اعوذ بالله من الشیطن الرجیم
انه من سلیمن و انه بسم الله الرحمن الرحیم
توکلت علی القھار رب العرش العظیم۔
چودہ اکتوبر ۲۰۲۳ رات آٹھ بجکر پانچ منٹ سے شمسی گرہن شروع ہو گا اور رات بارہ بج کر پچپن منٹ تقریباً پر اسکا خاتمہہو گا۔ یہ تمام وقت عمل کا ہو گا جو کہ تقریباً چار گھنٹے پچاس منٹ کا ہو گا۔
گرہن کے دوران عمل کرنے کے دو قاعدے ہوتے ہیں ہمارے سلسلے میں۔ پہلا یہ کہ گرہن کے دوران کسی بھی وقت عمل کر لیاجائے۔ دوسرا عمل کو گرہن کے کل اوقات میں جاری رکھا جائے۔ مثلاً جو عمل میں دونگا اسکو گرہن میں کسی بھی وقت پرمکمل کر لیا جائے۔ زیادہ سے زیادہ گھنٹہ سوا گھنٹہ کا عمل ہے۔ یا پھر اس عمل کو گرہن کے ابتدا میں شروع کریں اور گرہنکے اختتام تک جاری رکھیں۔ عاملین کے لیے تو چار پانچ گھنٹے کی پڑھائی کوئی مسلۂ نہیں ، بس کوئی روالپنڈی کے میراثیجیسا میراثی نہ ہو جسکو قرآن کا پڑھنا طوطے کا پڑھنا لگتا ہو، لیکن عام عوام کے لیے اتنی پڑھائی مشکل ہے۔ سو اسکا ایکحل یہ ہے کہ آپ لوگ گرہن کی ابتدا سے عمل شروع کریں، شمع روشن کریں اور جب پڑھائی مکمل ہو جائے تو پڑھائی تو بندکر دی جائے لیکن شمع برابر روشن رکھی جائے اور اگر ایک شمع ختم ہو جائے تو دوسری فورا روشن کر دیں اور اگر ضرورتپڑے تو تیسری بھی یعنی گرہن کے کل وقت کے دوران آپکی شمع برابر جلتی رہے۔ اس طرح آپکا کل وقت عمل، گرہن کے وقت کےبرابر ہی ہو جائے گا اور اسمیں بہت قوت پیدا ہو جائے گی۔ یہ چیز صرف شمع کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
گرہن کے اوقات میں اسمائے الہی یَا فَردُ یَا جَبَّارُ یَا شَکورُ یَا ثَابِتُ یَا ظَھِیرُ یَا خَبِیرُ یَا زَکِیُّ کو ایک سو چھ مرتبہ پڑھنا ہےاور اُسکے بعد مندرجہ ذیل دعا توجہ سے ایک مرتبہ۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَساَلُکَ بِالاَسمَااِ الاِلَھِیَّةِ يَا فَردُ یَا جَبَّارُ یَا شَکُورُ یَاثَابِتُ یَا ظَھِیرُ یَا خَبِیرُ یَا زَکِیُّ اَن تَحفَظَنِی مِن کُلّ ِ سُواٍ وَتَمنَحَنِی السَّلَامَ وَ الاَمنَ فِی الدُّنیَا وَ الاَخِرَةِ
پھر تمام اسمائے الہی کو اکھٹے ایک سو چھ مرتبہ پڑھنا ہے اور اُسکے بعد مندرجہ بالا دعا ایک مرتبہ۔
پھر تمام اسمائے الہی کو ایک سو چھ مرتبہ پڑھنا ہے اور اُسکے بعد مندرجہ بالا دعا ایک مرتبہ۔
پھر تمام اسمائے الہی کو ایک سو چھ مرتبہ پڑھنا ہے اور اُسکے بعد مندرجہ بالا دعا ایک مرتبہ۔
پھر تمام اسمائے الہی کو ایک سو چھ مرتبہ پڑھنا ہے اور اُسکے بعد مندرجہ بالا دعا ایک مرتبہ۔
پھر تمام اسمائے الہی کو ایک سو چھ مرتبہ پڑھنا ہے اور اُسکے بعد مندرجہ بالا دعا ایک مرتبہ۔
پھر تمام اسمائے الہی کو ایک سو چھ مرتبہ پڑھنا ہے اور اُسکے بعد مندرجہ بالا دعا ایک مرتبہ۔
یعنی سات مرتبہ ایک سو چھ کی تعداد دھرانی ہے۔ آخر میں سات مرتبہ اللھم آمین۔
(ایک سو چھ کا فکر سات کی سیریز میں ایک خاص فگر ہے اور بے پناہ قوت کا حامل ہے۔ یہ اللھم کے اعداد بھی ہیں۔ آپلوگوں نے جب بھی سات کے اعداد میں کسی وظیفے کا ورد کرنا ہو تو آپ ایک سو چھ مرتبہ ورد کر سکتے ہیں۔ کوئی درود کوئیاسم الہی کوئی سورہ کوئی دعا جسکا ورد سات کے اعداد میں کرنا ہو تو ایک سو چھ بہت اچھی آپشن ہے۔ عملیات کی دنیامیں میرے خیال میں پہلی مرتبہ اس عدد کا ذکر کیا گیا ہے۔ صرف اَللّٰھُمَّ کا ہی اگر ایک سو چھ مرتبہ ورد روزانہ معمول بنا لیاجائے اور اُسکے بعد اللھم والی احادیث کی دعائیں یا کوئی بھی دعا جسکے شروع میں اللھم آتا ہو، مانگی جائیں تو قبولیت کےچانسز بہت بڑھ جاتے ہیں۔ اللھم کا ورد کرنے والے بندے کی دعائیں عجیب و غریب تاثیر ظاہر کرتی ہیں۔)
جب عمل مکمل ہو جائے تو اپنے لیے جو چاہیں دعا کر لیں۔ اب اس عمل کو دھرانا چاہیں تو بے شک دھرا لیں، اور نہ دھراناچاہیں تو بے شک گرہن کے باقی وقت میں اسما الہی کا کھلا ورد رکھ لیں اور شمع جلتی رہے یا بے شک اگر زیادہ شمع نہ ہوںتو ایک ہی جلے جب تک جلتی ہے اور آپکا کھلا ورد جاری رہے۔ جیسے مناسب لگے کر لیں۔
اس عمل کے کرنے سے دو کام ہونگے۔ ایک آپکی زکوۃ سواقط فاتحہ ادا ہو جائے گی۔ دوسرا آپکے اوپر لگی ہوئی کوئی بھیبندش ختم ہو جائے گی۔ بہت سارے میراثی جادوگر گرہن میں عمل کرتے ہیں۔ وہ سب بھی ناکام ہو جائیں گے۔ حروف صوامتسے لگائی گئی کوئی بھی بندش آپ پر کارگر نہ ہو گی۔ اگر پہلے سے ہے تو ختم ہو جائے گی۔ یہ عمل دنیا و آخرت میں عافیتو سلامتی کا بھی ہے جیسا کہ عمل کی دعا سے ظاہر ہے۔ یہ عمل اگر کبھی بھی سات یا چودہ دن کر لیا جائے تو کوئی بھیبندش ہو ختم ہو جاتی ہے۔ کوئی بھی صوامت کا چیمپئین ہو، یا کسی بھی سفلی یا منتر یا ڈنکے کا کتنا ہی بڑا عامل کیوں نہہو، چیلنج لگائے بندش کا تو قبول کریں اور یہ مندرجہ بالا شمع جلا کر عمل کر لیں۔ کسی کا باپ بھی بندش نہ لگا سکے گا۔
یہ عمل ویسے بھی کبھی بھی کسی بھی پریشانی میں سات دن یا چودہ دن کیا جا سکتا ہے۔ یہ زندگی میں خیر و عافیت لانےوالا اور نحوست کو دفع کرنے والا عمل ہے۔ عام دنوں میں اسکی شمع جلا کر بس ایک سو چھ مرتبہ اسمائے الہی اور ساتمرتبہ دعا پڑھ لیں تو کافی ہوتا ہے۔
اس عمل میں تعداد کی غلطی نہ کرنے کی کوشش کیجیے گا۔ گو اگر غلطی ہو جائے تو کوئی بات نہیں لیکن کوشش کیجیے گاکہ ورد ایک سو چھ میں غلطی نہ ہو کیونکہ یہ سارا عمل ہی ایک سو چھ کی روحانیت کے اردگرد گھوم رہا ہے۔ لیکن اسکا یہمطلب نہیں کہ تعداد میں غلطی ہو گئی تو سب تاثیرات کینسل۔ ایسا سوچنا توہین اسما الہی ہے۔ ہاں البتہ جب آپ کھلا ورد کررہے ہوں تو پھر آپ طوطے کی طرح بھی پڑھ سکتے ہیں تاکہ میراثیوں کو تکلیف شدید ہو۔
شمع کے اعداد کل تک دے دونگا۔ یہ ایک بہت ہی خاص شمع ہے۔
صدق الله العلی العظیم
والله اعلی و اعلم۔.
SALAMTI HO SYED BABA AAP PAY AUR AAP K BUZURGAN E NASAB WA BUZURGAN E TAREEQAT PAY …. AAP KAY WASEELAY SAY ALLAH KA ZIKER KARNA NASEEB HOA … ALHAMDO LILLAH … ALLAH AAP PAY HAMESHA RAZI RAHAY AUR MUJH GUNAHGAR PAY BHI HAMASHA RAZI RAHAY AAMIN SUMMA AAMIN