spiritual revelations

ذوالحجہ، سورہ حج

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم

بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان۔

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: وَالْفَجْرِ وَ لَیَالٍ عَشْرٍ یعنی مجھے فجر اور دس راتوں کی قسم ہے۔ امام ابن کثیر رحمہ اللہ بحوالہبخاری فرماتے ہیں: ’’اس سے مراد ذوالحجہ کے ابتدائی دس دن ہیں‘‘۔

ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’ان دس دنوں میں اللہ تعالیٰ کوعمل صالح بہت پسند ہے‘‘ آپ صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا گیا کہ کیا جہاد فی سبیل اﷲ سے بھی زیادہ یہ دن پسندہیں تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’ہاں! یہ دن جہاد فی سبیل اﷲ سے بھی بہتر ہیں سوائے اس شخص کےجو اپنے مال اور جان کو لے کر نکلے اور کسی چیز کو واپس لے کر نہ آئے‘‘ (بخاری)۔

ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’ان دس دنوں سے بڑھ کر اور سبسے زیادہ محبوب اللہ تعالیٰ کو کوئی اور دن نہیں ہیں لہٰذا تم ان دنوں میں کثرت سے تسبیح، تحمید اور تہلیلکیا کرو‘‘۔ (طبرانی)۔

آج سے عمل شروع کر لیجیے اور دس دن کیجیے۔ رب القھار کے بے تحاشہ فضل سے آج آپکے سامنے سورہ حج کی شمع رکھرہا ہوں۔ بے شک میرے رب کے مجھ پر بہت احسانات ہیں جنکا شکر ادا کیا ہی نہیں جا سکتا۔

بس رات کو شمع روشن کر کے اور اعداد اپنے بائیں بازو پر لکھ کر ایک مرتبہ سورہ حج پڑھ لیجیے اور اُسکے بعد مندرجہ ذیلدعا اوّل و آخر درود کے تین مرتبہ پڑھ لیجیے۔ دعا کا ترجمہ دیکھ لیجیے آپکو اندازہ ہو جائے گا کہ کیسی دعا ہے۔ مجھے امیدہے کہ آپکی جملہ حاجات کے لیے یہ عمل نہایت پر تاثیر ثابت ہو گا۔  شمع کے اور بازو پر لکھنے والے اعداد یہ ہیں۔ شروع ۱سے اور ختم صفر پر۔

۱۶۲۱۷۶۴۴۶۲۴۵۹۴۲۰

اَللّهُمَّ هٰذِهِ الْاَیَّامُ الَّتِی فَضَّلْتَهَا عَلَی الْاَیَّامِ وَشَرَّفْتَهَا وَ قَدْ بَلَّغْتَنِیْھَا بِمَنِّکَ وَرَحْمَتِکَ فَاَنْزِلْ عَلَیْنَا مِنْ بَرَکاتِکَ

وَاَوْسِعْ عَلَیْنَا فِیْھَا مِنْ نَعْمآئِکَ اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَعْلَمُ سِرِّي وَعَلانِيَتِي فَاقْبَلْ مَعْذِرَتِي، وَتَعْلَمُ حَاجَتِي فَأَعْطِنِي

سُؤْلِي، وَتَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي

اے معبود! یہ وہ دن ہیں جن کو تو نے دوسرے دنوں پر فضیلت و بزرگی دی ہے تو نے اپنے احسان اور رحمت سے یہ دن ہم کودکھائے ہیں پس ان دنوں میں ہم پر اپنی برکتیں نازل فرما اور اپنی نعمتوں میں وسعت فرما۔ یااللہ! تو میری ظاہری اور باطنیسب حالتوں سے واقف ہیں، میں عذر کرتا ہوں پس تو میرے عذر کو قبول فرمالیں اور تو میری حاجت کو جانتا ہے پس وہ مجھےعطا فرمادے اور جو کچھ میرے دل میں ہے وہ تو جانتا ہے تو میرے قصور کو معاف فرمادے۔

Please follow and like us:
fb-share-icon

4 thoughts on “ذوالحجہ، سورہ حج”

  1. حدیث شریف میں ہے کہ
    دعا نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ہے «‏‏‏‏وَاجْعَلنَْا شَاکِرِیْنَ لِنِعْمَتِکَ مُثْنِیْنَ بِھَا عَلَیْکَ قَابِلِیْھَاوَاتِمَّـهَا عَلَیْناَ» اے اللہ! ہمیں اپنی نعمتوں پر شکر گزار بنا اور ان کی وجہ سے ہمیں اپنا ثنا خوان بنا ان کا قبول کرنے والا بنا اور ان کی نعمتوں کو ہمیں بھرپور عطا فرما۔ [سنن ابوداود:969،قال الشيخ الألباني:صحیح] ‏‏‏‏

    عمل اور ذکر تو خوبصورت ہے ہی، لیکن آپ جو اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں، وہ بھی بہت اچھی بات ہے۔ اللہ تعالٰی آپ کو اس سے زیادہ احسانات اور نعمتوں اور زندگی کی رونقوں سے نوازے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

Leave a Comment