٰهِ صَلٰوةً دَاِمَةً بِدَوَامِ مُلْکِ للّٰه

الوھاب قسط دوم

الوھاب کی دوسری پوسٹ کے ساتھ حاضر خدمت ہوں۔ جیسا کہ اس اسم الہی کے معنی ( بہت دینے والا ) سے ظاہر ہے کہاس اسم کے ورد سے ذاکر اپنی ہر چیز میں وسعت پاتا ہے، اب چاہے وہ مال و دولت ہو، اولاد ہو، سکون ہو، دوست عزیز و اقاربہوں یا کچھ بھی ہو۔ کچھ بزرگوں نے یہ بھی کہا ہے کہ دنیا میں جتنے بھی اہل الله گزرے ہیں وہ سب کے سب الوھاب کے عاملتھے۔ اس سے بھی اس اسم الہی کی فضیلت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اَلْوَھَّابُ کی زکوۃ کا ایک شاندار طریقہ یہ ہے کہ چودہ دنوں تک روزانہ چودہ ہزار مرتبہ پڑھا جائے۔ میری رائے میں سات ہزارصبح کی نماز کے بعد اور سات ہزار عشا کی نماز کے بعد۔ سات ہزار کی تعداد تقریباً ایک گھنٹہ پینتالیس منٹ میں پوری ہوجاتی ہے۔ چودہ دنوں کے بعد روزانہ 196 مرتبہ صبح شام پڑھ لیں۔ سال کے چار مہینے، رمضان، ربیع الاول، محرم اور ایکمہینہ کوئی سا اپنی پسند کا، اگر یہ عمل کر لیا جائے تو پھر الله کی نعمتیں کہاں کہاں سے آپکا رخ کریں گی یہ الفاظ میںبتانا ناممکن ہے۔ بس تجربہ ہی بتائے گا کہ یہ کیسا تحفہ ہے۔ لازم ہے کہ کسی خاص دنیاوی نیت سے نہ پڑھے بلکہ الله سےدعا کرے کہ اس اسم الہی کی برکات اور فتوحات شاملِ حال ہوں۔ حاجات خودبخود پوری ہونگی۔

اَلْوَھَّابُ کا ایک آسان عمل قرض میں ڈوبے اور کم آمدنی والے حضرات کے لیے کچھ یوں ہے کہ ایسا فرد اور اسکے گھر والے یااس کے دوست بعد نماز جمعہ ہر بندہ پہلے اکیس مرتبہ اوپر دیا گیا درود اور اکیس مرتبہ کوئی سا استغفار پڑھیں اور پھر سبمل کر 41700 مرتبہ الوھاب کا ورد کریں۔ خاتمہ پر پھر اکیس مرتبہ درود اور استغفار ہر بندہ پڑھے اور پھر سب مل کر دعاکریں۔ اس عمل کے بعد اسی رات سے مقروض خود 1400 مرتبہ یا 2300 مرتبہ الوھاب کا ذکر شروع کرے اور اٹھائیس دنوںتک جاری رکھے۔ ان شا الله غیب سے بھرپور مدد ہو گی۔ چاہیے کہ اٹھائیس دنوں کے بعد عمل چھوڑے نا اور روزانہ 196 مرتبہپڑھتا رہے۔

ایک دعا جو ہر الوھاب کے ذاکر کو اپنے فارغ اوقات میں کھلا ورد رکھنا چاہیے وہ یہ ہے۔

یَا اللّٰه ُ یَا وَھَّابُ اِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَّاب۔ جب موقع ملے چودہ دفعہ پڑھ لیں یا پھر ہر نماز کے بعد یا پھر جب دل چاہے۔ کوئی پابندینہیں۔

صدق الله العلی العظیم

والله اعلی و اعلم۔

Please follow and like us:
fb-share-icon

Leave a Comment