spiritual revelations

اجابت دعا یاقھارُ یاجبارُ

اعوذ بالله من الشیطن الرجیم

انه من سلیمن و انه بسم الله الرحمن الرحم

بسم الله المذل القھار لکل عدو و شیطان۔

ہفتہ پچیس نومبر ۲۰۲۳ کو صبح فجر کے وقت سوا پانچ بجے  سے صبح چھ بج کر پینتالیس منٹ تک اس عمل کا وقت ہو گا۔

اسم الہی یَا جَبَّارُ کی روحانیت سے کام لینے کا وقت ہو گا۔

وقت مقررہ پر طلسم کے حروف اپنے بائیں بازو پر لکھ کر اور شمع پر بھی شمع کی بیس سے اوپر کی طرف لکھ کر، شمع جلاکر یا قَھَّارُ یَا جبارُ کا ورد ۱۸۸۸ مرتبہ ہو گا۔

طریقہ ورد یہ ہو گا آیت سواقط فاتحہ کو پچیس مرتبہ یا سات مرتبہ پڑھنے کے بعد اپنے پر دم کر لیجیے گا۔ آیت یہ ہے۔

اَوَ مَنْ كَانَ مَیْتًا فَاَحْیَیْنٰهُ وَ جَعَلْنَا لَهٗ نُوْرًا یَّمْشِیْ بِهٖ فِی النَّاسِ كَمَنْ مَّثَلُهٗ فِی الظُّلُمٰتِ لَیْسَ بِخَارِجٍ مِّنْهَاؕكَذٰلِكَ زُیِّنَ لِلْكٰفِرِیْنَ مَا كَانُوْایَعْمَلُوْنَ

ترجمہ:

بھلا وہ شخص جو مردہ تھا پھر ہم نے اسے زندہ کر دیا اور ہم نے اسے روشنی دی کہ اسے لوگوں میں لیے پھرتا ہے وہ اسشخص کے برابر ہو سکتا ہے جو اندھیروں میں پڑا ہو وہاں سے نکل بھی نہیں سکتا، اسی طرح کافروں کی نظر میں ان کے کامآراستہ کر دیے گئے ہیں۔

پھر اسم الہی یَا قَھَّارُ یَا جَبَّارُ کو ۱۸۸۸ مرتبہ پڑھیں گے ایسے کہ پہلے آٹھ مرتبہ یاقھار یا جبار پڑھنے کے بعد یہ دعا ایکمرتبہ،

اللَّهُمَّ إِنِࣿیࣿ اَسْاَلُکَ بِنُوْرِ وَجْهِكَ الࣿکَرِیࣿمِ الَࣿذِیࣿ أشْرَقَتْ لَهُ السَّمَوَاتُ وَالࣿاَرࣿضِ وَ بِاسࣿمِکَ الࣿعَظِیࣿمِ أنْ

تَقْبَلَنِیࣿ فِیࣿ هَذِهِ السَّاعَةِ وتَرْضَى عَنِّیࣿ رِضًا لَّا سَخَطَ بَعْدَهُ أبَدًا.

پھر اسم پاک قھار جبار کو اَسّی ۸۰ مرتبہ پڑھنے کے بعد یہ دعا ایک مرتبہ پڑھیے۔ پھر اسم پاک قھار جبار ۸۰۰ مرتبہ پڑھنےکے بعدیہ دعا ایک مرتبہ پڑھ لیجیے۔ اسکے بعد قھار جبار کو ایک ہزار مرتبہ پڑھنے کے بعد یہ دعا ایک مرتبہ پڑھ لیں۔ پھر آیتمبارکہ کو سات مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیجیے گا اور آخر میں سات مرتبہ اللھم آمین۔ پھر اپنے جس مقصد کی دعامانگنی ہو مانگ لیجیے گا۔ کوشش کیجیے گا کہ دماغ کو حاضر رکھ کر یاقھار یا جبارکو ۱۸۸۸ مرتبہ پڑھیں اور تعداد آگےپیچھے نہ ہو۔ کیونکہ اس عدد میں ایک خاص راز ہے۔ لیکن پھر آگے پیچھے ہو جائے تعدادتو کوئی بات نہیں، جیسے بھی ہوعمل مکمل کر لیں۔ اگر اسم پاک قھار جبار کو اپ نے ۱۸۸۸ مرتبہ پڑھ لیا تو یہ اسکی زکوۃ بھی تصور ہو گی۔ اگے چل کر میںآپکی خدمت میں کچھ ایسا علم پیش کرنے والا ہوں، جسمیں قھار جبار کی یہ زکوۃ آپکے کام آئےگی۔

یہ عمل جمیع حاجات کا ہے۔ جو چاہیں مانگیں۔

اوپر والے عمل میں جو بندہ شمع جلانا چاہے تو وہ یہ شمع جلائے۔

شمع کی بیس سے اوپر آگ والے حصے کی طرف یہ حروف لکھیے

ز ص ش ج س خ غ

یہی حروف کسی بھی رنگ کے پین یا مارکر سے بازو پر بھی لکھنے ہیں۔ شروع ز سے۔ پچھلی مرتبہ اس شمع کے بہت فیڈ بیکائے تھے۔ اسکے جلانے کے دوران بہت سکون اور ٹھنڈک محسوس کی گئی تھی یہاں تک کہ کچھ نے تو اسکو سکون والی شمعکہہ دیا تھا۔

اگر کوئی بندہ ۱۸۸۸ کی تعداد نہ کر سکے تو پھر وہ بس ۷۷۷ مرتبہ پڑھ لے۔ پہلے سات مرتبہ آیت۔ پھر سات مرتبہ یاقھاریاجبار اور ایک مرتبہ دعا۔ پھر ستر مرتبہ یاقھار یاجبار اور ایک مرتبہ دعا۔ پھر سات سو مرتبہ یاقھار یاجبار اور ایک مرتبہدعا۔ پھر سات مرتبہ آیت اور آخر میں سات مرتبہ اللھم آمین۔ عمل کے بعد سات مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر چینی پر دم کریںاور اسکا ثواب اسمائے الہی اور آیت کے موکلات کو ہدیہ کر دیجیے۔ پھر چینی کیڑے مکوڑوں کو ڈال دیں۔ کسی غریب کو چائےکے لیے بھی دی جا سکتی ہے۔

پھر چھبیس نومبر کو رات گیارہ بجے سے لے کر ستائیس نومبر رات بارہ بج کر پینتالیس منٹ پر قضائے حاجت کا ایک گھنٹہپینتالیس منٹ کا وقت ہو گا۔ یاد رہے ہم چھبیس اور ستائیس نومبر کی درمیانی رات کی بات کر رہے ہیں۔ اوپر والا عمل اسدورانیے میں دوبارہ دھرا لیجیے گا۔ اور چینی پر صدقہ دے کر حشرات الارض یعنی کیڑے مکوڑوں یا پھر کسی غریب کو دےدیجیے گا۔

یہ قضائے حاجات کا عمل ہے۔

اس عمل سے قھار و جبار کی زکوۃ بھی ادا ہو جاتی ہے۔ اس عمل کے بعد روزانہ کسی بھی حالت میں قھار جبار کو ایک سوچھ مرتبہ پڑھنے کی لازمی روٹین بنائیے۔ اسمائے الٰہی قھار جبار سے وابستہ جملہ فوائد اس عمل میں حاصل ہوتے ہیں۔ کسیایک بھی اسم الٰہی کا فیض اگر زندگی میں جاری ہو جائے تو یہ فیض نسلوں تک چلتا ہے بشرطیکہ ذاکر اور اسکی آنے والینسل ذرا سی بھی بندے کی پُتر ہو۔ تمام جنات و شیاطین، ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے، قھار و جبار کے ذاکر سے خوفزدہرہتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں کنیڈا میں ایک عیسائی لڑکی کا جب جادو جنات کا علاج شروع کیا تو اسکو قھار و جبار پڑھناسکھایا تو کئی دن خواب میں اسکو کہا جاتا رہا کہ ان اسما کو بس پڑھنا بند کر دو ہم کبھی دوبارہ تنگ نہ کرینگے۔ میٹروسے جاب تک اُسکو ایک گھنٹہ لگتا ہے۔ سو آتے جاتے دن کے دو گھنٹے وہ ورد کرتی ہے کھلا۔ پہلے مجھے کہتی تھی کہ میںکوئی ایسا کام نہ کرونگی جو میرے مذھب کے خلاف ہو۔ میں نے کہا اسمائے الٰہی پڑھنا تو کسی مذہب میں ناجائز نہیں سوائےمیراثی مذاہب میں۔ بس یہ سن کر اُس نے اسمائے الٰہی پڑھنے شروع کر دیے۔ ہے بھولی۔ ایک مرتبہ بھی نہیں پوچھا کہ یہ جوپڑھ رہی ہوں اسکا مطلب کیا ہے۔ بغیر مطلب و مفہوم جانے روزانہ طوطے کی طرح پڑھتی ہے۔ کافروں کا قران طوطے کینطرحپڑھنے کے اثرات دیکھیے اور ہمارے ہاں کے سو کالڈ مسلمان، حرامزادے، ہمیں اس سے منع کرتے اور اسکا مذاق اڑاتے نظر آتےہیں۔ ایویں تو نہیں وہ ترقی یافتہ اور ہم ترقی پذیر۔ اُسکو اتنا فرق پڑا طوطے کی طرح اسمائے الٰہی پڑھنے سے، کہ مجھے ایکہزار ڈالر بھیجے اُس نے۔ میں نے اپنا اکاؤنٹ دیکھا تو مجھے یقین ہی نہیں آیا۔ میں نے پوچھ ہی لیا کہ کہیں ایک صفر غلطیسے بڑھ تو نہیں گیا۔ تو کہنے لگی کہ سالوں سے روزانہ رات کو میرا ریپ ہوتا تھا یہاں تک کہ میری بوڑھی ماں کو بھی نہیںچھوڑتے تھے۔

These two words are purely magical. You saved my life. This is the least I can do.

پھر میں نے سمجھایا کہ قھار جبار کو جادو نہ کہو۔ یہ جادو سے بہت آگے کی چیز ہے۔ یہ الله کے نام ہیں۔ اب کہتی ہے اپنےمذھب کے بارے بتائیں اسلام کیا ہے۔ الله کے ۹۹ نام بھی یاد کرنا شروع کیے ہیں اب اور ویسے مجھے امید ہے جلد مسلمان ہوجائے گی اور یہ سب صرف دو اسمائے الٰہی سے ممکن ہوا، یاقھارُ یاجبارُ۔

کچھ لوگوں کا عمل وقت مقررہ کے اندر مکمل نہیں ہوتا تو انکو حول پڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔ یاد رکھیے وقت مقررہ کے اندرعمل صرف شروع کرنا ضروری ہوتا ہے، ختم جب مرضی کریں۔

صدق الله العلی العظیم۔

       والله اعلی و اعلم۔

Please follow and like us:
fb-share-icon

Leave a Comment