spiritual revelations

الوھاب قسط سوم

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم

بسم الله الرحمن الرحیم

الوھاب قسط سوم

اَلْوَھَّابُ کی تیسری قسط کے ساتھ حاضر ہوں۔ زکوۃ کے ساتھ اس اسم الہی کی دو پوسٹس کرنے کے بعد خیال آیا کہ زکوۃکی پابندیوں کے بغیر بھی کوئی طریقہ لکھا جائے کہ بہت سے لوگ اپنی روزمرہ کی مصروفیت کے باعث وقت اور جگہ کیپابندی کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ اس طریقہ کار میں صرف صبح شام پڑھنا ہے۔ کسی دو نمازوں کے بعد وقت بنا لیں۔ اگرکبھی مس ہو جائے تو جب موقع ملے پڑھ لیں۔ جیسے کہا کہ پابندی کوئی نہیں۔

صبح شام 196 مرتبہ اَلْوَھَّبُ کا ورد کریں اور اسکے بعد یہ دعا چودہ مرتبہ پڑھ لیں۔

اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الْوَھَّابْ

اس عمل کو جاری رکھیں اور اپنا معمول بنا لیں۔ اگر کسی دن کسی بیماری یا کسی وجہ سے ناغہ ہو جائے تو صرف دعا ہیچودہ مرتبہ پڑھ لیں۔ خواتین اپنے مخصوص دنوں میں بھی ہر روز غسل یا وضو کے بعد اس دعا کو چودہ مرتبہ پڑھنا معمولمیں رکھیں۔ ان مخصوص دنوں میں خواتین سب کچھ چھوڑ کر بیٹھ جاتی ہیں۔ نہ نہاتی ہیں اور نہ ہی کوئی ذکر کرتی ہیں۔یاد رکھیں یہ بہت بڑی غلطی ہے۔ ان دنوں میں ہر روز غسل اور وضو کو اپنے معمول میں رکھیں اور اس سے بالکل غفلت نہبرتیں۔ یہ بات حتمی بات ہے اور بہت سارے تجربات کے بعد بیان کی جا رہی ہے۔

جو لوگ نوکری پیشہ ہیں یا اپنی دکان اور کاروبار کے مالک ہیں وہ اپنے کام پر اس دعا کو ضرور پڑھیں۔ کاروبار اور نوکریمیں تحفظ حاصل ہو گا۔ حالات دوسروں کے لیے جتنے بھی خراب ہونگے آپکے ساتھ تحفظ کی قوتیں ہونگی۔ اس ورد کو محبتسے تاحیات جاری رکھیں اور دیکھیں کہ کیسے یہ دنیا آپکے لیے جنت بنتی ہے۔

صدق الله العلی العظیم۔

والله اعلی و اعلم۔

Please follow and like us:
fb-share-icon

Leave a Comment